Key Points
- نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر نے وعدہ کیا کہ اگر لبرلز اگلے ریاستی انتخابات میں جیتی تو بچوں کے لیے فیوچر فنڈ قائیم کرے گی
- والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اضافی ادائیگیاں کر سکیں گے، جس کے نتیجے میں بڑے ہونےپر انکے پاس بچت ہوگی
- بچہ صرف 18 سال کا ہونے پر ہی فنڈ نکال سکے گا
NSW کے پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے نوجوانوں کے مستقبل میں ایک بڑی سرمایہ کاری کے وعدے کے ساتھ لبرل پارٹی کی انتخابی مہم کا ابتدا کی ہے۔لبرل اتحاد کا کہنا ہے کہ اگر وہ اگلا الیکشن جیت جاتے ہیں، تو بچت فنڈز کی ایسی اسکیم شروع کریں گے جسکے تحت 18 سال کی عمر تک پہنچنے پر تمام نوجوانوں کو رہائش اور تعلیم پر اخراجات کے لیے رقم موجود ہوگی۔
مسٹر پیروٹیٹ نے اسے NSW کی تاریخ میں سب سے اہم مالیاتی سرمایہ کاری قرار دیا اور کہا کہ اس پر تقریباً 850 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔
'کڈز فیوچر فنڈ' کیسے کام کرے گا؟
اسکیم کے مطابق اگرلبرل اتحاد اگلے ریاستی انتخابات جیتتا ہے تو NSW میں 2023 میں 10 سال اور اس سے کم عمر کے ہر بچے اور اس کے بعد ہر نوزائیدہ بچے کا 400$ کی ابتدائی سرکاری رقم سے ایک اکاؤنٹ یا فنڈ کھلے گا۔
والدین اور دیکھ بھال کرنے والے اِن کاؤنٹس میں 1000$ تک کی اضافی رقم اپنی طرف سے بھی جمع کروا سکیں گے۔ اور حکومت سالانہ 400$ اس اکاؤنٹ میں ڈالتی رہے گی۔ جسکے نتیجے میں اس بچے کے لئے 28,000$ سے 49,000$ تک کی بچت ہوگی۔
اس طرح جب بچہ 18 سال کا ہو جائے گا تو وہ تعلیم یا رہائش کے لیے اپنے فنڈ سے رقم نکال سکے گا،پریمئیر نے کہا کہ اسطرح نوجوان ہونے تک آج کے بچے کا معاشی مستقبل محفوظ ہونا شروع ہو چکا ہوگا"۔
اگر والدین بھی اس فنڈ میں ہر سال 400 ڈالر ڈالیں گے توبچے کے 18 سال کے ہونے تک حکومتی مدد ملا کر اس فنڈ کی مالیت تقریباً 28,500 ڈالر ہو سکتی ہے۔ اگروالدین ہر سال 1000$ جمع کرواتے ہیں تو مدت کے اختتام تک فنڈ کی بچت 49,000$ پہنچ سکتی ہے۔
فیملی ٹیکس بینیفٹ A حاصل کرنے والے خاندانوں کو حکومت والدین کی طرف سے اپنا حصہ ڈالے بغیر فنڈ میں سالانہ 200$ کا حصہ خود بخود دے گی۔
اوالدین بچے کے 18 سال کے ہونے کے بعد فنڈ میں مزید رقم ڈال سکیں گے مگر حکومت ۱۸ سال کے بعد فنڈ نہیں ڈالے گی۔
بچہ صرف 18 سال کا ہونے پر ہی فنڈز نکال سکے گا، اوریہ فنڈ صرف رہائش یعنی گھر خریدنے یا تعلیمی اور نصابی اخراجات کے لئے استعمال ہوسکے گا۔
رائے عامہ کے جائیزوں میں انڈر ڈاگ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے، مسٹر پیروٹیٹ نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا ذمہ دار مالی اور اقتصادی ذمےدارانہ پالیسیاں ہیں جو "NSW کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی"۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست بھر میں تمام والدین میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے پاس ہم سے بہتر مواقعے ہوں
NSW لبرلز نے اور کیا وعدے کئے ہیں؟
مسٹر پیروٹیٹ نے سرکاری اسکولوں میں مزید 1.2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا، نئے اور اپ گریڈ شدہ اسکولوں کے لیے 19 بلین ڈالر مختص کرنے کا وعدہ کیا۔
اس سے پہلے پریمئیر نے الیکشن جیتنے کی صورت میں NSW میں 500 نئے پری اسکول بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
NSW لیبر نے کیا وعدہ کیا ہے؟
اتوار کے روز لیبر نے چھوٹے کاروباروں اور NSW کے خاندانوں کے لیے بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبے کا اعلان کیا جس کی رقم 485$ ملین کے مجوزہ انرجی ریلیف فنڈ سے دی جائے گی۔
منصوبے کے تحت NSW کے اہل چھوٹے کاروباروں کو ان کے توانائی کے بل میں 315$ کی چھوٹ ملے گی جووفاقی حکومت کی رعایتی اسکیم سے فنڈنگ کی طرح کام کرے گااور اس سے تقریباً 320,000 چھوٹے کاروباروں کو ان کے بلوں میں 630$ کی چھوٹ ملے گی۔
اس فنڈ کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہونے والے NSW گھرانوں کو ان کے توانائی کے بل میں 250$ کی چھوٹ ملے گی ۔اس طرح تقریباً 1.6 ملین اہل گھرانوں کو ان کے بلوں میں 500$ کی چھوٹ ملے گی۔
__________________________________________________________________
§ کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: