ایک زمانے میں "دنیا کا آٹھواں عجوبہ" کہلانے والی تاریخی زگ زیگ ریلوے ایک بار پھر رواں دواں

دس سال بند رہنے کے بعد زگِ زیگ (Zig Zag) نامی تاریخی ریل کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، اور پہلے دن ہی اس سولڈ آؤٹ ٹرین میں سیاحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ آئیے زگ زیگ ریلوے کے ’کل اور آج‘ پر یک نظر ڈالتے ہیں جس کی بلیو ماؤنٹین کی وادیوں میں گونجتی آواز کا شائیقین دس سال سے انتظار کر رہے تھے۔

Driver Lee Wiggins instructs his colleague a he backs up the Locomotive 218A during the reopening of the historic Zig Zag Railway in Lithgow

Driver Lee Wiggins instructs his colleague as he backs up the Locomotive 218A during the reopening of the historic Zig Zag Railway in Lithgow, NSW, on 13 May. Source: AAP / Jeremy Ng

بھاپ کے انجن سے چلنے والی تاریخی زگ زیگ ریل بحالی کے بعد بلیو ماؤنٹین کی وادیوں میں ایک بار پھر رواں دواں ہے۔
مشہور اور تاریخی زگ زیگ ریلوے سڈنی کے مغرب میں بلیو ماؤنٹینز میں واقع ہے۔
سڈنی کے مغرب میں اب لٹگو میں بلیو ماؤنٹینز میں زگ زیگ ریلوے پچھلے دس سالوں سے بند تھی، لیکن کئی سالون کی مہم چلنے والی تاریخی ریلوے سروس ایک بار پھر لوٹ آئی ہے
LISTEN TO
urdu_28052023_Zig Zag Railway_SBS_ID_21893175.mp3 image

بلیو ماؤنٹین کی تاریخی Zig Zag ریلوے سروس کی طویل انتظار کے بعد بحالی

SBS Urdu

05:06
اس ریل سے سفر کرنے والوں نے پہلی بار سٹون نیشنل پارک کے باغات میں گھاٹیوں کے ڈرامائی نظاروں کے ساتھ ساتھ ان ہزاروں جلے ہوئے یوکلپٹس کے جنگلوں کو دیکھا جو کئی بار کی بش فائیر سے جھلس کر اس ریلوے کی بندش کا ایک اضافی سبب تھے۔ خاتون ان 1800 افراد میں سے ایک ہں جنہوں نے زگ زیگ ریلوے کا ٹکٹ خرید کر کئی سالوں بعد دوبارہ چلنے والی اس پہلی سروس پر سفر کی اور اسے تاریخی قرار دیا۔

A driver waving from an old-fashioned train.
Driver Lee Wiggins waves out of the Locomotive 218A during the reopening of the historic Zig Zag Railway in Lithgow, NSW. Source: AAP / Jeremy Ng
ڈین زولفل زگ زیگ ریلوے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۲ میں جب سے اس تاریخی ریل سروس کو ریل کے سخت ضوابط اور آپریشنل اخراجات کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔اس وقت سے مقامی رضاکار اس تاریخی ٹرین سائٹ کو اس کی سابقہ شان کے ساتھ بحال کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔ دخانی انجن سے چلنے والی ٹرین کے ٹریکس کو متعدد آفات نے تباہ کر دیا تھا جن میں وقت گزرنے ساتھ ساتھ ریلوے لائین کی شکست و ریخت اور پھر ۲۰۱۹ گوسپرز ماؤنٹین کی بلیک سمر کے نام سے جانی جانے والی بش فائیرز نے اس علاقے کو تباہ کر دیا تھا۔
An old fashioned train being driven on tracks next to a cliff.
VIPs and members take photos out the window of the carriage during the reopening of the historic Zig Zag Railway in Lithgow. Source: AAP / JEREMY NG/AAPIMAGE


ڈین زولفل کا کہنا ہے کہ بے پناہ چیلنجز کے باوجود، رضاکاروں نے زگ زیگ ریلوے کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔

رضاکاروں کی جدوجہد کو ٹھیکیداروں اور نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی حکومت کی گرانٹس سے مدد ملی۔ان کی محنت رنگ لائی اور مئی کے اوائل میں نیشنل ریل سیفٹی ریگولیٹر کے دفتر نے ریلوے کو چلانے کے لیے مکمل منظوری دے دی۔ مقامی کیتھی میک نامارا کہتی ہیں کہ یہ رضاکار ہیں جو زیگ زیگ ریلوے کی جان ہیں۔

زگ زیگ ریلوے کی ایک طویل مگر دل میں اترنے والی تاریخ ہے۔

A wide shot of bushland with a viaduct railway bridge next to a cliff.
Bushfires roared through the area in 2019 and 2020, destroying many of the railway's sleepers. Source: AAP / JEREMY NG/AAPIMAGE
زگ زگ ریلوے کے ٹریک کو پہلی بار اکتوبر 1869 میں کھولا گیا، تمام حلقوں کی طرف سے اونچے پہاروں اور بل کھاتی پُر پیچ وادیوں سے گزرنے والی اس ریلوے لائین کو تکنیکی مہارت کے نمونے کے طور پر سراہا گیا کیونکہ اس ٹرین کے ذریعے اس وقت نہ صرف دور دراز علاقوں تک رسائی ممکن ہوئی بلکہ سنگلاخ چٹانوں جنگلوں اور گھاٹیوں سے گزر کر لوگوں کی ایک نئی دنیا دیکھنے کو ملی ۔

زگ زیگ ریلوے "دنیا کا آٹھواں عجوبہ"

۔1947کے ایک قومی اخبار کے مضمون میں ریلوے کے ابتدائی سال یعنی 1870 کی دہائی میں رہنے والوں ے لیے
زگ زیگ ریلوے کو"دنیا کا آٹھواں عجوبہ" قرار دیا تھا۔
اب مقامی لوگوں کو امید ہے کہ یہ ریل خطے کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ثابت ہو گی اور ساتھ ہی ملک بھر میں موجود ٹرین کے سفر کے شوقین افراد کو یہاں تک کھینچ کر لائے گی۔ڈین زولفل کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ہر پندرہ دن بعد چلنے والی ۹۰ منٹ کی ٹرین سروس ہفتے میں دو دن سنیچر اور اتوار کو تین سرسوز چل رہی ہیں۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 28/05/2023 4:15pm بجے
شائیع ہوا 28/05/2023 پہلے 5:16pm
تخلیق کار Deborah Groarke
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: AAP, SBS