ویورلی کالج کی ترجمان کے مطابق اسکول کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا ہے اور اب صفائی کی جائے گی۔
"اسکول نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات لئے ہیں اور اس سلسلے میں نیوساوتھ ویلز کے ادارہ صحت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
"اسکول کروناوائرس کے ہاٹ اسپاٹ کے بے حد نزدیک ہے، اسی لئے ہم تیار ہیں۔"
"ملازمین کو پچھلے ہفتے ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر کوئی کیس سامنے آتا ہے تو کس طرح کے اقدامات لینے ہیں۔ ہر اقدام پروٹوکول کے مطابق کیا گیا ہے۔"
ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبا کی بڑی تعداد کو والدین لے گئے جبکہ بقیہ کو بسوں کے ذریعے گھر پہنچادیا گیا ہے۔

新州州長貝莉珍妮安 Source: AAP
نیوساوتھ ویلز میں طلبا نے اس ہفتے سے مستقل طور پر اسکول جانا شروع کیا ہے۔
پچھلے ہفتے ایک کیتھولِل اسکول، سینٹ اِگنیٹئیس کالج رورویو کو سڈنی میں ایک طالب میں کروناوائرس کی تشخیص کے بعد عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔
پچھلے جمعے کو وکٹوریہ کے کیلور ڈاون سیکنڈری کالج کے ایک استاد میں کووڈ۔۱۹ کی تشخیص ہوئی تھی
نیو ساوتھ ویلز کی وزیرِ تعلیم سارہ مچل کا کہنا ہے کہ حکومت وائرس سے بچاو کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
"ہم ایک وبا کے دوران زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے لمحات بھی آئیں گے جب لوگوں میں کرونا وائرس پایا جائے گا اور وہ ریاست کے اسکول نظام کو متاثر کریں گے۔
"یہ صورتحال ایسی ہی چلتی رہے گی جس میں وقتاً فوقتاً طلبا، والدین اور اساتزہ کا ٹیسٹ مثبت آتا رہے گا۔
"میرے خیال میں ہم نے اسکول کھول کر ٹھیک کیا، جس کی والدین اور کیمونٹی نے تائید کی۔"
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔
کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں موجود ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔
وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