پاکستان میں ریپ کے خلاف کیمیکل کیسٹریشن کی سزا منظور

منگل کو پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک صدارتی آرڈینینس پر دستخط کئے جس کے بعد قوانین کی اطلاق کردیا گیا ہے۔

gettyimages-1228570734.jpg
آرٹیکل میں ریپ کا ذکر ہے۔

ستمبر میں پاکستان کے شہر لاہور میں ایک ماں کی اس کے بچوں کے سامنے عصمت دری کے بعد ملک بھر میں احتجاج سلسلہ شروع ہوگیا۔

صدر عارف علوی کے  ریپ کے خلاف نئے قوانین منظور کرنے کے ساتھ پہلا "نیشنل سیکس افینڈر" رجسٹر بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "اینٹی ریپ آرڈیننس ۲۰۲۰ میں پہلی دفعہ ریپ کرنے اور دوبارہ ریپ کرنے والے کے لئے کیمیکل کیسٹریشن کی سزا شامل کردی گئی ہے۔"

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے برے جرائم کرنے والوں کو پھانسی دینی چاہیئے لیکن تجارتی پارٹنر جن میں یوروپین یونئین شامل ہیں اس کے خلاف ہیں۔
Members of Women Democratic Front take part in a rally to condemn a rape on a deserted highway, in Islamabad, Pakistan, Saturday, Sept. 12, 2020.
Members of the Women Democratic Front group take part in a rally to condemn a rape on a deserted highway, in Islamabad, Pakistan, Saturday, Sept. 12, 2020. Source: AP
حقوقِ نسواں کی کارکن نگہت داد نے نئے قوانین کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ یہ نہیں پتا کا کیمیکل کیسٹریشن کو کس طرح استعمال کیا جائے گا۔

پاکستانی انسانی حقوق کے کارکن رمل موحی الدین کا کہنا ہے کہ کیمیکل کیسٹریشن انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

نئے قوانین کے مطابق ملک میں ریپ اور عورتوں اور بچوں کے خلاف ظلم کرنے کے معملات کے لئے نئی عدالتیں بنائی جائیں گی۔

 

اگر آپ کے ساتھ جنسی ہراسگی یا ڈومیسٹک واولینس ہوا ہے تو فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں۔

1800RESPECT (1800737732)

If you or someone you know is impacted by sexual assault, family or domestic violence, call 1800RESPECT on 1800 737 732 or visit . In an emergency, call 000. 


شئیر
تاریخِ اشاعت 17/12/2020 8:56am بجے
ذریعہ: AFP, SBS