حکومت نے گرینز کی کرایہ بڑھانے پر دو سال کی پابندی کی تجویز مسترد کیوں کردی؟

گرینز کی مکانات کے کرائے منجمد کرنے کی تجویز کے برعکس لیبر حکومت ذیادہ مکانات کی فراہمی کے ذریعے کرائے کم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔

آنتونی آلبانیزی نخست وزیر استرالیا

آنتونی آلبانیزی نخست وزیر استرالیا Source: AAP / LUKAS COCH

Key Points
  • اس تجویز کے تحت دہائی کے آخر تک کرایہ کے ساتھ آمدنی بھی بڑھ جائے گی
  • یہ تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک بھر میں گھروں کے کرائے میں زبردست اضافہ ہورہا ہے
خزانچی جم چلمرز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت گرینز کی تجویز کے مطابق کرائے منجمد کرنے پر غور نہیں کر رہی ہے۔گرینز پارٹی ملک بھر میں دو سال کے کرایے کو منجمد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے تاکہ آمدنی اور خرچ کا تناسب قائیم رہ سکے۔
گرین پارٹی یہ بھی چاہتی ہے کہ کرائے بڑھانے کی دو سال کی معطلی ختم ہونے کے بعد کرایہ میں ہر 24 ماہ بعد 2 فیصد اضافہ کیا جائے۔
تاہم، مسٹر چلمرز نے تسلیم کیا کہ تیزی سے بڑھتے کرائے مہنگائی کے مسئلے کا ایک بڑا حصہ ہیں جس کے باعث کاروباری افراد ملازمین کو ریجنل علاقوں کی طرف راغب کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔
مسٹر چلمرز نے کہا کہ حکومت ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیے سپلائی کو بڑھانے پر توجہ دے گی۔
A man speaking.
The Australian Greens housing spokesman Max Chandler-Mather. The party wants to see rent increases capped at two per cent every 24 months once the two-year suspension lapses. Source: AAP / Mick Tsikas
انہوں نے کہا، "اسی لیے ہمارے پاس ہاؤسنگ آسٹریلیا فیوچر فنڈ ہے جو زیادہ سستے گھر بنا رہا ہے، اور حکومت سپر انڈسٹری اور ریاستوں کے ساتھ مل کر مزید مکانات بنا سکتے ہیں۔"
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ کرایہ پر کنٹرول کی پالیسیوں جیسے گرینز کی تجویز سے نئی رہائش کی فراہمی میں شدید کمی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
آزاد ماہر معاشیات ساؤل ایسلیک نے کہا کہ گرینز کی تجاویز سے نئے رینٹل ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی کیونکہ اگر سرمایہ کار کرایہ کی منڈی میں ٹھوس منافع حاصل کرنے کے قابل نہیں رہے تو وہ کسی دوسری سرمایہ کاری کی طرف رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کرایہ پر کنٹرول متعارف کرایا گیا تو سرمایہ کار کم آمدنی کے باعث انوسٹمنٹ پراپرٹیز بیچنا شروع کردینگے جس سے مکانات کی قلت اور بڑھے گی۔
مسٹر ایسلیک نے AAP کو بتایا کہ اابتدا میں شائید پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لئے اس سے گھر خریدنا آسان ہو جائے کیونکہ سرمایہ کار ذیادہ تعداد میں گھر بیچنے لگیں گے۔ مگر رینٹل ہاؤسنگ کی فراہمی میں اضافہ ہی بڑھتےکرائے روکنے کا موثر طریقہ ہےاور سماجی اور سستی رہائش میں حکومتی سرمایہ کاری سپلائی کو بڑھانے کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
رئیل اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹریلیا کے صدر ہیڈن گروز نے کہا کہ گرینز کا آئیڈیا نیک نیتی پر مبنی ہو سکتا ہے لیکن یہ تجویز طویل المدتی نہیں اور کرئے بڑھانے پر پابندی سے ہاؤسنگ سپلائی کی کمی کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔
مسٹر گروز نے کہا، "رئیل اسٹیٹ انڈسٹری، خاص طور پر پراپرٹی مینیجرز اور مالکان نے، کووِڈ کی وبا کے پچھلے دو سالوں کے دوران کرایے کی بے دخلی پر پابندی کو نافذ کیا ہے۔"
"گرینز بھی بغیر کسی بنیاد کے بے دخلی کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور ان کی تجویز سے مکان مالکان کرایہ داروں کو مقررہ مدت تک کوئی وجہ بتائے بغیر بے دخل نہیں کر سکے گا۔
گرینز ہاؤسنگ کے ترجمان میکس چاندلرماتھر نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران دنیا بھر میں رینٹل کنٹرول کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔
گرینز لیڈر نے مزید کہا کہ کرائے قابو سے باہر ہو گئے ہیں، لاکھوں آسٹریلوی کرایہ دار کرایہ ادا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور اگر حکومت مزید خاندانوں کو اپنی گاڑیوں میں سوتے نہیں دیکھنا چاہتیتو اسے اس بحران کو قومی سطح پر بے قابو ہوئے سے روکنے کے لیے ابھی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تجویز کے تحت دہائی کے آخر تک اجرت کرایہ کے ساتھ بڑھ جائے گی۔ مسٹر چاندلر-ماتھر نے کہا کہ کرایہ پر کنٹرول کو مکانات کی استطاعت کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سمجھا جانا چاہیے،گرینز نے ویکینسی لیوی جو تجاویز دی ہیں ان میں (vacancy Levy) متعارف کرانا، منفی گیئرنگ اور کیپیٹل گین (Capital gain) چھوٹ کو ختم کرنا، اور مزید عوامی اور سماجی ہاؤسنگ بنانا جیسے اقدامات شامل ہیں مگر حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جو زیادہ سستے گھر بنانے کی طویل المددتی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔
______________________________

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/08/2022 6:25pm بجے
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS, AAP