آسٹریلیا بھر میں نئے سال کے موقع پر پابندیاں نافذ ہیں ۔ یہ ہر ریاست کے مطابق ہدایت نامہ ہے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں

متعدد اہم شہروں میں آتشبازی منسوخ کر دی گئی ہے اور زیادہ تر علاقوں اور ریاستوں میں سماجی دوری کی پابندیاں نافذ ہیں

NYE

Source: AAP

 

ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے رواں  سال آسٹریلین شہری انتہائی سادگی سے نئے سال کی تقریبات منائیں گے ۔

آتشبازی کی بہت سی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ، گھریلو اجتماعات میں افراد کی تعداد محدود رکھنے کے احکامات کے ساتھ  سال کے اختتام پر منعقد تقریبات کے دوران عوام کو ایک دوسرے سے گلے نہ ملنے اور بوسہ نہ دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔ سال 2020 بہت سے افراد کے لئے ایک خوفزدہ کرنے والا تجربہ رہا ۔

پابندیوں کے ہمراہ آپ آج کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں ، یہ اس سے متعلق ہدایت نامہ ہے ۔

 

نیو ساوتھ ویلز

سڈنی ہاربر پر شب 9 بجے ہونیوالی فیملی آتشبازی نہیں کی جائے گی البتہ نصف شب کو ہاربر برج پر آتشبازی کا ایک چھوٹا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ بہتر یہ ہے کہ یہ مظاہرہ اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن پر دیکھا جائے کیونکہ "گرین زون " میں عام عوام کا داخلہ بند کر دیا جائے گا ۔

تاہم گرین زون میں رہائش پذیر افراد، ریسٹورینٹ بکنگ رکھنے والے یا ملازمین کو استثنںی حاصل ہوگا ۔

گرین زون کے ارد گرد ایک "یلو زون" بھی قائم کیا جا رہا ہے

E

 

اس یلو زون میں داخلہ صرف رہائشیوں یا وزٹرز کے لئے محدودد نہیں ہے تاہم اس علاقے میں ہونے والے بڑے اجتماعات کو پولیس منتشر کر سکتی ہے ۔نیو ساوتھ ویلز محمہ صحت نے کہا ۔

اگر آپ گریٹر سڈنی میں رہائش رکھتے ہیں (بشمول ولونگگونگ، سینٹرل کوسٹ اور بلیو ماونٹین ) تو آپ بچوں سمیت اپنے گھر میں صرف پانچ مہمان مدعو کر سکتے ہیں ۔

بیرونی اجتماعات کے لئے بھی اب آپ صرف پچاس سے کم کر کے تیس مہمان جمع کر سکتے ہیں ۔

ناردرن زون پر ناردرن بیچز کے رہائشی اب بھی " گھر پر رہیں " احکامات کے ساتھ سخت پابندیوں میں ہیں ، جن کا اطلاق کم از کم 9 جنوری 2021 تک جاری رہے گا ۔ تاہم رہائشیوں کو نئے سال کی شام کے لئے کچھ استثنیٰ دیا گیا ہے ۔جس کے بعد انہیں اپنے گھر میں اسی علاقے سے بچوں سمیت پانچ مہمان مدعو کرنے کی اجازت ہے ۔

ناردرن بیچز کے سدرن زون میں رہائش رکھنے والے افراد اسی زون سے بچوں سمیت پانچ افراد کو اپنے گھر میں مدعو کر سکتے ہیں ، لیکن انہیں گریٹر سڈنی سے مہمان مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

بارز ، ریسٹورینٹس، دیگر مقامات دونوں زونز کے لئے صرف کھانا گھر لے جانے کے لئے کھلیں گے ۔

سڈنی سے باہر رہنے والے افراد کے لئے ، اپنی مقامی کونسل سے چیک کریں کہ آپ نے جو منصوبہ بندی کی ہے اور جو پابندیاں اور ہدایت نامے نافذ ہیں وہ کیا ہیں ۔

کوئینز لینڈ

برسبین میں مرکزی آتشبازی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ نامعلوم افراد کو بوسہ نہ دینے اور گلے نہ لگنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

ریاست کی چیف ہیلتھ آفیسر جینٹ ینگ رواں ہفتےکے آغاز میں کہا ہے کہ"نئے سال کی آمد پر ہم سب اپنے قریب کھڑے شخص کو گلے لگنے یا بوسہ دینے کے خواہاں ہوتے ہیں ، میں آپ کو مشور دوں گی کہ یہ اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ تک محدود رکھیں "

گھروں میں رہائیشوں سمیت پچاس افراد تک کو مدعو کیا جا سکتا ہے ۔

100 افراد تک کے بیرونی اجتماعات کی بھی اجازت ہے ۔

وکٹوریہ

  آج شام 5 بجے سے اپنے گھروں کے علاوہ دیگر اندرونی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے ۔

گھروں کے اند ز اجتماعات کی حد 30 سے نصف کر کے 15 کر دی گئی ہے اور اب وکٹورینز اپنے گھروں میں 15 افراد تک کو مدعو کر سکتے ہیں ۔

27 دسمبر سےولونگونگ یا بلیو ماونٹین کا سفر کرنے کا ارادہ رکنے والے وکٹورینز کو اپنا منصوبہ مکمل طور پر منسوخ کرنا پڑے گا اور ان کے کے پاس آج رات 11 بجکر 59 منٹ تک واپس وکٹوریہ لوٹنے کا وقت ہے ۔

مسافروں کو واپسی کے لئے نئے اجازت نامے کی درخواست دینا ہوگی ، 24 گھنٹوں کے اندر اپنا کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور اپنے گھروں 14 روز کے لئے میں خودساختہ تنہائی اختیار کرنا ہوگی۔

میلبرن میں  یارا ریور پر ہونے والا سالانہ آتشبازی کا مظاہرہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور ریاست کی حکومت عوام سے درخواست کر رہی ہے کہ شہر کے مرکز (سی بی ڈی ) سے دور رہیں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کی شہر میں مقامات پر پہلے سے بکنگ ہوگی صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی ۔

بارز، ریسٹورینٹس ، نائٹ کلبز اور دیگر مقامات کھلے رہیں گے لیکن لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائے گی ۔

۔

ویسٹرن آسٹریلیا
ریاست میں افراد کے جمع ہونے پر کوئی پابندی نہیں تاہم دو اسکوئر میٹر فی کس کے قانون کا خیال رکھنا ہوگا ۔ 

 

ساوتھ آسٹریلیا

 

ایڈیلیڈ میں ہونے والا آتشبازی کا مظاہرہ منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن مقامی کونسلز کے زیر انتظام مرے برج، وہللا ، وکٹر ہاربر اور پورٹ لنکن پر آتشبازی کے مظاہرے ہونگے ۔

 

گھروں کے اندر 50 افراد کے اجتماع کی اجازت ہے جہاں دو اسکوئر میٹر فی کس کا قانون لاگو ہوگا ۔

اسی اسکوئر میٹر کے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقامات پر نجی محافل کے لئے 200 افراد تک اجتماع کی اجازت ہے 

 

تسمانیہ

ہوبارٹ میں دونوں آتش بازیاں منعقد ہونگی شب 9:30 اور نصف شپ کو ڈروینٹ ریور پر آتشبازی کی جائے گی ۔ تاہم روان سال آتشبازی مزید اونچی کی جائے گی تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ مقامات سے دیکھی جا سکے ۔

تسمانیہ میں دو اسکوئر میٹر کا قانون لاگو ہے اور ساتھ ہی غیر منقسم اندرونی مقام پر 250 افراد کی حد بھی لاگو ہے ۔

کسی ایک مقام یا حلقے میں بیرونی مقام پر ایک ہزار افراد تک جمع ہونے کی اجازت ہے ۔Image

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب آسٹریلین دارلحکومت میں کوئی آتشبازی نہیں کی جائے گی ۔(گذشتہ سال جنگلات کی آگ کے باعث آتشبازی منسوخ کر دی گئی تھی )

اس کی جگہ رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقامی کھانے کی مختلف جگہوں پر تہوار کی لائیٹس کے ساتھ تقرین منائیں۔

اے ٹی سی میں لوگوں کو گھروں میں اجتماعات کے لئے کسی خاص تعداد کا خیال نہیں رکھنا، جبکہ دارلحکومت کینبرا میں بیرونی اجتماعات کے لئے 500 افراد کی حد اور دو اسکوئز میٹر کا قانون لاگو ہے ،

ناردرن ٹیرٹری   

ناردرن ٹریٹری میں اندرونی یا بیرونی مقام پر لوگوںکے اجتماعات کے لئے تعداد کی کوئی حد مقرر نہیں ہے لیکن یہ تجویز پھر بھی دی جاتی ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ مستقل نہیں رہتے ان سے 5۔1 اسکوئز میٹر کا فاصلہ رکھیں ۔

 

۔

ویسٹرن آسٹریلیا

 شام 8 بجے سے متعدد آتشبازی کے مظاہرے کئے جائیں گے جن کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے ۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 31/12/2020 4:33pm بجے
تخلیق کار Rashida Yosufzai