ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ SXSW فیسٹیول اس سال سڈنی میں اپنی کانفرنس کر رہا ہے،SXSW ایک ایسا فیسٹیویل ہے جس کا انعقاد پہلی بار امریکہ سے باہرہوا ہے۔
اس فیسٹیویل میں پاکستانی فنکارون سے سجی ویب سیریز پنک شرٹ کا پریمئیر ہوا ہے جس میں معروف پاکستانی اداکار وہاج علی ، سجل علی اور ثانیہ سعید جیسے فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
2017 میں یہ رنگا رنگ کانفرنس 10 دن تک جاری رہی تھی۔
پنک شرٹ کے بارے میں
پنک شرٹ کے ہدایت کار کاشف نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ویب سیریز میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی کا انتخاب ان کی شہرت کے بجائے ان کی کرداروں میں ڈھل جانے کی صلاحیت کے باعث کیا۔ اس اسکرپٹ کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اتنا دلچسپ اور عہدِ حاضر کا آئینہ تھا کہ اس کہانی کو ڈائیرکٹ کرنے کے لیے میں بہت کچھ سیکھنے پر مجبور ہوگیا۔ ایک چیز جو مجھے ڈرامے کے بارے میں پسند ہے وہ یہ ہے کہ کردار ان جذبات اور تنازعات پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں جن کا وہ تجربہ کرتے ہیں۔ ڈرامے کے اس خاص پہلو نے اس کہانی کو ایک ہی وقت میں خاص اور چیلنجنگ بنا دیا۔
کہانی کار بی گلُ نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنک شرٹ پیچیدہ رشتوں کی ایک سادہ سی کہانی ہے، ان لوگوں کے بارے میں ایک کہانی ہے جو مسئلہ جانتے ہیں، لیکن ان کے پاس حل نہیں ہیں۔ یہ ہم سب کی کہانی ہے اور زبان سے قطع نظراسے عالمی جذبوں کی کہانی کہا جا سکتا ہے۔



_____________________§ کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: