آپ آسٹریلیا میں کووڈ-19 ویکسین کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟

آسٹریلیا میں کووڈ-19 ویکسین رول آوٹ جاری ہے۔ آپ کب اور کہاں ویکسین لگواسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے پڑھئے مندرجہ ذیل آرٹیکل۔

Covid 19 Vaccine

Source: Getty images

آسٹریلین کووڈ-19 قومی رول آوٹ منصوبہ ملک بھر میں ترجیحی آبادی اور ان مقامات کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ویکسین لگائی جائے گی ۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، قرنطینہ اور سرحد ی ملازمین کے ساتھ ساتھ ایج کئیر سینٹر اور ڈسیبیلٹی کئیر کے مکین اور ملازمین کو ویکسین کی ترسیل میں ترجیحی آبادی کی حیثیت حاصل ہے ۔

یہ جاننے کے لئے کہ کیا آپ ویکسین حاصل کرنے کر سکتے ہیں اور ویکسین حاصل کرنے کے لئے اپائنمنٹ کہاں بک کروانا ہے وزٹ کریں ویب سائٹ : 

اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے تو آپ ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ 16 سے 39 سال کی عمر کے کچھ افراد بھی ویکسین حاصل کرنے کے اہل  ہو سکتے ہیں ۔

ویکسین سے متعلق اپنی اہلیت جاننے کے لئے اس ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں :

اگر آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے اور آپ تاحال ویکسین حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں تو آپ درخواست کر سکتے ہیں کہ جیسے ہی آپ ویکسین حاصل کرنے کے اہل ہوں آپ کو مطلع کر دیا جائے ۔

16 سال یا اس سے کم عمر افراد ابھی آستریلیا میں ویکسین حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔

  آپ اپنے معالج (جی پی) سے اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اور اپنی زبان میں معلومات اس ویب سائٹ پر بھی حاصل کر سکتے ہیں :

تجویز کردہ ویکسینز کون سی ہیں ؟

 دی آسٹریلین ٹیکنکلی ایڈوائزری گروپ آن ایمونائزیشن(اے ٹی اے جی آئی ) 16 سے 59 سال کی عمر کے افراد کے لئے کووڈ -19 کمرناٹی(فائزر) ویکسین تجویز کرتا ہے  ۔

کووڈ-19 کی ویکسین ایسٹرازینکا بھی 18 سے 59 سال کے افراد کے لئے فراہم کی جا سکتی ہے ۔
virus
Source: SBS
آپ کی ویکسینیشن پبلک ریکارڈ میں محفوظ ہوگی

حکومت کو ویکسینیشن حاصل کرنے والے افراد سے متعلق کچھ معلومات درکار ہوگی تاکہ یہ علم رہے کہ دوا کس کو لگائی جا رہی ہے ۔ آسٹریلین ویکسینیشن پروگرام فراہم کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوا لگوانے والے ہر مریض کا ریکارڈ داخل کریں ۔

کسی فرد کی ویکسین سے متعلق معلومات ، توقع ہے کہ مائی ہیلتھ ریکارڈ، میڈی کئیر (ایمونائزیشن ہسٹری اسٹیٹسمنٹ)یا ٹیکہ لگاتے وقت طباعت شدہ ہارڈ کاپی کے ذریعے سدتیاب ہو گی اور بعد ازاں ای میل کے ذریعے الیکٹرانک کاپی بھی فراہم کی جائے  گی ۔

حفاظتی ٹیکوں کی سطح مختلف ہوگی ۔

جسم کو وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے ( اینٹی باڈیز بنانے ) میں دو ہفتے لگتے ہیں ، لیکن حفاظت کا مطلب استثٰنی نہیں ہے ۔ آر ایم آٹی کے ایمونولوجسٹ ڈاکٹر کائیلی کوئین نے ایس بی ایس کو ویکسین کی کارکردگی کی مختلف سطحوں کی وضاحت کی ہے :

 

پہلی سطح : مکمل طور پر انفیکشن کی روک تھام

دوسری سطح : انفیکشن کو روکنے میں ناکام لیکن بیماری کی پیش رفت روکنے میں معاون

تیسری سطح : بیماری سے بچنے کے قابل نہیں ، لیکن بیماری کو شدید نوعیت مین تبدیل نہیں ہونے دیتا ۔

تمام کووڈ 19  ویکسین مفت ہیں

ویکسین تمام آسٹریلین شہریوں ،مستقل رہائشیوں ،اور تمام ویزہ رکھنے والے  افراد کے لئے مفت ہے ۔ کوئی بھی شخص جو طالبعلم ، ورکنگ ، اسکلڈ ، فیملی ، پارٹنر رفیوجی ، سیاسی پناہ گزین عارضی پروٹیکشن ویزہ ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ، ریجنل ، بریجنگ اور خصوصی ویزہ رکھتا ہو کووڈ 19 کی ویکسین مفت لگوانے کا اہل ہے ۔

ڈیٹینشن سہولت گاہوں پر موجود ایسے افراد جن کا ویزہ کینسل ہو گیا ہو وہ بھی کووڈ 19 ویکسین مفت لگوا نے کے اہل ہیں ۔

 


Government Coronavirus information


شئیر
تاریخِ اشاعت 25/02/2021 4:12pm بجے
شائیع ہوا 15/07/2021 پہلے 1:16pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS