ایس بی ایس ریڈیو پر فیفا ورلڈ کپ 2022 کو لائیو اور مفت کیسے سنیں؟

آپ آسٹریلیا میں قطر سے فیفا ورلڈکپ 2020 کی براہ راست کوریج ایس بی ایس ریڈیو پر مفت سن سکتے ہیںَ۔

QATAR SOCCER FIFA WORLD CUP 2022

Cameroon's goalkeeper Gael Ondoua (L) and Brazil's Neymar (R) on office buildings in Doha, Qatar. Source: EPA / NOUSHAD THEKKAYIL/EPA/AAP Image

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 21 نومبر 2022 کو ہوا ہے اور ایس بی ایس پر مفت نشریات یعنی فری ٹو ائیر پیش کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے تمام 64 میچیز ریڈیو پر براہ راست اور مفت یہاں سنے جا سکتے ہیں :

سننے کا طریقہ

ہر میچ کو 12 زبانوں میں براہ راست سننے کے لیے اپنے DAB ریڈیو پر ایس بی ایس فٹبال 1، 2 اور 3 کو ٹیون کریں۔ اسکے علاوہ آپ اور ایس بی ایس ریڈیو کی موبائیل ایپ کے ذریعے بھی براہ راست نشریات 12 زبانوں میں سن سکتے ہیں۔
  • ایس بی ایس فٹبال 1 (دستیاب ہے) ٹورنامنٹ کے دوران ہر میچ کی لائیو انگلش کمنٹری کے علاوہ ورلڈ کپ کی تھیم پر مبنی موسیقی باقی تمام اوقات میں سن سکتے ہیں۔
  • ایس بی ایس فٹ بال 2 اور 3 (14 نومبر سے شروع ہو رہا ہے) مقابلہ کرنے والی ٹیموں کی اپنی زبان میں براہ راست کمنٹری
  • SBS Arabic 24 ہر میچ کی براہ راست عربی زبان میں کمنٹری نشر ہوگی
ریڈیو کا مکمل شیڈول دستیاب ہے۔ اگر آپ DAB ریڈیو پر ایس بی ایس فٹ بال 1، 2 نہیں سن پا رہے تو چینل کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے ڈی اے بی ریڈیو پر آٹو ٹیون یا آٹو اسکین کو دبائیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 مختلف زبانوں اپنے براڈکاسٹ بارٹنرز کے ذریعے یہ کمنٹری فراہم کر رہا ہے اور آپ ایس بی ایس کے پلیٹ فارموں پر یہ کمنٹریاں عربی، ہسپانوی، پرتگالی، فرانسیسی، جرمن، ڈچ، کروشین، پولش، جاپانی، کورین، فارسی اور انگریزی زبان میں سن سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران ایس بی ایس ریڈیو 3 ایس بی ایس فٹبال 2 بن کے ہر میچ کی کمنٹری مہیا کرے گا۔ اسکے علاوہ بی بی سی ورلڈ سروس کی پروگرامنگ سننے اور لائیو اسٹریمنگ کیلیے ایس بی ایس ریڈیو کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

فٹ بال فیور کے نغمے

براہ راست میچ کی کوریج کے علاوہ آپ فٹ بال تھیم کے گانے، پچھلے ٹورنامنٹس کے گانے اور کچھ ٹیموں کے گانے بھی سن سکتے ہیں۔ اپنے ورلڈ کپ کے تجربے کا جلد آغاز کرنے کیلیے ایس بی ایس فٹبال 1 کو ڈی اے بی ریڈیو یا ایس بی ایس ریڈیو کی ویب سائٹ پر سنیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تاریخیں اور اوقات

ایس بی ایس ریڈیو کی اپنی زبان میں کمنٹری اور شیڈول یہاں دستیاب ہے۔

گروپ مرحلہ: 21 نومبر تا 3 دسمبر

راؤنڈ آف 16: دسمبر 4 - 7

کوارٹر فائنل: 10 سے 11 دسمبر

سیمی فائنلز: 14 سے 15 دسمبر

تیسرا بمقابلہ چوتھا پلے آف: 18 دسمبر

ورلڈ کپ فائنل: 19 دسمبر

زبان کے نشریاتی پارٹنرز میں

BBC, Radio Nacional de España, Radio France Internationale, BAND, beIN, RTP, ARD, SRF, RNE, Radio Oriental Montevideo, HRT, RFI, NHK, NOS, VRT, Polskie Radio, Seoul Broadcasting System شامل ہیں۔

دیکھنے کا طریقہ

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ہر میچ لائیو اور مفت ایس بی ایس اور پر دیکھا جاسکتا ہے۔


World Cup 2022 devices.png

ٹی وی پر 2022 فیفا ورلڈ کپ ٹی وی پر دیکھیں

ایس بی ایس اور ایس بی ایس وآئس لینڈ تمام 64 میچوں کیلیے خصوصی فری ٹو ایئر ہوم ہوگے ، جس میں فیفا ورلڈ کپ کے کل 500 گھنٹے کا مواچ پورے ٹورنامنٹ میں دونوں چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

ڈیمانڈ پر ایس بی ایس کے ذریعے فیفا 2022 ورلڈ کپ 2022 دیکھیں

بنایں اور تمام 64 میچ اپنی پسندیدہ ڈیوایس پر براہ راست اور مفت سنیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ہر میچ براہ راست اور مفت ایس بی ایس اور ایس بی ایس ان ڈیمانڈ پر دیکھیں۔
، ٹی وی یا اور میں ہماری ایپس کے ذریعے ورلڈ کپ مفت سنیئے۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 24/11/2022 6:06pm بجے
تخلیق کار SBS Radio
پیش کار Nida Tahseen
ذریعہ: SBS