اہم نکات
آسٹریلیا میں ٹپ دینا رضاکارانہ عمل ہے ۔
بہت سے افراد مہمان نوازی کی صنعت سے وابستہ عملے کو ٹپ دیتے ہیں ۔
اچھی خمات کے صلے میں قابل قبول ٹپ دس فیصد ہے ۔
عالمی وبا کے تناظر میں ٹپ دینے کی روایت تبدیل ہو گئی ہے ۔
ٹپ ایک ایسا تحفہ ہے جو رقم کی صورت میں اچھی خدمات کے صلے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ، یہ نقد رقم یا کیش لیس ادائیگی کے ذریعے دیا جا سکتا ہے ۔
آسٹریلیا میں ٹپ دینے کے حوالے سے بہت الجھن یا اختلاف رائے موجود ہے ۔ بہت سے افراد ٹپ کو اظہار تشکر بھی کہتے ہیں ، اس الجھن کی وجہ بیرون ملک مطالعہ کی گئی ٹپ دینے کی عادات ہیں ۔
کیا آسٹریلیا میں لوگ ٹپ دیتے ہیں ؟
آسٹریلین کمپٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن میں کام کرنے والے جناب بل ڈی کا کہنا ہے کہ ٹپ دینا دراصل ایک ثقافتی مسئلہ ہے ۔
امریکہ میں بنیادی طور پر یہ لازمی ہے ،اگر آپ وہاں کسی ریسٹورینٹ میں جائیں تو انہوں نے واقعی اس کو اپنے بل میں شامل کیا ہوتا ہے جبکہ یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ اگر آپ ٹیکسی میں جا رہے ہیں تو ٹپ ادا کریں گے۔ جناب ڈی نے بتایا ۔
آسٹریلیا میں ہم ثقافتی طور پر ٹپ دینے کو رضاکارانہ رکھنے کی جانب زیادہ مائل ہیں
جناب ڈی کے مطابق ٹپ عمومی طور پر ایسی خدمات کا انعام ہے جو عام ڈگر سے ہٹ کر پیش کی جائیں ۔
آسٹریلیا میں یہ صارف کی بہتر خدمت کے لئے اظہار تشکر کا ایک ذریعہ ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ ایک ہوٹل میں ہیں جہاں ویٹر نے آپ کو اعلیٰ خدمات پیش کی ہیں اور کھانا بھی بہت عمدہ ہے تو پھر بہت سے لوگ شکریہ کےلئے ٹپ بطور نظرانہ پیش کرتے ہیں ۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ٹپ دینا غیر ضروری ہے – جوہمیں امریکہ جسے ممالک کی تقلید سے اجتناب کرتے ہوئے نہیں دینی چاہئے ۔ کیونکہ وہاں روزگار کی صرتحال خدمات کے عملے کے لئے بہت مختلف ہے ۔
آسٹریلیا میں تنخواہوں کی صورتحال کی وجہ سے ہمیں خود کو ٹپ دینےکا پابند نہیں سمجھنا چاہئے ۔
دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں آسٹریلیا میں منصفانہ طور پر تنخواہیں زیادہ ہیں ۔ امریکہ کے برعکس جہاں خدمات کی صنعت سے وابستہ عملے کوضروریات زندگی پوری کرنے کے لئے اس اظہار تشکر کی رقم درکار ہے ۔آسٹریلین ریڈیو 3 آر پر طویل ترین عرصے تک چلنے والے فوڈ شو کے خالق کم اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں یہ فرد واحد کی صوابدید پر ہے کہ اچھی خدمات کا انعام نقد رقم کی صورت میں دیا جائے یا نہیں ۔
باہر کھانا کھانے کے بعد میز پر یا کاونٹر پر موجود مرتبان میں پیسے چھوڑے جا سکتے ہیں ۔ جبکہ نقد رقم کے بغیر ہونے والی رقم منتقلی کے دوران بھی اگر آپ کے پاس ٹپنگ فنکشن شامل ہے تو آپ ٹپ دے سکتے ہیں ۔
