پچھلے سال کے COVID-19 لاک ڈاؤن کے دوران ، عارضی ویزا رکھنے والوں کو وفاقی حکومت کے جاب کیپر پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس سال ، کوویڈ 19 ڈزاسٹر کی ادائیگی کچھ اہل عارضی ویزا ہولڈرز کو دستیاب ہے جنہیں صحت کے احکامات کی وجہ سے آمدنی کا نقصان ہوا ہے۔
لیکن ان میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں اس حفاظتی معاونت میں شامل نہیں کیا گیا تھا انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریڈ کراس آسٹریلیا کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مدد کر رہا ہے جو سرکاری ادائیگیوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔
ہنگامی مالی مدد:
یہ تنظیم عارضی ویزا رکھنے والوں ، پناہ گزینوں اور ایسے لوگ جن کا ویزا سٹیٹس غیر یقینی ہے ان کو ہنگامی امداد فراہم کرتی ہے۔
افراد اور خاندان اپنی ضروریات مثلا، خوراک اور ادویات کو پورا کرنے کے لیے 200$ سے 400$ ڈالر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Australian residents and some temporary visa holders are eligible for COVID disaster payments if they have lost income due to a health order. Source: Getty Images/ Courtneyk
ریڈ کراس آسٹریلیا کے ہجرت پروگراموں کے سربراہ وکی ماؤ کا کہنا ہے کہ "یہ بہت بڑی تعداد میں نہیں ہیں ، لیکن وہ مختصر مدت تک ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں ، جیسے کہ خوراک، ادویات اور کرایہ شامل ہیں"
درخواست redcross.org.au/emergencyrelief پر کی جا سکتی ہے۔ آپ کو مالی مشکلات کے ثبوت کے طور پر اپنے ویزا کی تفصیلات بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔
"ہم آپ کے بینک اکاؤنٹ میں نقد رقم منتقل کریں گے تاکہ آپ اپنی مقامی کمیونٹی میں اپنی ضرورت کی چیز خرید سکیں ، اور اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی خاص سپر مارکیٹ یا کسی خاص فراہم کنندہ کا سفر کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ "
مس ماؤ کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس آسٹریلیا کے ذریعے اب تک 160،000 سے زیادہ لوگوں کو ہنگامی مالی امداد ملی چکی ہے۔
کووڈ-19 کے آغاز سے ہی وفاقی حکومت نے تقریبا 200 فلاحی اداروں اور کمیونٹی گروپس کو 160 ملین ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کی ہے تاکہ ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔ ضرورت بڑھنے پر حکومت نے مزید 40 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔
امداد میں فوڈ پارسل یا واؤچرز، ٹرانسپورٹ ، کیمسٹ واؤچرز، یا کرایہ شامل ہے۔ اس میں ایسی خدمات کا حوالہ بھی شامل ہے جو مالی بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرتی ہیں۔

Charities are working to provide food for people in need during the COVID-19 lockdowns in Melbourne and Sydney. Source: Getty Images/Asanka Ratnayake
فوڈ ریلیف پروگرام:
سیٹلمنٹ سروسز انٹرنیشنل سڈنی اور اس کے آس پاس پناہ گزینوں کو مالی اور خوراک کی امداد فراہم کرتی ہے۔
ایس ایس آئی کے رضاکار منگل اور جمعرات کو کمیونٹی میں مدد کی درخواست کرنے والوں کو کئیر پیکج فراہم کرتے ہیں۔
ایس ایس آئی کی منیجر یا اسائلم سیکر سروسز کے مارگریٹ برک ووڈ کا کہنا ہے کہ "اس میں کھانے کا سامان اور صرف آپ کی بنیادی ضروریات کی چیزیں مثلا- دودھ اور روٹی شامل ہیں۔ ہمیں اوز ہارویسٹ اور کولمبو سوشل کے ساتھ شراکت سے پہلے سے تیار کھانا بھی مل گیا ہے۔ "
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں سپورٹ کی ڈیمانڈ میں پچاس سے سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ، بہت سے لوگوں کو اس بار مدد ملنا مشکل ہو رہا ہے۔
پورے پانچ کلومیٹر کے دائرے کی قانون کی وجہ سے ، کمیونٹی کے لوگ کھانے کے لیے مقامی زون سے باہر سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
اگر آپ اس ہنگامی امداد کی تلاش میں سینٹ ونسنٹ اپولو جا رہے ہیں ، تو یہ اکثر گھر کے قریب نہیں ہوتا ہے- یہ اکثر پانچ کلومیٹر کے دائرے میں نہیں ہوتا ہے۔
ایس ایس آئی ان عارضی ویزا ہولڈرز اور پناہ گزینوں کو مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے جو دیگر سرکاری ادائیگیوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ مس برک ووڈ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی COVID آفات کی ادائیگی کے لیے لوگوں کو درخواست دینے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
"یہ پناہ گزینوں کے لیے بہت الجھن کا باعث بن سکتا ہے ، اور ہم نے ان میں سے بہت سے لوگوں کو یہ سمجھانےمیں مدد کی ہے کہ وہ کس طرح آفات کی ادائیگی کے لیے درخواست دیں جس کے لیے وہ اہل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔"

Food Rescue Charity OzHarvest is working with several organisations, including Red Cross Australia, to provide food relief to people in need. Source: Getty Images/Lisa Maree Williams
خاندانی تشدد کے متاثرین اور کمزور لوگوں کے لیے کیس ورک سپورٹ
اگرچہ ہنگامی مالی امداد ایک بار کی ادائیگی ہے ، ریڈ کراس آسٹریلیا کے وکی ماؤ کا کہنا ہے کہ وہ خاندانی تشدد کے متاثرین کے لیے کیس ورک سپورٹ کا انتظام کرتے ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ اگر آپ ریڈ کراس کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو ، ایک مخصوص پروگرام ہے جو عارضی ویزوں پر انکم سپورٹ تک رسائی کے بغیر یا بغیر ویزے کے لوگوں کو دوبارہ سپورٹ کرنے کے لیے ہے جو خاندانی تشدد کا سامنا کر رہے ہیں تاکہ اس کے ذریعے اضافی مدد حاصل کی جا سکے۔"
انہوں نے گھریلو یا خاندانی تشدد کا شکار لوگوں کو آگے آنے اور مدد لینے کی ترغیب دی ہے۔
مس ماؤ کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس آسٹریلیا کچھ دوسرے کمزور لوگوں کو بھی بار بار مدد فراہم کر سکتا ہے۔
"ہمارے پاس ان لوگوں کے لیے ایک ایسی سہولت موجود ہے جو خاص طور پر کمزور ہیں کہ وہ کیس ورک سپورٹ میں منتقل کیے جا سکیں - اگر کوئی فرد بچوں کے ساتھ ایسی جگہ پیش ہوتا ہے جہاں تحفظ کے خطرات ہوتے ہیں تو ہم ان کے حوالے سے جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے۔ "
ہنگامی امداد 197 کنندگان فراہم کر رہے ہیں، آسٹریلیا میں 1300 سے زائد دکانیں ایسی ہیں جہاں لوگ سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ فراہم کرنے والوں کی مکمل فہرست محکمہ سماجی خدمات کی پر دستیاب ہے۔
ریڈ کراس آسٹریلیا کے ذریعے ایمرجنسی ریلیف کے لیے درخواست دینے کے لیے ، پر وزٹ کریں۔
ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے فی ہفتہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ یا کام کا پورا دن کھو دیا ہے اور کامن ویلتھ کے ہاٹ سپاٹ علاقوں میں ہیں۔
انکم سپورٹ کے اہل افراد جنہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کم از کم 8 گھنٹے یا ایک پورا دن کھویا ہے وہ اپنی باقاعدہ انکم سپورٹ ادائیگی کے علاوہ مزید ہر ہفتے 200 ڈالر وصول کر سکتے ہیں۔
اگر آپ یا کوئی اور شخص خطرے میں ہے تو 000 پر کال کریں۔
نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ نیگلکٹ ہاٹ لائن 1800 880 052 معذور افراد کے ساتھ بدسلوکی/غفلت کی اطلاع دینے کے لیے
ایلڈرہیلپ | 1800 353 374 یہ جاننےکے لیے ہے کہ آپ کس طرح مدد حاصل کرسکتے ہیں۔