سڈنی کے کوہ پیما K2 سر کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

سڈنی کے مہم جو اور کوہ پیما میتھیو ایکن K2 سر کرتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے اب ان کی لاش پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر پائی گئی ہے۔پاکستانی کوہ پیما کمیونیٹی بھی ان کی ہلاکت پر افسردہ ہے۔

searchers found two deceased mountaineers – Eakin and Cartier – on Tuesday, just below Camp 1.

Searchers found two deceased mountaineers – Eakin and Cartier just below Camp 1 of K2. Source: Justin Dube-Fahmy FB Page

  کوہ پیماؤں کو پہاڑوں پر چڑھائی کے دوران  حمل و نقل اور سفری سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے پاکستانی ممبر کاشف علی نے اپنے فیس بکُ پیج پرآستریلین کوہ پیما میتھیو ایکن کی موت پر دلی صدمے کا اظہار کیا۔
ایکن کینیڈین رچرڈ کارٹئیر اور جسٹن ڈوب فہمی کے ساتھ تین لوگوں کے گروپ میں کوہ پیمائی کر رہے تھے اور مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے دنیا کے سب سے مشکل پہاڑوں میں سے ایک - K2 پر لاپتہ ہو گئے تھے۔
K2 پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے، اسے پہلی بار 1954 میں سر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، سطح سمندر سے 8611 میٹر بلند اس کی چوٹی تک پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

21 جولائی کو، Dube-Fahmy نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ وہ دو دن ماحول سے مانوس ہونے کی مشق کے بعد واپس بیس کیمپ کی طرف روانہ ہونے والے ہیں اور 7600 میٹر کی بلندی پر لوئر کیمپ 4 پہنچ گئے ہیں۔

 پہاڑی راستوں پر "رچرڈ، میٹ اور میں برن آؤٹ ہو گئے تھے

لیکن چوٹی سے نیچے اترتے وقت کوئی حادثہ ہوا اور ہمالین ٹائمز نے اطلاع دی کہ تلاش کرنے والوں کو کیمپ 1 کے بالکل نیچے منگل کو  کوہ پیماؤں ایکن اور کارٹیئرکی لاشیں ملیں ۔

ان کی موت کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہوئیں لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ وہ نیچے اترتے ہوئے برف کی ایک ڈھلوان پر گرنے کے باعث ہلاک ہوکئے۔

سوشل میڈیا پر ایکن کے دوستوں نے ان کی سخاوت، جذبے اور زندگی سے محبت کی تعریف کی۔ روب نارمن نے لکھا کہ جو بھی شخص "میتھیو ایکن کے ساتھ چند منٹ گزارنے کی خوشی حاصل کرتا ہے، بلاشبہ وہ زندگی کے لیے نئے جذبے کے ساتھ واپس آئے گا"۔
 Dube-Fahmy posted to Facebook that they were about to head back down to base camp after spending two days acclimatising and had reached Lower Camp 4 at 7600 metres.
Dube-Fahmy posted to Facebook that they were about to head back down to base camp after spending two days acclimatising and had reached Lower Camp 4 at 7600M. Source: Dube-Fahmy Facebook
کوہ پیماؤں کی مدد کرنے والی مقامی پاکستانی  شیپرس کمیونیٹی میں بھی ایکن مقبول تھے

اان کے ساتھی جو سٹیفنز نے لکھا: "میٹ  نے اپنی زندگی میں بہت سی زندگیاں گزاری اور اپنے شوق کا پیچھا کرتے ہوئے جان دی۔

 سڈنی سے تعلق رکھنے والے میٹ ایک تجربہ کار کوہ پیما ہونے کے ساتھ   کوہ پیماؤں کے فیس بکُ گروپ ماؤنٹینیر ڈاؤن انڈرکے شریک بانی تھے، یہ پلیٹ فارم "آسٹریلیا کے کوہ،پیمائی کے لمحات" کو بانٹنے کے لیے وقف تھا۔

,, نامی فیس بکُ  گروپ کو آسٹریلوی کوہ پیماؤں کے لیے سازوسامان، راستوں، دوروں اور کوہ پیمائی سے متعلق تمام عمدہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کمیونٹی کی جگہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Image


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا  کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار SBS News
ذریعہ: SBS