آسٹریلیا بین الاقوامی طلباء کے لئے دوبارہ دروازے کھول رہا ہے

آسٹریلیا نے تقریبا دو سال کی سرحدی بندش کے بعد اپنے دروازے بین الاقوامی طلباء کے لئے کھول دئیے ہیں ۔ حکومت نے حال ہی میں سرحدی پابندیوں میں نرمی کے بعد آسٹریلیا آنے والے بین الاقوامی طلباء کو سہولت فراہم کرنے سرحدی پابندیوں میں نرمی کے بعد اسٹوڈینٹ ویزہ ہولڈرز کے لئے کچھ آسانیوں کا اعلان کیا ہے ۔

international tudents

Australia welcomes increasing return of international students. Source: Getty Images

آسٹریلیا دنیا بھر کے طلباء کو خوش آمدید کہہ رہا ہے اور بین الاقوامی طلباء کے لئے آسٹریلیا ترجیحی مقام بنانے کے لئے کچھ آسانیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔


 

19 جنوری 2022 سے 19 مارچ 2022 کے درمیان آسٹریلیا آنے والے بین الاقوامی طلباء کو ان کی ویزہ فیس واپس کر دی جائے گی ۔

آسٹریلیا آنے والے طلباء اپنے کورس کے آغاز کا انتظار کئے بغیر کام کر سکیں گے ۔

آن لائن تعلیم گریجویٹ ویزہ کے لئے شمار ہوگی ۔


 

"دی مائیگریشن" میں ریجسٹرڈ مائیگریشن ایجنٹ ناصر نواز کا کہنا ہے کہ عالمی وبا نے بین الا قوامی طلباء کی ذہنی صحت اور معاشی حالت پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کے باعث ان کی تعلیم متاثر ہوئی ہے ۔
Categories affected by the new law that does not allow international students to change courses in Australia
International students are Australia's largest services export sector. Source: Getty Images
ناصر نواز نے وضاحت سے بتایا کہ بین الاقوامی سرحدی پابندیوں کا مطلب تھا کہ طلباء اور دیگر عارضی ویزہ رکھنے والے افراد ایک مرتبہ ملک چھوڑنے کے بعد دوبارہ یہاں داخل نہیں ہو سکتے ۔ جس کے باعث کئی (لوگوں ) کے ویزے ایکسپائز ہو گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اپنے ملک میں تھا وہاں پھنس کر رہ گیا ۔ بہت سے (لوگوں کے ) ویزے ایکسپائز ہو گئے اور ان (افراد) کو اپنے مستقبل کا بھی علم نہیں تھا ۔

ویزہ فیس میں چھوٹ

دسمبر 2021 میں آسٹریلیا نے مکمل ویکسین حاصل کرنے والے طلباء کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں اور ویزہ فیس میں چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ وہ طالبعلم جورواں سال  19 جنوری سے 19 مارچ  کے درمیان آسٹریلیا آئیں گے وہ اپنی ویزہ فیس واپس لے سکتے ہیں ۔

طالبعلم ویزہ 31 دسمبر 2022 تک جمع کر وا سکتے ہیں ۔
University representatives hold signs as international students arrive at Sydney Airport in Sydney
Students were among the first to be allowed to enter Australia. Source: AAP
اسٹوڈنٹ ویزہ پر کام کرنے کی حد میں عارضی نرمی

طالبعلمویزہ پر کنڈیشن 8105 (کام کے حقوق) کا مطلب ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جس کے ویزہ پر یہ کنڈیشن موجود ہے اپنے کورس کے آغاز سے پہلے کام کرنا شروع نہیں کر سکتا ۔ لیکن فی الحآل ، آسٹریلیا آنے والی بین الاقوامی طالبعلم اپنے کورس کے آغاز کا انتظار کئے بغیر پندرہ دن کے دوران چالیس گھنٹے تک کام کر سکتے ہیں ۔

تاہم یہ ایک عارضی انتظام ہے اور حکومت اپریل 2022 میں اس پر نظر ثانی کرے گی ۔
چین سے میڈیسن اور سرجری میں اپنی بیچلرز ڈگری مکمل کرنے والے عمران خان سرحدی پابندیوں کے باعث آسٹریلیا نہ آسکے اور مجبورا مارچ 2022 تک اپنی تعلیم کو موخر کیا ۔ پبلک ہیلتھ میں اپنا ماسٹرز مکمل کرے کے لئے عمران حال ہی میں آسٹریلیا پہنچے ہیں ۔

انہوں نے آسٹریلیا آنے والے طلباء کے لئے کام کے قوانین میں نرمی کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو ان کا کورس شروع ہونے سے قبل کام کی اجازت دینا حکومت کا بہترین قدم ہے ۔

آن لائن تعلیم گریجویٹ ویزہ میں شامل

عالمی وبا سے پہلے ، گریجویٹ ویزہ سب کلاس 485 حاصل کرنے کے لئے آن کیمپس (یعنی تعلیمی ادارے میں بالمشافہ ) تعلیم حاصل کرنا لازمی تھا ، لیکن اب وہ آن لائن تعلیم جو آسٹریلیا سے باہر رہ کر حآصل کی گئی ہے میں شامل ہو گی ۔ ناصر نے بتایا ۔
Picture of international students waiting for buses at Sydney airport after arriving in Australia,
International students line up for coaches after arriving at Sydney Airport in Sydney, Monday, December 6, 2021. Source: AAP/Bianca De Marchi
اب آن لائن تعلیم اور آن کیمپس تعلیم (دونوں ہی ) گریجوٹ ویزہ کے لئے تصور کی جا سکتی ہے اور گریجویٹ ویزہ کی شرط کو پورا کرتی ہے ۔ سو یہ اب نیا معمول ہے ۔
جامعات فیس میں کٹوتی کی پیشکش کریں

اب جبکہ حکومت نے طلباء کے لئے ویزہ شرائط میں نرمی کی ہے ، ناصر کا کہنا ہے کہ جامعات کے لئے بھی ضروری ہے کہ بین الاقوامی طلباء کی واپسی میں حوصلہ افزائی کے لئے فیس کم کرنے کا ارادہ کریں ۔ مثال کےطور پر ان کا خیال ہے کہ آنلائن تعلیم کی فیس نسبتا کم ہونی چاہیئے ۔

"اسٹیپ اپ پروفیشن " سے تعلق رکھنے والے مزمل رضوان کی رائے میں جامعات کی فیس کم ہونے سے بین الاقوامی طلباء اپنی تعلیم رکھنے کے لئے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے بجائے آسٹریلیا کو ترجیح دیں گے ۔


 

تمام مسافروں کو اس ریاست یا علاقے کے قوانین کی تعمیل کی ضرورت ہے جہاں وہ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں 

مزید معلومات کے لئے کی ویب سائٹ وزٹ کریں ۔

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 24/02/2022 4:32pm بجے
تخلیق کار Afnan Malik
پیش کار Warda Waqar