کیا آپ کو کسٹم پر روکا گیا ہے؟ ایسی اشیاء جو مسافروں کو ملک بدر کروا سکتی ہیں۔

جب ان لوگوں نے آسٹریلیا میں کسٹم قوانین کی خلاف ورزی کی تو انہیں جرمانے، جیل اور بعض صورتوں میں ملک بدری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

A man walking past a window at an airport. There are planes parked outside.

Australia is notoriously strict when it comes to going through customs at the airport, with rules about what can be brought in. But some people still try to push the limits. Source: Getty / Mark Evans

KEY POINTS:
  • آسٹریلین کسٹم قوانین کا شمار دنیا کے سخت ترین قوانین میں ہوتا ہے۔
  • بہت سی پابندیاں ملک کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق ہیں۔۔
  • ہوائی جہاز کا کھانا، گوشت اور گلہریاں بھی سامان میں پائی گئی ہیں۔۔
تصور کریں کہ آپ آدھی دنیا کا سفر کر کے آسٹریلیا پہنچیں اور کسی کھانے کی چیز کے باعث آپکو واپس بھیج دیا جائے۔

 یہ ایک نوجوان ہسپانوی آدمی کا قصہ ہے جس کے سامان میں گوشت اور پنیر پائے جانے کے باعث اسی ماہ ملک بدر کر دیا گیا۔

آسٹریلیا میں داخل ہونے والے افراد ایک مسافر کارڈ پر کرتے ہیں جس میں پوچھا جاتا ہے کہ کوئی شخص اپنے ساتھ ملک میں کس قسم کی اشیاء لا رہا ہے۔


اس کارڈ کے ذریعے مسافر حکام کو بتاتے ہیں کہ ان کے پاس کس قسم کی اشیاء موجود ہیں۔

آسٹریلیا میں دنیا کے سخت ترین کسٹم قوانین لاگو ہیں۔ ایسے میں آپ آسٹریلیا کیا لا سکتے ہیں اور کیا نہیں لاسکتے؟

جانور

آسٹریلیا میں بہت سی پابندیاں ملک کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق ہیں، اور یہ سخت بائیو سکیورٹی کنٹرولز کیڑوں اور بیماریوں کے داخل ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کے ہوائی اڈوں پر موجود بائیو سیکیورٹی آفسران کیلیے ایک سگین نوعیت کا حیران کن واقعہ 2018 میں پیش آیا جب آسٹریلیا کا ایک رہائشی بالی سے واپسی پر اپنے جسم پر زندہ گلہریوں کے ساتھ پہنچا۔

محکمہ کے ڈاکٹر کرس واکر نے 2021 میں کچھ مزید دلچسپ واقعات پر غور کرتے ہوئے کہا کہ "بالی میں ریبیز کی بیماری عام ہے جو گلہری کے ذریعے آسٹریلیا میں داخل ہوسکتی ہے۔ اور اگر یہ بیماری یہاں پہنچ جاتی ہے تو اس سے انسانی اور جانوروں کی صحت کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔"
An Indonesian squirrel on a branch of a banana tree.
A man travelling home to Australia from Bali was found with a squirrel. Source: Getty / NurPhoto
اس شخص کو اس شرط پر فوری رہائی کے ساتھ 18 ماہ کی جیل کی سزا سنائی گئی کہ وہ پانچ سال تک اچھے رویے کا حامل ہو۔

کھانے کی اشیا

کھانے کی ایسی مصنوعات جو کسٹم قوانین کے مطابق ہوں انھیں آسٹریلیا لانے کی اجازت ہے۔

تجارتی طور پر تیار کردہ بلٹونگ یا جرکی کو عام طور پر لانے دیا جاتا ہے، لیکن اگر یہ سور کے گوشت سے بنائے گئے ہیں، تو انھیں اجازت نہیں دی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ سے بغیر ڈبے کا گوشت لانے کی اجازت ہے، لیکن ہوائی جہاز پر ملنے والے کھانے کو آسٹریلیا داخل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس بات کا علم برسبین کے ہوائی اڈے پر کام کرنے والے دو فلائٹ انجینئروں کو اس وقت ہوا جب 2022 میں ان پر الگ الگ کسٹمز ایکٹ کے وارنٹ نافذ کیے گئے۔ دونوں نے بین الاقوامی ہوائی جہاز سے کسٹم کنٹرول کے تابع کھانا اٹھایا تھا۔

ان میں ایک شخص جسکے پاس کھانے کی اشیا سے بھرا بیگ برآمد ہوا جس میں بریڈ رولز، کرسپس، چاکلیٹ، دہی اور گوشت کے علاوہ ایئر لائن کا دیگر کھانے کا سامان موجود تھا۔

