آسٹریلین فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیےمزید ایک کامیابیحاصل کرلی ۔اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم نے انٹر کونٹینینٹل پلے آف مرحلے میں متحدہ عرب امارات کو دو ایک سے شکشت دی تھی۔
آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم اس سے قبل پانچ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکی ہے جن میں سے آسٹریلوی ٹیم 2006سے لے کر 2018 تک ہونے والے چار ورلڈ کپ مقابلوں میں مسلسل شرکت کر چکی ہے۔ یو اے ای سے کامیابی کے بعد اور پیرو کے ساتھ مقابلے سے قبل قطر میں موجود ایس بی ایس اسپورٹس نے چند کھلاڑیوں سے گفتگو کی ہے
SBS News کے Adrian Arciuli نے بدھ (AEST) کو UAE کے خلاف 2-1 سے فتح کے بعد متعدد Socceroos کھلاڑیوں سے بات کی جب وہ پیرو کے ساتھ اگلے ہفتے ہونے والے میچ کے منتظر ہیں۔
اے ایف سی ورلڈ کپ پلے آف میں آسٹریلیا کی یو اے ای کے خلاف جیت۔ Socceroos کی 2-1 سے جیت کا مطلب ہے کہ وہ پیرو کے خلاف بین البراعظمی پلے آف دوحہ میں منگل، صبح 4 بجے AEST سے کھیلیں گے۔
فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کی ٹرافی نے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا ہے پاکستان کے شہر لاہور کے مقامی ہوٹل میں سابق فرانسیسی فٹبالر کرسٹین کریمبیو نے ٹرافی کی رونمائی کی ،،تقریب میں پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ ،کپتان صدام حسین اور خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان حاجرا خان نے شرکت کی
پاکستان کی فٹبال ٹیم تو فیفا ورلڈ کپ دوہزار بائیس میں شامل نہیں لیکن ٹرافی ازبکستان سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچی،انیس سو اٹھانوے فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کے کھلاڑی کرسٹین کریمبیو نے ٹرافی کی رونمائی جبکہ تقریب میں موجود فٹبال کے شوقین افراد ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے
ہم نے پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین سے خصوصی گفتگو کی ہے کہ وہ ٹرافی کے اس ٹور کو کیسے دیکھتے ہیں اور فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹور سے پاکستان کی فٹبال کو کیا فائدہ ہوگا

FIFA 2022 trophy unveiled in Pakistan Source: Anas Saeed
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز ملتان کے شدید گرم موسم میں کھیلے جا رہے ہیں پاکستان نے خوشدل شاہ کی جارحانہ بیٹنگ اور محمد نواز کی شاندار آف اسپن باؤلنگ کی بدولت تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی ہے. بابر اعظم کی زیرقیادت گرین شرٹس کی نظریں اب وائیٹ واش پر ہیں... سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا. دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات سے دو چار کرنے والے اسپنر محمد نواز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں، میچ میں فائفر حاصل کرلیتا تو خوشی دوبالا ہوجاتی.. کوشش ہے کہ آخری ون ڈے جیت کر سیریز تین صفر سے اپنے نام کریں۔
میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج بروز اتوار ملتان میں کھیلا جائے گا۔
بشکریہ انس سعید۔ پاکستان

Crowd at Multan stadium during PAK VS WI ODI Source: PCB
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے