۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی جیت حاصل کر لی ۔ پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی ۔میچ میں نیدرلینڈزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 92 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر چودھویں اوور میں با آسانی حاصل کر لیا ۔
نیدر لینڈز کے بیٹر کولن ایکرمین نے 27 رنز اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 15 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔ پاکستان کے باؤلرز کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 91 رنز پر آؤٹ ہوگئی
پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے تین اور محمد وسیم جونئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے
بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی برق رفتار گیند نیدرلینڈز کے بیٹسمین ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر لگنے سے ان کی آنکھ کے نیچے سے خون بہنے لگا جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 49 بنا کر نمایاں رہے جبکہ ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.ان کے علاوہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے بیٹر فخر زمان نے 20 اور شان مسعود نے 12 رنز بنائے
پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14ویں اوور کی پانچویں بال پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 37 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کیا
راؤنڈر شاداب خان کو بہترین کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
پاکستان کے میچ کے بعد پرتھ اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ کھیلا گیا جو ساؤتھ افریقہ نے پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 134 رنز کا ہدف دیا جو ساؤتھ افریقہ کی
ٹیم نے میچ ختم ہونے سےدو گیند قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا



بھارتی کرکٹ ٹیم میچ کے ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اوپننگ بلے باز کے ایل راہول صرف 9 رنز اور کپتان روہت شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ویرات کوہلی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 12 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے
اس کے بعد بیٹر سوریا کمار یادیو نے بیٹنگ کو سنبھالا دیا اور 40 گیندوں پر 68 رنز بنا ڈالے جبکہ دیپک ہودا کوئی رنز بنائے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے. میچ میں جنوبی افریقہ کے لنگی نگدی نے 4 اور وین پارنیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ساؤتھ افریقہ نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کیا بیٹر ڈیوڈ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بیٹر ایڈن مارکرم نے 52 رنز بنائے جبکہ کپتان ٹمباباووما 10 ،ٹریسٹن اسٹبس نے 6 ،کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے
ادھر بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شامی، ہاردک پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ایک اور خبر مگر ایشین فٹبال یا اے ایف ایل کے میدان سے
پاکستان نے 22 اکتوبر کو سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا اور آخر کار لاؤس کو شکست دے کر بنکاک، تھائی لینڈ میں
ایشین چیمپئن شپ 2022 جیت لی۔
رپورٹ بشکریہ: انس سعید
_____________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے