ریجنل موورز انڈیکس – کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا اور ریجنل آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، مضافاتی علاقوں کی جانب آسٹریلئن باشندوں کی محبت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ شہروں کی جانب سے آبادی کی نقل مکانی کا رجحان کووڈ وباء سے پہلے کی سطح سے تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ جون کی سہ ماہی میں، 27 فیصد زیادہ لوگ شہروں سے مضافاتی علاقوں میں منتقل ہوئے اور سال کے دوران شہروں سے نقکل مکانی میں مزید 11.2 اضافہ دیکھا گیا تھا۔
ریجنل آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او لز رچی کے بقول: "علاقائی آسٹریلیا اب قوم کا نیا محاذ بن گیا ہے۔ یہ تجزیہ واضح طور پر ظاہر کر رہا ہے کہ آبادی کی نقل و حرکت جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ ایک مستقل نیا رجحان ہے، جو کہ کووڈ سے پہلے کی نقل مکانی کے نمونوں سے زیادہ ہے۔"

The Gold Coast featured in the top five Local Government Areas for net internal migration, but this was significantly down on previous years. Credit: shannonstent/Getty Images
اس سال کیا رجحان ہے؟
مضافاتی علاقوں میں منتقل ہونے والے شہر کے تقریباً تین چوتھائی باشندے گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران NSW یا وکٹوریہ میں آباد ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال نقل مکانی کرنے والوں کی نصف نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ مضافاتی NSW بنیادی طور پر ان افراد کے 42 فیصد کی پسندیدہ جگہ رہی۔
اسی طرح ریجنل کوئنز لینڈ پچھلے سال سب سے زیادہ مقبول منتقلی کی منزل تھی لیکن اس سال اس میں صرف 19 فیصد نقل و حرکت ہوئی۔ سڈنی اور میلبورن کے باشندے ان خطوں میں نقل مکانی کرنے والوں میں سب سے آگے رہے جبکہ پرتھ اور برسبین نے بالترتیب چھ اور تین فیصد پر نقلمکانی کرنے والوں کو راغب کیا۔
اس تحقیق میں مقامی حکومتی علاقوں میں جانے اور پہنچنے والے لوگوں کی فیصد کی پیمائش کی گئی اور پتہ چلا کہ سن شائن کوسٹ وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ اندرونی ہجرت ہوتی ہے۔
خالص داخلی نقل مکانی کے حصہ کے لحاظ سے سرفہرست پانچ مقامی علاقے:
1. دی سنشائن کوسٹ، کوئینز لینڈ - 14.1 فیصد
2. گریٹر جیلونگ، وکٹوریہ – 8.1 فیصد
3. مورابول، وکٹوریہ - 5.4 فیصد
4. جھیل میکوری، NSW - 4.8 فیصد
5. گولڈ کوسٹ، کوئنز لینڈ - 4.2 فیصد

Three of the five fastest growing Local Government Areas were in Western Australia, including the south western port and town of Albany. Credit: Walter Bibikow/Getty Images
اعداد و شمار پر غور کرتے ہوئے ریجنل آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او لز رچی نے کہا، "مضافاتی علاقے بہت کچھ فراہم کرتے ہیں: قابل استطاعت، کمیونٹی کا احساس، کیریئر کے اختیارات کو پورا کرنے اور سر سبز جگہ۔ آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقائیت کے اس نئے دور کو وژن اور قیادت کے ساتھ پورا کیا جائے تاکہ مرکزیت سے عاری آسٹریلیا کو آگے بڑھایا جا سکے۔"