انٹرایکٹو نقشے کی مدد سے اپنے میلبورن کے گھر سے 5 کلومیٹر کی حدود جانئے

میٹروپولیٹن میلبورن کے باشندوں کو لاک ڈاؤن کے احکامات کے تحت اپنے گھر کے پانچ کلومیٹر کے اندر رہنا ضروری ہے۔ صرف اشد ضروری کاموں کے علاوہ گھر سے نکلنا منع ہے۔۔ اپنے ایڈریس کو ذیل میں ہمارے انٹرایکٹو نقشے میں درج کریں اور اہنے گھر سے ۵ کلومیٹر کی حد معلوم کر سکیں ۔

How far is 5km from home?

How far is 5km from home? Source: SBS News

میٹروپولیٹن میلبورن کے لاک ڈاؤن کے قوانین کے مطابق ریاستی باشندوں کو اپنے گھر سے پانچ کلومیٹر کی حدود کے اندر خریداری اور ورزش کرنا ہوگی لیکن اگر دکانیں قریب نہیں ہیں تو وہ اس دائرے سے باہر سفر کرسکتے ہیں۔ 

لیکن آپ کے گھر سے 5 کلومیٹر کا فاصلہ کہاں تک ہے؟ یہ جاننے کے لیے نیچے ہمارے انٹرایکٹو نقشے پر سکرول کریں۔
وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔لوگ ویکسین شاٹ کے لیے پانچ کلومیٹر کی حد سے باہر جا سکتے ہیں لیکن باقی کاموں کے لئے قوانین سخت رہیں گے اور اس مرحلے پر 2 ستمبر  11.59 بجے تک پابندی رہے گی۔

میٹروپولیٹن میلبورن میں 31 مقامی حکومتی علاقے شامل ہیں: بینیول ، ہیوم ، موریلینڈ ، بے سائیڈ ، کنگسٹن ، مارننگٹن آی لینڈ ، بوروونڈارا ، ناکس ، نیلمبک ، برم بینک ، میننگھم ، پورٹ فلپ ، کارڈینیا ، ماری برنونگ ، سٹوننگٹن ، کیسی ، مروندا ، وائٹ ہارس ، ڈیربین وٹلیسی ، فرینکسٹن ، میلٹن ، ونڈھم ، گلین ایرا ، موناش ، یارا ، گریٹر ڈینڈینونگ ، مونی ویلی ، یارا رینجز اور ہوبسن بے۔


ایس بی ایس اردو روزانہ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کے علاوہ پورے آسٹریلیا کی کوویڈ 19 کی اپ ڈیٹ کا ترجمہ فراہم کر رہا ہے۔ ۔

Interactive by Ken Macleod, artwork by Jono Delbridge


 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Ken Macleod