Plane food items laid out on the ground.
The airport worker found with these plane food items in a duffle bag risked a fine of thousands of dollars. Source: Supplied / Australian Border Force
موجودہ قوانین کے مطابق ایسی حرکتوں پر $111,000 تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید ایک شخص پر ہوائی جہاز سے آنے والے فلائٹ اٹینڈنٹ سے پکا ہوا سامان وصول کرنے پر 3,300 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جب اسکے ایک ساتھی نے اسے ایسا کرنے سے روکا تو اس نے وہ سامان کوڑے دان میں رکھ دیا۔

نباتاتی مواد

یہ واقع 2020 میں آسٹریلیا کی جانب سے بین الاقوامی سرحدیں بند کئے جانے سے پہلے کا ہے۔ دو مسافروں سے الگ الگ لیموں کا پھل ملا جس میں ایسے بیکٹیریا موجود تھے جس سے آسٹریلیا کی لیموں کی فصلیں تباہ ہوسکتی تھیں اور لیموں کی صنعت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان تھا۔
ایک شخص ایک کلو لیموں اور دوسرے سے سوکھے لیموں کے چھلکے کی ایک مقدار برآمد ہوئی اور ان تمام لیموں میں یہ تباہ کن جراثیم پائے جانے کی تصدیق ہوئی۔

اشیاء کو تو ضائع کر دیا گیا، مگر چونکہ جن لوگوں نے انہیں اپنے سامان میں رکھا تھا، انہوں نے انہیں کسٹم میں ڈکلیئر کر دیا تھا، اس لیے ان پر کوئی جرمانہ یا چارج نہیں لگا۔

تمباکو

2019 میں آٹھ چینی مردوں نے آسٹریلیا میں 170,000 غیر اعلانیہ سگریٹ لانے کی کوشش کی مگر انکو آسٹریلیا سے بےدخل کر دیا گیا تھا۔ اگرچہ ڈیوٹی فیس ادا کیے بغیر ملک میں تھوڑی مقدار میں تمباکو اور شراب لانا ممکن ہے لیکن انکو ڈکلیئر کرنا لازمی ہے جو ان افراد نے نہیں کیا تھا۔

A list of the items travellers must declare on entry to Australia.
A list of items travellers must declare on entry. Source: SBS
18 سال سے زیادہ عمر کے مسافر اپنے ساتھ 25 سگریٹوں کا ایک بند پیکٹ اور ایک کھلا پیکٹ رکھ سکتے ہیں۔

اسے ڈیوٹی فری الاؤنس کہتے ہیں، لہذا جو بھی اس سے زیادہ لاتا ہے اسے اشیاء پر ڈیوٹی ادا کرنی ہوتی ہے۔


اگر مسافر کے پاس ایسی اشیا موجود ہیں جنکو ڈکلیئر کرنا لازمی تھا ان پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے اور ان پر مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ کسٹمز کا عملہ اشیاء کے بارے میں مزید سوالات پوچھ سکتا ہے، اور بائیو سیکیورٹی افسران ان کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ بہت سے معاملات میں وہ اعلان شدہ سامان کا معائنہ کرنے کے بعد واپس کر دیتے ہیں۔

کچھ اشیاء، جیسے لکڑی کے نقش و نگار، کو محفوظ بنانے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، اور اس قسم کی کچھ اشیاء کو آسٹریلیا میں داخلے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

 اگر افسران ان کو پکڑ لیتے ہیں تو یا تو انہیں برآمد یا تباہ کیا جا سکتا ہے۔

 ہوائی اڈے کے ٹرمینلز پر ایسے نامزد ڈبے بھی ہیں جنہیں مسافر ایسی اشیا کو ضائع کرنے کیلیے استعمال کرسکتے ہیں جن کو وہ ڈکلیئر نہیں کرنا چاہتے۔

جب آپ اشیا ڈکیئر کرتے ہیں

اگر مسافر کے پاس ایسی اشیا موجود ہیں جنکو ڈکلیئر کرنا لازمی تھا ان پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے اور ان پر مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ کسٹمز کا عملہ اشیاء کے بارے میں مزید سوالات پوچھ سکتا ہے، اور بائیو سیکیورٹی افسران ان کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ بہت سے معاملات میں وہ اعلان شدہ سامان کا معائنہ کرنے کے بعد واپس کر دیتے ہیں۔

 کچھ اشیاء، جیسے لکڑی کے نقش و نگار، کو محفوظ بنانے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، اور اس قسم کی کچھ اشیاء کو آسٹریلیا میں داخلے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

اگر افسران ان کو پکڑ لیتے ہیں تو یا تو انہیں برآمد یا تباہ کیا جا سکتا ہے۔

 ہوائی اڈے کے ٹرمینلز پر ایسے نامزد ڈبے بھی ہیں جنہیں مسافر ایسی اشیا کو ضائع کرنے کیلیے استعمال کرسکتے ہیں جن کو وہ ڈکلیئر نہیں کرنا چاہتے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 26/01/2023 5:22pm بجے
تخلیق کار Aleisha Orr
پیش کار Nida Tahseen
ذریعہ: SBS