پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے کیوی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باولنگ کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیو کونوے 36 اور کپتان کین ولیم سن 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حارث روف نے تین جبکہ محمد وسیم اور شاہنواز دہانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم اسپرٹ کو سراہا۔
اس سے قبل 7 اکتوبر کو پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچز 10 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بارہ اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی
پاکستانی ٹیم پندرہ اکتوبر کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوگی
LISTEN TO
کھیلوں کی دنیا کی صوتی رپورٹ.mp3
08:15

پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے رواں سال نومبر میں ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے جس میں 25 سے زائد مرد و خواتین انٹرنیشنل ریسلرز حصہ لیں گے مقابلے ملتان میں کھیلے جائیں گے رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام یہ ریسلنگ کا میگا ایونٹ منعقد ہوگا جس میں غیر ملکی ریسلرز کے ساتھ ساتھ مقامی پہلوان بھی ان ایکشن ہوں گے مقابلے کی تشہیر کے لیے غیر ملکی ریسلرز پاکستان کا ابتدائی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوچکے ہیں چیئرمین رنگ آف پاکستان سید عاصم علی شاہ کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے ریسلنگ کے شوقین افراد سے اپیل ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں .
_________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے