حکومت کی جانب سے اس سال اپریل میں آن لائن سیٹیزنشپ تقریب کی شروعات ہوئی جس کے بعد سے اب تک درخواست گزاروں کی تعداد کم ہوکر تیس ہزار رہ گئی ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی پیٹریشیا ینگ تین دہائیوں سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور ان کی حال ہی میں آن لائن سیریمونی ہوئی ہے۔
پیٹریشیا کی تقریب اکتوبر میں ان کے گھر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی جب میلبورن میں دوسرا لاک ڈاون جاری تھا۔
اکسٹھ سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ " مجھے کچھ محسوس نہیں ہوا جب میں سیٹیزن بنی۔"
"مجھے لگا کہ کوئی آن لائن کمیونٹی ہوگی، لیکن صرف میں تھی اور امیگریشن آفیسر۔"
اگرچہ کووڈ۔۱۹ وبا کی وجہ سے ملک کی بیشتر صنعتیں سست روی کا شکار ہوئی ہیں، آن لائن تقریب کی وجہ سے آسٹریلین سیٹیزن بننے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Patricia Young during her virtual ceremony. Source: Supplied
اپریل کی شروعات سے جب آن لائن تقریب کا آغاز ہوا سے لے کر اب تک نوّے ہزار افراد شہری بن چکے ہیں جوکہ یومیہ چار سو افراد ہے۔
اس کے علاوہ چودہ ہزار افراد لوکل کونسل تقریبات میں بھی شہری بنے جہاں جون سے تقریبات دوبارہ شروع ہوئیں۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز کا کہنا ہے کہ ستمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق پچّھتر فیصد افراد جنہوں نے پچھلے آٹھ ماہ میں درخواست جمع کرائی انہیں شہریت مل چکی ہے۔

کیکی که یک خانواده برای جشن گرفتن شهروندی شان ساختهاند. Source: Supplied