آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی لائن اپ تیار ہوگئی
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین نو نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دس نومبر کو ایڈیلیڈ میں ہوگا ۔
اتوار کے روز ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ٹورنامنٹ کا ایک اور اپ سیٹ ہوا ۔نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا جس سے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہیں ہموار ہوئیں پاکستان نے ایڈیلیڈ اوول میں ہی بنگال ٹائیگرز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ نیدرلینڈز سے جنوبی افریقہ کی غیر معمولی شکست کے بعد کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کرگیا تھا۔
ایڈیلیڈ اوول میں دوسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے مات دی ۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 127 رنز بنا سکی اور پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسن شانتو 54 رنز بنا کر نمایاں رہے بیٹر عفیف حسین 24 اور سومیا سرکار 20 رنز ہی بنا سکے جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کوئی رن بنائے بغیر ہی واپس پویلین لوٹ گئے ۔
پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو ، حارث رؤف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
شاہین آفریدی اپنی شاندار باؤلنگ کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پائے
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 32 ، کپتان بابراعظم نے 25 اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے جبکہ شان مسعود 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 128 رنز کا ہدف حاصل کیا
بنگلہ دیش کے نسُم احمد شکیب الحسن عبادت حسین اور مستفیض الرحمٰن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔۔
اس سے پہلے ۳ نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاداب کے 22 گیندوں پر 52 رنز نے پاکستان کو 185 کے زبردست اسکور تک پہنچا یا تھا اور یوں آخرکار ایک بار پھرپاکستان کی سیمی فائینل میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ کردیا تھا۔
![]() Pakistan joined England, New Zealand and India in progressing to the semi-finals, with South Africa the final-day casualties with that shock loss to the Dutch. | ![]() Pakistan fans react during the T20 World Cup cricket match between Pakistan and Bangladesh in Adelaide, Australia, Sunday, Nov. 6, 2022. (AP Photo/James Elsby) Source: AP / James Elsby/AP | ![]() Shaheen Afridi of Pakistan celebrates a wicket with team mate Babar Azam during the ICC Men’s T20 World Cup 2022 Super 12 cricket match between Pakistan and Bangladesh at the Adelaide Oval in Adelaide, Sunday, November 6, 2022. (AAP Image/Matt Turner) Source: AAP / MATT TURNER/AAPIMAGE |
![]() Pakistan fans react during the T20 World Cup cricket match between Pakistan and Bangladesh in Adelaide, Australia, Sunday, Nov. 6, 2022. (AP Photo/James Elsby) Source: AP / James Elsby/AP | ![]() In a dramatic turn of events, Pakistan cricket team on Sunday (November 6) qualified for the T20 World Cup 2022 semi-final. | ![]() Pakistan's Shadab Khan appeals for the wicket of Bangladesh's Shakib Al Hasan during the T20 World Cup cricket match between Pakistan and Bangladesh in Adelaide, Australia, Sunday, Nov. 6, 2022. (AP Photo/James Elsby) Source: AP / James Elsby/AP |