ہفتے کو ایک شخص ہسپتال میں سانس لینے میں مسائل کے باعث ایمرمنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہوا جس کے بعد اس کا کووڈ۔۱۹ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
جس شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اسے علاج کے لئے ویسٹمیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ماونٹ ڈروئٹ ہسپتال کی ایمبولینسوں کو مختلف ہسپتالوں کی جانب منتقل کیا جارہا ہے جب تک صفائی مکمل نہیں ہوجاتی۔
ویسٹرن سڈنی لوکل ہیلتھ ڈسٹرکٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ کرونا وائرس ہسپتال کے ملازمین اور مریضوں میں پھیلا ہے یا نہیں۔
"اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اسے وائرس لگا ہے تو فوری طور پر پبلک ہیلتھ یونٹ کی فراہم کردہ معلومات پر عمل کرے۔"
دوسری جانب اتوار کو لاک ڈاون ختم ہونے پر سڈنی کے ناردرن بیچز سبرب کے رہائشیوں نے آزادی کا جشن منایا۔
نیو ساوتھ ویلز میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تین مقامی کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔
اتوار کو پریمئیر گلیڈس بیراجیکلئین نے صحافیوں کو کہا کہ تین کیسز کا مطلب ہے کہ عوام خبردار رہیں۔
اگر آپ کو سردی یا فلو کی علامات محسوس ہورہی ہیں تو گھر میں ہی رہیں اور اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کا بندوبست کریں یا 020080 1800 پر کورونا وائرس ہیلتھ انفارمیشن ہاٹ لائن سے رابطہ کریں۔ خبریں اور معلومات 63 زبانوں میں sbs.com.au/coronavirus پر دستیاب ہیں۔