آسٹریلیا میں جنازے اور آخری رسومات کے انتظامات کیسے کیے جاتے ہیں؟

تارکین وطن کو اکثر اور بیشتر غیر یقینی اور غیر متوقع حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔ جن میں سے ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا انہیں اس وقت کرنا پڑتا ہے کہ جب کوئی عزیز یا دوست انتقال کر جائے۔ اس موقع پرآسٹریلیا میں آخری رسومات کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات ہونا انتہائی اہم ہے۔

News

Source: Getty Images/RubberBall Productions

نئے تارکین وطن کو اس وقت شدید غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اچانک کسی عزیز کی موت واقع ہوجائے۔

اس موقع پر خاندان کے افراد صدمے اور رنج میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور وہ فل فور نہیں سمجھ پاتے کہ اگلا قدم کیا اٹھانا چاہیئے اسکی وجہ ہے کہ بہت سے افراد کیلیے یہ پہلا تجربہ ہوتا ہے۔

میلبرن کے جنوب مشرقی علاقے میں رہائش پذیرمیتھیو کیوریاکوس کہتے ہیں کہ چند سال قبل جب انکے خاندان میں ایک مرگ ہوئی تو وہ نہیں جانتے تھے کہ انھیں کفن دفن کے انتظامات کے بارے میں پہلا قدم کیا اٹھانا ہے ۔

 آسٹریلیا میں جنازے کے انتظامات انکے آبائی علاقے کیرالہ سے یکسر مختلف تھے۔

سڈنی فیونرلز کو۔ کے ڈائریکٹر اسکاٹ ڈنکومب کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں سب سے پہلے فیونرل ڈائریکٹر کو کال کرنی چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی صورتحال میں جلدبازی سے کام نہیں لینا چاہیے ۔

آخری رسومات کی ادائیگی کیلیے فیونرل ڈائریکٹر ہر قسم کی کاغذی کاروائیوں اور دستاویزات کا خیال رکھتا ہے۔

فیونرل ڈاریکٹر پیدائش، اموات اور شادیوں کی رجسٹری کے ساتھ مل کرکام کرتا ہے اور موت کی جسٹری کراتا ہے۔

پیدائش، اموات اور شادیوں کی رجسٹری کے قائم مقام ریجسٹرار امت پاڈھیارکہتے ہیں۔
اموات کو رجسٹر کرنے کے معاملے میں ملک بھر میں پیدائش، موت اور شادیوں کی سروس کا کردار سب سے پہلے یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنی ریاستوں یا علاقے میں ہونے والی اموات کو رجسٹر کریں۔ یہ اکثر فیونرل ڈائریکٹرز کے ذریعے کیا جاتا ہے جن کے ساتھ ہم ملکر کام کرتے ہیں، وہ ہمیں ضروری معلومات فراہم کرتے ہیں اور ان معلومات کے مخصوص حصے بھی مہیا کرتے ہیں جو کسی کی موت کو رجسٹر کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں ۔
اس ریجسٹریشن کے بعد ایک ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے جو کہ ایک سرکاری دستاویز ہے ۔ یہ مرنے والے سے آپکے رشتے کے ثبوت کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ کسی کے مرنے کے بعد موت کے انتظامی عمل کے ذریعے خاندانوں کی مدد کرتا ہے۔  

ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہونے اور دیگر رسمی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہی تدفین کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔

بعض صورتوں میں کسی شخص کی موت کے اسباب اور دیگر عوامل کی جانچ پڑتال کی ضروت پیش آتی ہے۔ ایسے موقع پر ایک کورونر کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

وکٹوریہ کے ڈپٹی اسٹیٹ کورونرجیکی ہاکنز نے ان تین معاملات کی وضاحت کی ہے جن میں کورونر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

Funeral- coffin
Source: Getty Images/Kris Loertscher/EyeEm
ہم غیر متوقع اور غیر واضح اموات کی تحقیقات کرتے ہیں، جن میں قتل، سڑک حادثات، خودکشی، اور زیادہ مقدار میں ڈرگ اوور ڈوز کے کیسز شامل ہیں۔ وکٹوریہ میں ایک سال میں تقریباً 7000 کیسز آتے ہیں۔ اور ہمارا کردار تین مخصوص کام کرنا ہے، میت کی شناخت، موت کی وجہ اور موت سے متعلق حالات کا جائزہ لینا۔
جب کورونر تفتیش میں شامل ہوجاتا ہے تو تدفین کا وقت مقرر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کورونر موت کی وجوہ کا تعین کرنے کیلیے مختلف ٹیسٹ کرتا ہے اور یہ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہی تدفین کی تیاریاں کی جاسکتی ہیں۔

جناب کیوریاکوس کا کہنا تھا کہ جنازے کے انتظامات کے اخراجات بہت زیادہ ہوسکتے ہیں۔
نئے تارکین وطن خاندانوں کے پاس جنازوں پر خرچ کرنے کے لیے اتنی رقم نہیں ہوتی۔ مجھے چند جنازہ کمپنیوں کی تلاش کرنی پڑی ۔ اس کے باوجود، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے۔ پھر انہوں نے مشورہ دیا 'یہ طریقہ کار ہے'، آپ کو سوالات پوچھنا ہوں گے۔ جنازہ کیسا ہوگا، وہ کیا خدمات فراہم کرتے ہیں۔ میں نے چند فیونرل سروسز کو فون کیا۔
ایسی صورتحال میں فیونرل ڈائریکٹر قریبی خاندان کے فرد کے ساتھ مشاورت کرتا ہے تا کہ جنازے کیلیے مناسب اور سستی تیاریاں کی جا سکیں۔