امید کی جاتی ہے کہ ریسٹورینٹ مالکان یہ رقم اپنے ملازمین میں تقسیم کر دیں گے ۔
ہمیں کتنی ٹپ دینی چاہئے ؟

Tip jar Source: Getty Images/Toni Faint
ٹپ کی رقم کا انحصار مکمل طور پر دینے والے پر ہے ، لیکن کچھ قواعد موجود ہیں ، کم اسمتھ نے بتایا ۔
آسان ترین یہ ہے کہ آپ 10 فیصد کا حساب لگا لیں ، انہوں نے کہا کہ آپ اور زیادہ پیسے بھی دے سکتے ہیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی شخص نے اپنے کام سے کہیں زیادہ آگے بڑھ کر خدمات فراہم کی ہیں ۔
لیکن آسٹریلیا میں اچھی خدمات کے صلے میں معیاری ٹپ 10 فیصد ہے ۔
عالمی وبا کے دوران ٹپ
کھانا کھانے والوں کی عادات سے متعلق حالیہ سروے کے مطابق عالمی وبا نے لوگوں میں مہمان نوازی اور خدمات کی صنؑت کو سہارا دینے کی خواہش میں ، ٹپ دینے کی روایت کو تبدیل کر دیا ہے۔
اوپن ٹیبلز کے لئے بین الاقوامی مارکیٹ کے منیجر رابن چینگ کے مطابق حالیہ دور میں ہم نے جذبات میں تبدیلی دیکھی ہے ۔
ہم نے جن افراد کو سروے کیا ان میں سے 25 فیصد آسٹریلین کھانا کھانےکے بعد خوشی سے ٹپ دینا چاہتے تھے تو ہمارے لئے یہ ایک بڑی تبدیلی ہے کہ ہم کھاناکھانے کے بعد ریسٹورینٹ اور اس کے عملے سے کیسے پیش آ رہے ہیں
سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ باقاعدگی سے ٹپ دینے والوں کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ ہیں ۔
دوسری طرف ہم بطور ٹپ نقد رقم دینے کا سلسلہ محدود ہوتے ہوئے ،ایف پاس کے ذریعے ، کیو آر کوڈ آڈرینگ کے ذریعے یا پھر رائیڈ شیئر اور فوڈ دیلیوری ایپ کے تحت ٹپ دینے کو طریقہ رائج ہوتے دیکھ رہے ہیں ۔ اس کے لئے عام طور پر ایپ میں موجد فیچر استعمال کیا جاتا ہے ۔
لیکن یہ فیچر آپ کے ٹپ دینے یا نہ دینے کے فیصلٓے پر اثر انداز نہیں ہوتا ۔
جناب چینگ کا کہنا ہے کہ درحقیقت ایپ اصل وجہ نہیں ہے بلکہ بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ ریسٹورینٹ کی صںعت کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔

Taxi drivers do not expect a tip in Australia Source: Getty Images/wagnerokasaki
ٹیکسی ڈرائیورز ٹپ کی امید نہیں رکھتے اگرچہ کرائے کو برابر کرنے کے لئے قریب ترین رقم تک لے جانا عام ہے ۔
حجام ، آرائش حسن سے وابستہ عملہ اور ہوٹل کا عملہ بھی ٹپ کی امید نہیں رکھتا ۔
فوڈ دیلیوری رائیڈرز جو اچھی معاشی صورتحال کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے ان کے پاس برابر کے حقوق نہیں ہیں اس لئے بہت سے افراد ان کوڈیلیوری پر ٹپ دیتے ہیں۔
اگرچہ عادات اور نظریات مختلف ہوتے ہیں لیکن یہ ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ آسٹریلیا میں ٹپ دینا یا نہ دینا مکمل طور پر آپ پر منحصر ہے ۔