آسٹریلیا میں جنگلات میں آگ لگنے کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے ، اور آنے والے مہینوں میں گرم اور خشک ایل نینو موسمی حالات کے باعثد، پیشن گوئی کی جارہی ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
یہ صرف دیہی یا ریجنل علاقوں کے لوگ ہی نہیں ہیں جو خطرے میں ہیں — اگر آپ گھنے باغات ، جنگلات، گھاس کے میدان، یا ساحلی کے قریب موجود جنگلات کے قریب رہتے ہیں یا موجود ہیں، تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کے پاس حفاظتی منصوبہ موجود ہے۔
اگر آپ کے قریب بش فائر ہو تو تیاری کرنے کا طریقہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے کیا جائے، جانئے اس آرٹیکل میں۔
آگ کی صورت میں ہنگامی منصوبہ تیار رکھیں
ضروری ہے کہ جنگلات کی آگ کا خطرہ آپ کے یا آپ کی املاک کے نزدیک آنے سے کافی پہلے ہی آپ تیار ہوں ۔
سب سے پہلے آپ کو ایک منصوبہ بنانا ہے کہ اگر جنگل کی آگ آپ کے گھر تک پہنچ جائے تو آپ اور آپ کے گھر کا ہر فرد کیسے محفوظ رہے گا۔
ریاست اور ٹریٹریزکے فائر حکام کے پاس اپنی ویب سائٹس پر ٹیمپلیٹس ہیں جو آپ کو ان چیزوں کا اندازہ لگانے میں مدد کرتے ہیں جنہیں آپ کے منصوبے کا حصہ ہونا چاہئے ، جیسے
- علاقہ چھوڑنے کے لئے کن علامات کا انتظار کریں (مثال کے طور پر ۔علاقے میں دھوئیں کا پھیلنا، یا قریبی جنگل میں آگ لگنے کا آغاز)
- اپنے ساتھ کیا چیزیں لے کر جائیں
- آپ کو کہاں جانا چاہئے
- وہاں تک پہنچنے کے لئے سفر کیسے کریں
- کون سا راستہ اختیار کریں ، اور اگر علاقے میں آگ لگ چکی ہے تو متبادل راستے کون سے ہوں گے
- اگر آپ انخلا نہیں کر سکتے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے
جلد انخلا اختیار کرنا آپ کے لئے محفوظ ترین ہے
اگر کوئی بھی اپنے گھر کو محفوظ رکھنے کے لیے پیچھے رہنے پر غور کر رہا ہے اسے یقینی بنانا چاہیے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہیں، اس کے پاس آگ بجھانے کے مناسب وسائل ہیں، اور ان کی جائیداد حفاظت کے لئے تیار اور قابل دفاع ہے۔
اگر یہ ایک ایسا دن ہے جب آگ کے خطرے کی درجہ بندی انتہائی خطرے کی حد تک کی گئی ہے، یا شدید آگ لگ سکتی ہے اور آپ کے گھر کو آگ سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن، تعمیر یا ترمیم نہیں کیا گیا ہے، حکام تجویز کرتے ہیں کہ آپ پیچھے نہ رہیں۔
اپنی جائیداد کو آگ سے دفاع کے لئے تیار کریں۔
اگر آپ کی جائیداد اچھی طرح سے تیار کی گئی ہو تو بش فائر یا آگ کے نتیجے میں بھڑکنے والےا نگاروں سے بچنے کا بہتر موقع ہے۔
آگ کے خطرے کے خلاف اپنے گھر کو تیار کرنے کے لیے کچھ آسان چیزیں جو آپ کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں
- آگ کے خطرے کے خلاف اپنے گھر کو تیار کرنے کے لیے کچھ آسان چیزیں جو آپ کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں:
- اپنے گٹر صاف کریں۔
- اپنے لان کو 10 سینٹی میٹر یا اس سے کم رکھیں
- زیادہ لٹکتی ہوئی شاخوں اور جھاڑیوں کو کاٹ دیں۔
- اپنے گھر کے آس پاس سے کوئی بھی آتش گیر چیز یا مواد ہٹا دیں، جیسے بیرونی فرنیچر، دروازے کے میٹ، لکڑی کے ڈھیر، خشک گھاس، پتے، چھال
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایک یا کئی ہوز ہیں جو آپ کے پورے گھر کا احاطہ کر سکتےہیں۔
ایمرجنسی سروائیول کٹ تیار کر کے کسی ایسی جگہ محفوظ کرلیں جہاں تک رسائی آسان ہو تاکہ اگر آپ کو بش فائر سے خطرہ ہو تو آپ جلداز جلد باہر نکل سکتے ہیں۔
آپ کی ایمرجنسی سروائیول کٹ میں مندرجہ ذیل اشیاء میں شامل ہونا
- حفاظتی لباس
- کھانا اور پانی
- ایک موبائل فون اور چارجر
- نقدی، بینک کارڈ، کریڈٹ کارڈ
- تبدیل کرنے کے لئے کچھ کپڑے
- خالص اونی کمبل
- ایک فرسٹ ایڈ کٹ، ادویات، اور بیت الخلاء میں استعمال کی چند اشیاٗ
- کوئی بھی اہم دستاویزات، تصاویر، اور قیمتی سامان جیسے پاسپورٹ، وصیت، انشورنس کے کاغذات
- بیٹری سے چلنے والا ریڈیو، ٹارچ اور اضافی بیٹریاں
- اپنے ڈاکٹر، مقامی ہسپتال، کونسل، اور توانائی اور پانی کی کمپنیوں کے لیے رابطہ کی معلومات
آگ کے خطرے کی نشاندہی پر نظر رکھیں
آگ کے خطرے کی درجہ بندی ان دنوں جاری کی جاتی ہے جہاں آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے، تاکہ آپ کو اس بات کا اشارہ ملے کہ آگ لگنے کی صورت میں یہ کتنی خطرناک ہوسکتی ہے۔
یہ نشاندہی اس طرح کی جاتی ہے :
- معتدل/ ماڈریٹ- منصوبہ بنائیں اور تیاری کریں۔
- بلند/ ہائی- کام کرنے کے لئے تیار رہیں
- شدید/ ایکسٹریم - اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے ابھی ایکشن لیں۔
- تباہ کن / کیٹسٹروفیک- اپنی بقا کے لیے، بش فائر کے خطرے والے علاقوں کو چھوڑ دیں۔
آگ لگنے کے بعد آگ کے انتباہات جاری کیے جاتے ہیں، تاکہ آپ کو خطرے کی سطح کا اشارہ مل سکے۔
وہ تنبہات اس طرح ہوتی ہیں :
- مشورہ/ ایڈوائس (یلو) (پیلا)– آگ لگنے کا ایک واقعہ شروع ہوا ہے. فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حالات بدلنے کی صورت میں اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔
- دیکھ کر عمل کریں / واچ اینڈ ایکٹ (اورنج) (نارنجی )– خطرہ ایک بلند سطح پرہے۔ حالات بدل رہے ہیں اور آپ کو اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے ابھی سے کارروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
- ہنگامی انتباہ / ایمرجنسی وارننگ (ریڈ) (سرخ)- انتباہ کی اعلی ترین سطح۔ آپ خطرے میں ہو سکتے ہیں اور فوری طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اب کوئی بھی تاخیر آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔
- تازہ ترین معلومات اور انتباہات کے لیے، مقامی ریڈیو، ٹی وی، اور اپنے متعلقہ فائر اتھارٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا مسلسل جائزہ لیں۔