آسٹریلین کرکٹ اسٹارزکی میڈیا ٹاک، پینل ڈسکشن، آٹوگراف، سیلفی، پبلک باؤلنگ، اونچے شارٹ اور دلچسپ لائیو کمنٹری

پیرا میٹا اسکوئیر سڈنی میں اس ہفتے ہونےوالے میڈیا اور پبلک ایونٹ میں آسٹریلین کرکٹ اسٹارز سے تلخ و شیریں سوال جواب، میڈیا ٹاک، کرکٹ فورم، پینل ڈسکشن، آٹوگراف، سیلفی، پبلک باؤلنگ، اونچے شارٹ اور دلچسپ لائیو کمنٹری سب ہی کچھ موجود تھا۔ وسیم اکرم اور روی شاستری سمیت کئی سابق کرکٹ اسٹار میچز کے دوران آفیشل کمنٹری کریں گے ۔ پڑھئے اور دیکھئے پیرامیٹا اسکوئیر سڈنی میں ۸ دسمبر کو ہونے والے میڈیا اور پبلک ایونٹ کا احوال تصویری البم کے ساتھ۔

IMG_5261 (3).JPG
اس ہفتے پاکستانی ٹیم پرتھ میں پہلا ٹیسٹ کھیل رہی ہے اور اس سیریز سے قبل آسٹریلیا میں موسمِ گرما کی کرکٹ عروج پر ہے۔اگر ایک طرف آسٹریلین کرکٹر ڈیویڈ وارنر کی یہ الوداعی سیریز مچل جانسن کی تنقید کے باعث ہلچل مچارہی ہے تو دوسری طرف وارنر کے ساتھی پاکستانی نژاد آسٹریلین بلّے باز عثمان خواجہ نے ابھی ریٹائیرمنٹ کا اعلان تو نہیں کیا مگر نجی اسپورٹ چینل سے معاہدے کے بعد وہ کرکٹ کے تبصرہ نگاروں میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم اکرم اور روی شاستری بھی فوکس ٹیل اور کائیو کے کمنٹری باکس کا حصہ بن رہے ہیں۔
سڈنی کے پیراماٹا اسکوائیر میں شائیقین اور کرکٹ اسٹارز کے پروگرام میں ڈیوڈ وارنر کے الوداعی میچ پر مچل جانسن کی تنقید پر تبصرے اور تجزئے اس ایونٹ کا خاص موضوع رہا۔
مچل جانسن نے اخباری کالم میں سوال کیا تھا کہ “ایک ٹیسٹ اوپنر جو ناقص کارکردگی کے باعث اب ٹیم میں جگہ نہیں بنا پا رہا وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ خود کیسے طے کرکے شاندار الوداعی میچ کھیلنا چاہتا ہے۔جانسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلین کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل میں سے ایک کے مرکزی کردار کو ہیرو کی طرح الواداع کہنے کی کیوں اجازت دی جارہی ہے؟
یاد رہے کے 37 سالہ وارنر پر بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر 12 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ا اسٹیو اسمتھ پر بھی اسی اسکینڈل میں بال سے چھیڑ چھاڑ پر پابندی لگ چکی ہے۔
پیرا میٹا اسکوائیر سڈنی میں ہونے والے میڈیا پبلک ایونٹ میں ڈیوڈ وارنر پر مچل جانسن کی تنقید اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا پر متعدد سوالات کئے گئے۔ مگر ہلکی پھیلکی بات چیت کے دوران عثمان خواجہ نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ بچپن کی یادیں بانٹتے ہوئے بتایا کہ عثمان کی والدہ وارنر کو شیطان کہا کرتی تھیں۔ جبکہ وسیم اکرم نے مچل جانسن کو عالمی کپ جیتنے پر مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین ٹیم پاکستانیوں کا پلان بی تھی جس پر حاضرین نے قہقہے لگائے۔ روی شاستری نے کہا عالمی کپ کے فائینل میں بھارتی شائیقین کی بلیو ویو (Blur wave ) کوآخر میں یلو فیور (yellow fever) ہو گیا۔
ڈیوڈ وارنر نے مچل کے بیان کو یہ کہہ کر نظر انداز کیا کہ ہر ایک اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے مگر ان کے ساتھی عثمان خواجہ , بریٹ لی اور آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز سمیت کئی کرکٹرز ، وارنر کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

سڈنی کے پیراماٹا اسکوائیر میں شائیقین اور کرکٹ اسٹار کے پروگرام میں سابقہ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، سابقہ بھارتی کھلاڑی روی شاستری، عثمان خواجہ، مائیکل ہسّی، ڈیویڈ وارنر، بریٹ لی اورکرکٹ کے کئی معروف کھلاڑیوں نے میڈیا ٹاک میں حصہ لیا اور ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹرلیا کی ٹسٹ سیریز کے دلچسپ ہونے کی امید ظاہر کی۔
وسیم اکرم اور عثمان خواجہ کمنٹری باکس کی طرف اور بڑیٹ لی اور مائیک ہّسی کو پاکستان کے خلاف اچھی سیریز کی توقع
IMG_5260.JPG
IMG_5264.JPG
IMG_5223.JPG
IMG_5274.JPG
IMG_5238.JPG
IMG_5267.JPG
IMG_5246.JPG
IMG_5203.JPG
IMG_5210.JPG
IMG_5245.JPG
IMG_5269.JPG
IMG_5193.JPG
_________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
تاریخِ اشاعت 9/12/2023 9:48pm بجے
تخلیق کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS