گلیڈس بیراجیکلین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا شخص سڈنی کے سوفیٹل ہوٹل کی گیارہویں منزل پر قرنطینہ میں تھا جہاں ممکنہ طور پر ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ کو بھی کرونا وائرس لگا۔
اے بی سی کے مطابق گلیڈس بیراجیکلین کا کہنا ہے کہ مزید ایک اور کیس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے کہ وہ شخص پہلے ہی سے قرنطینہ میں ہے۔
کمیونٹی کو خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے کہ وہ شخص کہیں باہر نہیں جارہے۔
نیو ساوتھ ویلز ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اس شخص کا دوبارہ ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ مزید وائرس پھیلا ہے یا نہیں۔
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
-
-
-