آپ کیسے اپنے قریبی انڈیجنس مقامات کے بارے میں جان سکتے ہیں

نائڈوک ہفتہ ہر جولائی کو ایب اوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئلینڈر لوگوں کی تاریخ ، ثقافت اور ان کے کارناموں کی شناخت میں منایا جاتا ہے۔ اس سال اس کا موضوع، زمین کے رخم بھرو ہے۔ جس کا مطلب ماحول، مقدس مقامات اور انڈیجنس ثقافتی ورثے کے استحصال، بے حرمتی اور تباہی سے تحفظ کا مطالبہ کرنا ہے۔

Aboriginal Heritage walk, Ku-ring-gai Chase National Park, NSW.

Aboriginal Heritage walk, Ku-ring-gai Chase National Park, NSW. Source: NSW Dept of Planning, Industry and Environment

نائڈوک:

نائڈوک نیشنل ایب اوریجنل اینڈ آئلینڈرز ڈے اوبزرونس کمیٹی کا مخفف ہے۔ سب سے پہلے اس کی ابتداء ایک یوم سوگ کی حیثیت سے ہوئی جو بعد میں  مقامی اور ٹورس اسٹریٹ آئلینڈر کے لوگوں کی ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی تقریب کی شکل اختیار کر گیا۔

اس سال کے نائڈوک ہفتے کا موضوع ،زمین کے رخم بھرو ہے ۔جو ماحول ، مقدس مقامات اور وہ چیزیں جو زمین کے روایتی ثقافتی ورثے کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوئی ہیں ان کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے۔

سٹیسی پائپر ایک وورونڈجری اور ڈیجا ڈیجا ورنگ خاتون اور وکٹورین نائڈوک کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ موضوع ہر اس فرد کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو آسٹریلیا کو گھر کہتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ صحت مند ملک کا مطلب صحت مند افراد ہیں۔ 
زمین کے رخم بھرو: تعظیم

نائڈوک ہفتہ  4 سے 11 جولائی تک منایا جارہا ہے۔ اس کا موضوع، زمین کے رخم بھرو ہے۔ زمین کی ذمہ داری لینے اور اس کے ساتھ جڑی ہر چیز تمام جاندار، روحانیت ، شناخت ، کہانیاں اور عقائد کا احترام کرنے کے بارے میں ہے۔ یہ ہزاروں سالوں سے جاری زمینی انتظام کے روایتی طریقوں کو تسلیم کرنے کے بارے میں ہے۔ یہ ملک کی دیکھ بھال کرنے کے بارے میں ہے۔
boulder on top of Cypress Pine Lookout at Namadgi National Park
A boulder on top of Cypress Pine Lookout at Namadgi National Park. Source: Getty Images/Jonathan Steinbeck
دیکھ بھال کا مطلب مقدس مقامات تک محدود رسائی ہے۔ خواتین کے مقدس مقامات مردوں کے لئے اور مردوں کے مقامات خواتین کے لئے ممنوع ہوسکتے ہیں، جبکہ دیگر سوگ کی جگہیں ہوسکتی ہیں۔
نگونوال کے ویلی بیل، کینبرا کے خطے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور حفاظت کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایک روایتی نگران کی حیثیت سے ، وہ اس علاقے کی ثقافت کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
نگونوال سے تعلق ہونے کے ناطے ، انہیں ماونٹ آئنسلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ بیس کے گرد گھوم سکتے ہیں ، لیکن  اس میں نہیں جاسکتے کیونکہ یہ خفیہ اور مقدس کام ہیں جو خواتین کرتی ہیں اور انہیں اس کے بارے میں کچھ جاننے کی اجازت نہیں ہے۔

زمین کے رخم بھرو: دریافت

ولی بیل نے وضاحت کی کہ کینبرا کا خطہ ہزاروں اہم مقامات کا مسکن ہے ، جو عوام کے لئے کھلے ہیں ۔
نمادگی نیشنل پارک میں راک آرٹ مقامات  بنیادی طور پر ایسے لوگوں کے لئے ہیں جو بش واکنگ کو پسند کرتے ہیں۔ لہذا اگر آپ فطرت کے درمیان چہل قدمی میں خوشی محسوس کرتے ہیں تو ، یہ دیکھنے کے لئے ایک بہترین مقام ہے۔
سڈنی کے سی بی ڈی سے  25 کلومیٹر شمال میں کو-رنگ گیئ چیز نیشنل پارک ہے۔ یہ 350 شناخت کردہ ایب اوریجنل مقامات کا مسکن ہے۔ جو آسٹریلیا میں ریکارڈ  جانے والی سب سے بڑی تعداد میں سے ایک ہے۔ خاص راک آرٹ اور کندہ کاری کو دیکھنے کے لئے آپ یہاں ایب اوریجنل ورثہ کی سیر کر سکتے ہیں۔
ہمارے شہروں کے وسط میں بھی اہم مقامات پائے جاتے ہیں۔
A man rests on his bike (C-below), as he
Kings Park in Perth is an important cultural area where you will find the Boodja Gnarning Walk. Source: GREG WOOD/AFP via Getty Images

پرتھ میں کنگس پارک ایک اہم ثقافتی علاقہ ہے جہاں آپ کو بوڈجا گیرننگ واک مل جائے گی۔ یہ ٹریک مردوں اور خواتین کی پگڈنڈیوں میں جدا ہوجاتا ہے تاکہ ان کے الگ الگ روایتی کردار اور معلومات کو حاصل کیا جاسکے۔
میلبورن میں ایک نئے صوتی پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

یلنگتھ موبائل ایپ آپ کو  آواز ، جغرافیائی محل وقوع اور ہیڈ فون کا استعمال کرتے ہوئے فٹزرائے کی تاریخ سے مربوط کرتی ہے۔
یورٹا یورٹا  اور یلنگتھ ورک ورکنگ گروپ کے ممبر ، بوبی نکولس نے ایسی متمول اور مختلف کہانیوں کو سنانے میں مدد کی جو مشہور گرٹروڈ اسٹریٹ کے ساتھ آپ کی رہنمائی کریں گے۔
"گرٹروڈ اسٹریٹ مشعل راہ یا لائٹ ٹاور کی طرح تھی جہاں لوگ ملتے رہتے تھے کیونکہ اسی جگہ 50، 60 اور 70 کی دہائی میں ایب اوریجنلز کی اکثریت رہائش پذیر تھی۔ "
Sovereignty mural in Firzroy
Charcoal Lane mural in Melbourne's Gertrudge St, Fitzroy by Gunnai Waradgerie artist Robert young. Source: NITV News
زمین کے رخم بھرو: سیکھنا

زمین کے رخم بھرو! اسٹیسی پائپر کا کہنا ہے کہ زمین اور ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال کرنا ایک ذمہ داری ہے جو ہر آسٹریلوی پر عائد ہوتی ہے۔ " خود تعلیم حاصل کرنے کے لئے آن لائن وسائل موجود ہیں ، اور یہ آپ کے ملک سے جڑنے کے ساتھ آپ کے سفر کا ایک حصہ ہے جس پر آپ رہ رہے ہیں - جانتے ہوئےکہ یہ کس کا ملک ہے ، اس علاقے کی تاریخ کیا ہے۔" 
آسانی سے دستیاب کچھ آن لائن وسائل دیکھیں ، جیسے CSIRO کے دیسی موسمی کیلنڈرز۔
شمالی علاقہ اور مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے انڈیجنس گروہوں کے ساتھ مل کر ، سی ایس آئ آر او نے ایک کیلنڈر سیریز تیار کی ہے جو مقامی لوگوں کے ذریعہ ماحولیاتی علم کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔
سٹیسی پائپر کا کہنا ہے کہملک شفایاب کرو!۔

" یہاں رہنے والے ہر شخص کو اس کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ ہم نے ہمیشہ کی تھی - اس کو اپنے انداز سے دیکھیں ، اس کے علاقوں کا دورہ کریں ، اس کی دیکھ بھال کریں ۔ بس یہ شفایابی کا ایک جزو ہے ، اور یہ ایک دو طرفہ عمل بھی ہے کیونکہ یہ ہمیں بھی شفایاب کرتا ہے۔ "

نائڈوک ہفتہ وہ وقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس میں جذب کریں اور شاید جس طرح سے مقامی افراد اپنے گردونواح کے ثقافتی ورثے کو دیکھتے ہیں آنے والے بھی انہیں اسی ۔دیکھیں کریں

 









شئیر
تاریخِ اشاعت 7/07/2021 12:27am بجے
شائیع ہوا 8/07/2021 پہلے 1:17pm
تخلیق کار Melissa Compagnoni
پیش کار Afnan Malik