جناب ڈنکونب جنازوں کی اقسام کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
آخری رسومات کی مختلف اقسام ہیں۔ ان میں تدفین بھی شامل ہے اور کریمیشن بھی، یہ خاندان پر منحصر ہے (میرا اندازہ ہے) کہ وہ کس چیز کا انتخاب کرتے ہیں اور ان کے پیارے کیا تھے، اور مختلف ثقافتوں کے رسم و رواج کے پیش نظر کیا ہوسکتا ہے۔

Japanese funeral scene
Japanese funeral scene Source: Getty Images/Arrow
جناب ڈنکونب کا کہنا ہے کہ آپکے لیے ضروری ہے کہ آپ مختلف فیونرل ڈاریکٹرز سے رابطہ کریں تا کہ وہ آپکو آپکی ثقافتی اور مذہبی رسومات کے مطابق انتظامات فراہم کر سکیں۔
مختلف ثقافتوں کے افراد کو انکے آبائی ملک کے مطابق سروسز مہیا کرنا ہی ہمارے کام کی خوبصورتی ہے ۔ تمام فیونرل ڈائریکٹر یہ کام نہیں کرسکتے، کچھ ایک ثقافت میں مہارت رکھتے ہیں، اور دوسروں کے پاس اس ثقافت کی مہارت نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر اسلامی قانون کے تحت موت کے فورا بعد جنازے کا انتظام ہوجانا چاہیئے اور تدفین جلد سے جلد عمل میں آنی چاہیئے۔ اسکے لیے خاندان کو چاہیئے کہ کسی ایسی اسلامی تنظیم یا فیونرل ڈائریکٹر سے رابطہ کریں جو مسلمانوں کی آخری رسومات ادا کرنے میں مہارت رکھتا ہو۔
وکٹوریہ کے ڈپٹی کورونر جیکی ہاکنز کا کہنا ہے کہ کورونر کی شمولیت کے بعد کثیرالثقافتی برادریوں کی مدد کیلیے مختلف اقدامات جن میں غم سے ڈیل کرنے کی مشاورت شامل ہے کیلیے ریفرلز دیے جاتے ہیں۔
ہر خاندان کو ایک بروشر فراہم کیا جاتا ہے، جیسے 'اب کیا ہوگا' کہا جاتا ہے اور اس کی وضاحت سادہ انگریزی میں کی گئی ہے، ہمارے عمل کو آسان الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے اور یہ دستاویز اور ہماری کچھ دوسری دستاویزات ہماری کورونر کورٹ کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ کچھ دستاویزات کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والی 15 زبانوں میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔

Piggy bank
Funerals can be costly Source: Getty Images/Peter Dazaeley



مرنے والے شخص کے ویزا کے متعلق تقاضے بھی ہوتے ہیں جن میں متوفی شخص کے آبائی ملک کے سفارت خانے کو اسکی موت سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جناب ڈنکونب کا کہنا ہے کہ فیونرل ڈائریکٹر مختلف اداروں کے ساتھ مل کر دستاویزات تیار کرتا ہے تا کہ تمام کام مناسب طریقے سے انجام پا سکیں۔
جب کسی کا انتقال ہو جاتا ہے تو متعلقہ دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ظاہر ہے، لاش کو گھر بھیجنے سے پہلے یا راکھ کو بھی گھر بھیجنے سے پہلے منظوری دی جاتی ہے۔ اگر لاش کو یہیں دفن کیا گیا ہے تو جنازے کے ڈائریکٹر کے نقطہ نظر سے، سفارت خانے کو مشورہ دیا جاتا ہے۔ لہذا اگر خاندان نے انتخاب کیا ہے کہ وہ لاش کو گھر لانے کے متحمل نہیں ہیں، اور وہ یہاں چھٹیوں کے ویزے پر ہیں، یا وہ یہاں ورکنگ ویزا پر ہیں، اس طرح، خاندان بالآخر حکام کو مشورہ دے گا اور اسکے بعد تدفین کا عمل شروع ہوگا۔”
ایک شخص کی وفات کے بعد متعلقہ اداروں کو مطلع کرنا بہت ضروری عمل ہے۔ آسٹریلین ڈیتھ نوٹیفیکیشن سروس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی شخص کی موت کے بارے میں متعدد تنظیموں کو مطلع کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جناب پادھیار اسکی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں۔
یہ ایک مفت قومی حکومت کی سروس ہے جو ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد تنظیموں کو موت کی اطلاع دیتی ہے۔
Family at grave
Family at grave Source: Getty Images/Phillippe Lissac
ڈیتھ نوٹیفیکیشن سروس میں بینک، ٹیلی کمیونیکیشن، یوٹیلیٹیز، انشورنس اور دیگر سرکاری ایجنسیاں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ یہ پلیٹ فارم 50 زبانوں میں ترجمہ کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ 


شئیر
تاریخِ اشاعت 28/06/2022 4:56pm بجے
شائیع ہوا 28/06/2022 پہلے 11:29pm
تخلیق کار Delys Paul
پیش کار Nida Tahseen