وکٹوریہ میں کرونا وائرس کیسز میں بتدریج کمی کے بعد پریمئیر ڈینئیل انڈروز نے میلبورن اور ریجینل علاقوں میں موجودہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔
پابندیوں میں بیشتر تبیلیوں کا اطلاق اتوار کی شب سے شروع ہوچکا ہے جبکہ بقیہ پرعملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔
میٹروپولیٹن میلبورن:
اطلاق اٹھارہ اکتوبر رات بارہ بجےسے:
- "ٹریول ببل" کو پانچ کلومیٹر سے بڑھا کر پچیس کلومیٹر کردیا گیا ہے
- ورزش اور گھر سے باہر جانے پر وقت کی کوئی پابندی نہیں
- دو گھروں سے زیادہ سے زیادہ دس افراد کسی ایک جگہ پر مل سکتے ہیں
- گھر سے باہر جانے کے لئے چار میں سے ایک وجہ ہونے کی پابندی برقرار ہے: ضروری سودا لانا، صحت کی وجہ سے، کام یا تعلیم کے لئے یا ورزش اور ملاقات کے لئے۔
- پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے
تفریح کے لئے:
- دو گھروں کے زیادہ سے زیادہ دس افراد [نان کانٹیکٹ] غیر رابطہ والے کھیل کھیل سکتے ہیں
- "اِنڈور اسپورٹس" کی اجازت نہیں
- ٹینس کورٹ، گالف کلب اور اسکیٹ پارکس دوبارہ کھل سکتے ہیں
- ورزش کی غرض سے "آوٹ ڈور" سوئمنگ پُول کھل سکتے ہیں جس کا ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ تیس افراد استعمال کرسکتے ہیں
- پبلک پارکس اب کھل سکتے ہیں
کاروبار
- مہمان نوازی [کھانے] کی مد میں صرف ٹیک اوے اور ڈیلیوری کرنے کی اجازت ہے
- بیوٹی پارلر بند رہینگے جبکہ حجام [باربر] کی دکان کھولنے کی اجازت ہے
- رئیل اسٹیٹ آکشن [نیلامی] کے لئے زیادہ سے زیادہ دس افراد جمع ہوسکتے ہیں
- وہ دکانیں جنہیں اجازت نہیں ملی، بند رہیںگی۔
دیگر پابندیاں:
- مزہبی رہنما کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ لوگ کسی مزہبی تقریب کو منا سکتے ہیں
- شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے ساتھ مزید تین افراد شریک ہوسکتے ہیں
- کسی جنازے میں منتظم اور بارہ مہینے سے کم عمر بچوں کے علاوہ دس افراد تک شرکت کرسکتے ہیں۔
یکم نومبر رات بارہ بجے سے:
- گھر سے نکلنے کے لئے وجہ کے بغیر پابندی نہیں ہوگی
- ہر جگہ سفر کرنے آزادی ہوگی سوائے ان علاقوں کے جہاں پابندی لگی ہوگی
- دو افراد اور وہ لوگ جو ان پر منحصر کرتے ہیں کسی دوسرے گھر جاسکتے ہیں [ایک دن میں ایک گھر]
- چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے
تفریح:
- "اِنڈور اسپورٹس" کی اجازت نہیں
- کسی کھیل کے لئے ایک گھر کے یا زیادہ سے زیادہ دس افراد جمع ہوسکتے ہیں
- غیر-رابطہ والے بیرونی کھیل کی اجازت لیکن ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضروری
- ٹرینر کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دس افراد تک کسی ایک مقام پر ورزش کرسکتے ہیں
- پبلک مقام پر جم کا سامان لے جانے کی اجازت اور پلے گراونڈ کھل سکتے ہیں
- فٹنس اور ڈانس کلاس کی اجازت، زیادہ سے زیادہ دس افراد جمع ہوسکتے ہیں
- بیرونی سوئمنگ پول کھل سکتے ہیں اور ایک وقت میں پچاس افراد پول کا استعمال کرسکتے ہیں
کاروبار:
- کھانے کے لئے پب، کیفے اور ریسٹورانٹ اب کھل سکتے ہیں، اندرونی مقام پر دس اور بیرونی مقام پر پچاس افراد کی حد ہوگی۔ سماجی فاصلے پر عمل درا٘مد لازمی ہوگا
- ہر طرح کی دکان کھل سکتی ہے
- بیوٹی پارلر کھل سکتے ہیں
- آکشن ہاوس [نیلامی] کی اجازت ہوگی
- تھئیٹر، سنیما، گیلری، میوزیم، آرکیڈ اور چڑیا گھر بند رہیں گے
ریجینل، ریاستوں اور دیگر علاقہ جات کی تفصیلات کے لئے ایس بی ایس اردو کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے
آسٹریلیا میں عوام کو ڈیڑھ میٹر کے سماجی فاصلے پر عمل کرنا لازمی ہے۔ اپنے علاقے کے لحاظ سے وبا سے منسلک پابندیوں پر عمل درآمد کریں۔ اگر آپ میں کرونا وائرس کی کوئی بھی علامت [نزلہ، زکام جیسی] ہے تو گھر پر رہیئے اور فوری طور پر کرونا وائرس ہاٹ لائن پر کال کریں۔
ہاٹ لائن: 1800 020 080
کرونا وائرس سے متعلق خبروں اور معلومات کے لئے یہ ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