ویکسین سرٹیفیکیٹ سے متعلق جعل سازی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ہو رہی ہے ۔
اگر آپ میڈی کئیر کے اہل نہیں ہیں تو بھی آپ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔
بیرون ملک ویکسین کروانے کی صورت میں بھی اسے ایمیونائزیشن رجسٹر میں درج کروایا جا سکتا ہے
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ، نہ صرف خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے بلکہ مستقبل میں سفر اور دیگر آسانیاں حاصل کرنے کے لئے ویکسین لگوانے کا ثبوت بھی فراہم کرناہوگا ۔
ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ ان چار طریقوں سے باخبر رہا جائے جن کے ذریعے آسٹریلیا میں ویکسین پاسپورٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
اصل ویکسین سرٹیفیکیٹ کا حصول چار مراحل پر مشتمل ہے ۔ جسے آپ اپنے فون میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ کووڈ 19 ویکسین سرٹیفیکیٹ آپ کے ویکسین حاصل کرنے کے بعد از خود تیار ہوگا جو آپ کے میڈی کئیر اکاونٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا ۔
ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے طریقے
جب آپ ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر لیں گے تو آپ کو اپنا میڈی کئیر اکاونٹ مائی گوو اکاونٹ سے منسلک کرنا ہوگا ، پھر ایکسپرس پلس میڈی کئیر اسمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور اپنے اکاونٹ کے ذریعے لاگ ان کریں اوور سروسز میں ایمیونائزیشن پر کلک کریں ، پھر اپنے نام پر کلک کریں اور کووڈ-19 ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ منتخب کریں ۔ آخر میں اسے اپنے ایپل والٹ یا اینڈرائیڈ فون کے لئے گوگل پے پر محفظ کرلیں ۔
دوسری صورت میں اگر آپ میڈی کئیر پلس اسمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کرنا نہیں چاہتے تو مائی گوو کے ذریعے اپنے میڈی کئیر اکاونٹ میں لاگ ان ہو سکتے ہیں ، اپنے برازر کا استعمال کرتے ہوئے مائی گوو اکاونٹ میں لاگ ان کریں اورمیڈی کئیر کو منتخب کریں ، ایمیونائزیشن ہسٹری ٹائل پر ویو ایمیونائزیشن ہسٹری پر کلک کریں ، اپنا نام منتخب کریں اور آخر میں ایڈ ٹو ایپل والٹ کو منتخب کریں ، یا اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائیس پر گوگل پے میں محفوظ کریں ۔
مذکورہ بالا دونوں طریقے ان افراد کے لئے ہیں جو میڈٰ کئیرکے اہل ہیں ۔ اگر آپ میڈی کئیر کے اہل نہیں ہیں تب بھی آپ اپنا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اب بھی مائی گوو میں سائن ان کر کے کووڈ-19 ویکسین کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں اور ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔
انڈیوژول ہیلتھ کئیر آئیڈینٹیفائر سروس Individual Healthcare Identifiers service
کو منتخب کریں ایمیونائزیشن ہسٹری ٹائل پر ویو ایمیونائزیشن ہسٹری پر کلک کریں پھر آخر میں ایپل والٹ یا گوگل پے کا
انتخاب کریں ۔ آپ اگر گوگل ڈیوائیس استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اس تمام عمل کے لئے کروم براوزر استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی اورایپل آئی او آیس ڈیوائیس کے استعمال کی صورت میں آپ کو سفاری یا کروم براوزر استعمال کرنا ہوگا۔
بیرون ملک ویکسین کی رجسٹریشن
یاد رہے کہ اگر آپ نے ایسٹرا زینکا،موڈرنا یا فائزر کووڈ ویکسین بیرون ملک حاصل کی ہے تو آپ ملک واپسی پر اسے اپنے ایمیونائزیشن ریجسٹر میں ریکارڈ کروا سکتے ہیں بہ شرط یہ کہ آپ نے یہ ویکیسن یکم اکتوبر2020 یا اس کے بعد لگوائی ہو اور آپ کے پاس یا تو اس کا انگریزی ترجمہ کیا ہوا ثبوت موجود ہو ۔
ویکسین سرٹیفیکیٹ سے متعلق جعل سازی
نیو ساوتھ ویلز پولیس کا کہناہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر ایک پیغام " بی کووڈ سیف " کے عنوان سے زیر گردش ہے جو دیکھنے میں کسی حکومتی پیغام کی طرح لگتا ہے اور کووڈ -19 پاسپورٹ کے لئے آپ سے دئیے گئے لنک پر کلک کرنے کا کہتا ہے ۔ لیکن درحقیقت یہ ایک جعلی پیغام ہے جس کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اس لئے یہ پیغام دیکھتے ہی حذف کر دیں ۔
- پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , , t
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے