جنوبی آسٹریلیا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نکولہ اسپرئیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں سب سے بڑا خطرہ قرنطینہ ہوٹل سے کووڈ۔۱۹ کا پھیلاو ہے۔
"ہم ٹیسٹ کرتے جارہے ہیں اور مزید کیس سامنے آرہے ہیں"
نئے کلسٹر کا پتہ اس وقت چلا جب ایک اسّی سالہ خاتون نے ایڈیلیڈ کے لائل میکیون ہسپتال میں ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔
خاتون کے خاندان میں ایک پچاس سالہ خاتون اور ساٹھ کی دہائی میں ایک مرد کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
حکام کے مطابق وائرس قرنطینہ کے عملے سے ایک خاندان کے دو افراد کو لگا۔
ڈاکٹر اسپرئیر نے بتایا ہے کہ پورٹ ایڈیلیڈ کے فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ ہنگری جیکس کو بھی صفائی کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موسن لیکس پرائمری اسکول اور پری اسکول اور پیرافیلڈ پلازہ سپرمارکیٹ میں بھی صفائی کی جارہی ہے۔
مزید جانئے

'کعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے'
لائل میکیون ہسپتال کے عملے کی بھی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
عملے میں پولیس، نرس، سیکورٹی اور صفائی کرنے والے شامل ہیں۔