راحت پروجیکٹ ۔ آسٹریلیا سے اٹھنے والی امن و محبت کی آفاقی آواز

نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کے آڈیٹوریم میں منگل سترہ مئی کی شام ایک منفرد پرجیکٹ کے مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔۔اس موقع پرWAACI کے صدر عباس رضا علوی کا کہنا تھا کہ 'دی راحت پروجیکٹ' میوزک سی ڈی کا تصور "بزرگ آسٹریلین اردو شاعر، مسٹر اوم کرشن راحت کے لیے دوستی، گہرے احترام اور پیار کو موسیقی کے خراج تحسین کے سامنے آیا ہے۔

Rahat CD

Rahat CD Launched at NSW Parliament Source: SBS Urdu

اوم پرکاش راحت کا نام اردو بولنے والوں کے لئے اجنبی نہیں۔ وہ اردو کے ایسے ہندوساتنی شاعر تھے جنہوں نے آسٹریلیا کو اپنا دوسرا وطن بنایا ۔ ان کا شمار اردو بولنے اور سمجھنے والوں میں ہر دل عزیز شاعر کے طور پر ہوتا تھا ۔وہ آسٹریلیا میں بسنے والی  پاکستانی اور بھارتی کمینوینٹیز کے درمیان ایک پلُ کی حیثیت رکھتے تھے۔ معروف شاعر اور مصنف اوم کرشن راحت دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم سڈنی کی سب سے سینئر اور مشہور ادبی شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کا انتقال 93 سال کی عمر میں 12 ستمبر 2018 کو ہوا۔

We Australians Are Creative Inc (WAACI) معروف شاعر اور ادیب اپ پرکاش راھت کے کلام پر مبنی میوزک سی ڈی، 'The Rahat Project' لانچ کی، جسے 12 ممالک کے 65 فنکاروں نے تقریباً 20 سالوں میں بنایا ہے۔

 راحت صاحب کی اردو شاعری اردو، ہندی اور انگریزی میں شائیع ہوتی رہی مگر سڈنی میں قائیم ’وی آسٹریلین آر کریوٹیو‘ یا واکی کے بانی عباس رضا علوی نے ان کے کلام کو ایک سی ڈی میں محفوظ کرنے کے ایک بڑے منصوبے کو کئی دہائیوں کی کاوش کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچایا۔ 

مسٹر علوی نے وہ موسیقی ترتیب دی ہے جو راحت کی غزلوں کے شعری انتخاب کو جلا بخشتی ہے۔ آسٹریلیا اور بیرون ملک کے فنکاروں نے اپنی نوعیت کے اس ایک پروجیکٹ کے لیے گایا اور پرفارم کیا۔

اس پروجیکٹ میں تقریبا پینسیٹھ فنکاروں نے حصہ لیا۔ واکی کے صدر عباس رضا علوی کے مطابق یہ ایک ایسا آسٹریلین پروجیکٹ ہے جس کا مقصد  سماجی ہم آہنگی، امن و محبت کو بڑھانا ہے۔

 عباس رضا علوی نے بتایا کہ راحت" کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، اسپین، فجی، برطانیہ، ملائیشیا، اسپین اور کمبوڈیا سے تعلق رکھنے والے تخلیقی فنکاروں کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

راحت" سی ڈی 2 سی ڈیز پر مشتمل ہے اور اس میں 28 صفحات کا ایک کتابچہ ہے جس میں ڈبلیو اے اے سی آئی یا واکی کی تنظیم نے معروف  شاعر اوم پرکاش راحت کے تعارف کے ساتھ  فنکاروں کا تعارف انگریزی،  ہندی، اردو میں لکھا گیا ہے۔ سات شعری ٹریکس کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی ہے اور ساتھ  ہی میوزک ٹریکس کا انگریزی خلاصہ بھی موجود ہے۔
Rahat’s poetry, influenced by the good and bad times, is laced with themes of childhood memories, childhood friends, backyards, dreams, lost friends, multiculturalism, peace and harmony.
The Rahat Project music CD is conceived as a musical tribute to the friendship, deep respect and affection for the elder poet, Mr O K Rahat Source: WAACI
اس موقع پر مققریں کا کہنا تھا کہ سریلی دھنوں سے متاثر ہونے والے جذبات سامعین کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتے ہیں اور نفرتوں اور اختلافات کو مسترد کرکے امن اور ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔

 جناب عباس رضا علوی کے مطابق راحت" گزشتہ تین دہائیوں میں آسٹریلیا میں اس پیمانے کا ایک منفرد پروجیکٹ ہے۔نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کے آڈیٹوریم میں منگل سترہ مئی  کی شام  ایک منفرد پرجیکٹ کے مکمل ہونے کا جشن منایا گیا جس میں کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں، اور راحت پروجیکٹ کے تخلیقی فنکاروں کے ساتھ، پارلیمانی ممبران،   اہم ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں کمیونٹی سماجی ہم آہنگی پر چند مختصر تقریریں، اس پروجیکٹ کے بارے میں  مختصر ویڈیو کلپس اور بیروں ملک مقیم افراد شامل تھے۔ ان میں  مہاتما گاندھی کے پوتے  ک اپیغام بھی دکھایا گیا۔ ساتھ ہی  تخلیقی فنکاروں کی کاوشیں بھی اسکرین کی گئیں۔
 A literary stalwart Abbas RazaAlvi highly praised Rahat Sahab for his capability of expressing depths of human soul. He praises him:
The Rahat Project music CD is conceived as a musical tribute to the friendship, deep respect and affection for the elder poet, Mr O K Rahat. Source: SBS URDU

 پوڈکاسٹ اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار Rehan Alavi