2023 میں ہونے والے این ایس ڈبلیو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ

این ایس ڈبلیو میں تمام اہل ووٹر اگلی پارلیمنٹ میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے ہفتہ 25 مارچ کو انتخابات میں حصہ لیں گے اور ووٹر لسٹ میں شامل ہر فرد کے لیے ووٹ ڈالنا لازمی ہوگا ۔

ELECTION22 REID

More than 5.4 million people are eligible to vote in NSW. Source: AAP / DEAN LEWINS/AAPIMAGE

Key Points
  • این ایس ڈبلیو میں تمام اہل وٹروں کیلیے تمام وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلیے اندارج کروانا اور ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔
  • انگریزی کے علاوہ، الیکٹورل کمیشن 20 سے زیادہ زبانوں میں انتخابات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
  • ان انتخابات میں آن لائن ووٹنگ سسٹم آئی ووٹ کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
موجودہ وزیر اعظم ڈومینک پیروٹیٹ کی قیادت میں کولیشن حکومت مسلسل چوتھی بار جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسٹر پیروٹیٹ کے اصل حریف لیبر لیڈر کرس منز ہیں جو جون 2021 میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کی سیٹ کیلیے اپنا پہلا بیلٹ لڑیں گے۔

این ایس ڈبلیو کی پارلیمنٹ کا 'دو ایوانی' نظام ہے جو قانون ساز اسمبلی (ایوان زیریں) اور قانون ساز کونسل (ایوان بالا) پر مشتمل ہے۔

ان ریاستی انتخابات میں تمام کے ووٹر ایوان زیریں کیلیے اپنا نمائندہ منتخب کرینگے۔

قانون ساز کونسل 42 اراکین پر مشتمل ہوتی ہے، اور ہر ریاستی انتخابات میں، 21 اراکین پارلیمنٹ کی دو مدتوں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے - یعنی زیادہ سے زیادہ آٹھ سال کی مدت تک۔

اگر کسی ووٹر کیلیے ذاتی وجوہات کی بنا پر ووٹ ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے تو وہ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوتے ہیں۔ 

پوسٹل ووٹ کی درخواستیں این ایس ڈبلیو الیکٹورل کمیشن کو 20 مارچ شام 5 بجے تک موصول ہو جانی چاہئیں۔

این ایس ڈبلیو الیکٹورل کمیشن کو مکمل شدہ بیلٹ اور پوسٹل ووٹ سرٹیفکیٹ موصول ہوجانے چاہیے۔

NSW LABOR POLICE KEY ELECTION ASKS
Chris Minns took on the NSW Labor leadership in June 2021. Source: AAP / BIANCA DE MARCHI/AAPIMAGE
آئی ووٹ آن لائن ووٹنگ سسٹم، اس الیکشن میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔

25 مارچ - الیکشن کے دن ووٹنگ

این ایس ڈبلیو میں 2450 سے زیادہ مقامات جن میں گرجا گھر، اسکول اور کمیونٹی سینٹر شامل ہیں میں ووٹنگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔
یہ مراکز اس دن صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

پر ووٹنگ سنٹروں کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

 ووٹنگ سنٹر میں داخل ہونے پر، وہاں پر موجود عملہ ووٹر سے ان کا نام ، پتہ، انکا الیکٹوریٹ اور کیا وہ پہلے ووٹ ڈال چکے ہیں جیسے سوالات پوچھے گا۔

تفصیلات کی تصدیق ہونے کے بعد، انہیں بیلٹ پیپردے دیے جائیں گے۔

اگر عملہ انتخابی فہرست میں ووٹر کی تفصیلات نہیں ڈھونڈ پائے گا، تو انہیں مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

NSW Premier Dominic Perrottet
NSW Premier Dominic Perrottet. Source: AAP / Bianca De Marchi

ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔

این ایس ڈبلیو میں تمام اہل اور اندراج شدہ ووٹرز پر تمام وفاقی، ریاستی اور کونسل کے انتخابات میں ووٹ دینا لازمی ہے۔

 ایسا نہ کرنے والوں کو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ بے گھر، معذور، انٹر اسٹیٹ یا بیرون ملک ہیں تو ووٹ کیسے ڈال سکتے ہیں؟

این ایس ڈبلیو میں وہ شہری جن کا وہ اب بھی ووٹر کے طور پر اندراج کر سکتے ہیں۔

اگر ان زمروں کے افراد ووٹ ڈالنے سے قاصر ہیں تو ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

اگر ، تو وہ اپنے کسی ایسے دوست یا رشتہ دار کو ساتھ لاسکتے ہیں جو انکی ووٹ ڈالنے میں مدد کر سکے یا وہ انتخابی عملے سے مدد بھی لے سکتے ہیں۔

اگر ذاتی طور پر ووٹ ڈالنا مشکل ہے، تو آپ قبل از وقت ووٹنگ، پوسٹل ووٹنگ، اعلان شدہ سہولت ووٹنگ، یا ٹیلی فون ووٹنگ کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

اگر کوئی ووٹر ہے تو وہ پر یا پوسٹل ووٹ کے ذریعے ذاتی طور پر ووٹ ڈال سکتا ہے۔

وہ ووٹرجو این ایس ڈبلیو میں اندراج شدہ ہیں لیکن تو ان پر لازم ہے کہ وہ انتخابی مدت کے دوران ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالیں.

متعدد زبانوں میں معلومات

این ایس ڈبلیو الیکٹورل کمیشن ووٹر اندراج اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کے بارے میں بشمول انگریزی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

ابتدائی ووٹنگ اور الیکشن کے دن بوتھ پر آن سائٹ کثیر لسانی عملہ یا رضاکارموجود ہوں گے جنھوں نے مختلف زبانوں کے بیجز پہنے ہوئے ہوں گے اور ان زبانوں میں مدد فراہم کر ینگے۔

کمیشن ان زبانوں کے لیے مفت ٹیلی فون مترجم کی خدمت پیش کرتا ہے جو فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

سروس سے جوڑتا ہے تا کہ اگر کسی کو اضافی مدد درکار ہو تو اسکی امداد کی جاسکے۔ الیکشن اسٹاف ووٹروں کو اسکے علاوہ کمیونٹی میں انتخابات میں سے متعلق گردش کرنے والی غلط معلومات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے الیکٹورل کمیشن ایک ڈس انفارمیشن رجسٹر چلا رہا ہے جو انتخابی عمل کے بارے میں گمراہ کن اور جھوٹے بیانات کو ٹریک کرکے اسکی تردید کرتا ہے۔

Find out more about how to vote at or call 1300 135 736.

شئیر
تاریخِ اشاعت 13/03/2023 7:57pm بجے
تخلیق کار Nikki Alfonso-Gregorio
پیش کار Nida Tahseen
ذریعہ: SBS