آسٹریلین حکومت کی فراہم کردہ اردو ترجمان اور ترجمے کی مفت خدمات کیسے حاصل کریں؟

انگریزی زبان سے ناواقفیت آسٹریلیا میں سکونت کے عمل کو دشوار بنا دیتی ہے. میڈی کیئر ، رہائش یا یوٹیلیٹی بل کو سمجھنا ایسے کام ہیں جس میں زبان سمجھنے کی بڑی اہمیت ہے۔ آسٹریلین حکومت کی طرف سے مستقل سکونت اور کچھ عارضی ویزوں کے حامل افراد کے لئے دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان کے ترجمے کی مفت سہولیات موجود ہیں۔

Translation services

Source: Getty

ترجمے اور ترجمانی کی خدمات  اردو سمیت 160 سے زیادہ زبانوں میں فوری طور پر فون کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ 

  • مترجم یا ترجمان کی ضرورت کی درخواست کے وقت ہی مرد یا عورت ترجمان کی ترجیح کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ 
  • زیادہ تر مستقل اور کچھ عارضی ویزا رکھنے والوں کے لئے مفت ترجمہ کی خدمت دستیاب ہے
امیگریشن کے لئے دستاویزات کا  ترجمے کے لئے آسٹریلین حکومت کی ترجمے کی  خدمات فراہم کرنے والی اتھارٹی 

National Accreditation Authority for Translators and Interpreters

یا ناٹی کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


call centre, interpreting services, help for migrants
Source: Credit: Getty/Justin Pumfrey
ترجمانی کی خدمات
Translating and Interpreting Service (TIS National)

ترجمے اور ترجمانی  کا  یہ ادارہ ان لوگوں کے لئے مفت ترجمانی کی خدمات مہیا کرتا ہے جو انگریزی میں روانی نہیں رکھتے ہیں اور انہیں نجی یا سرکاری ایجنسی کے ساتھ بات چیت کرنا ہوتی ہے۔

ٹی آئی ایس نیشنل کے پاس 22،000 سے زیادہ ایجنسیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں ریاستی اور وفاقی حکومت کے محکمے ، مقامی کونسلیں ، طبی اور صحت کے ماہرین ، فارماسسٹ ، یوٹیلیٹی کمپنیاں ، ٹیلی مواصلات کمپنیاں ، ہنگامی خدمات ، قانونی خدمات اور آباد کاری اور کمیونٹی سروس فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

راکیا پیروفا ٹی آئی ایس کی قومی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ پروگرام آسٹریلیا میں 160 سے زیادہ زبانوں میں 3،000 سے زیادہ ترجمانوں سے معاہدہ کرتا ہے۔

ٹی آئی ایس نیشنل سال کے ہر دن ، 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔

ان کی خدمات میں فوری طور پر ٹیلیفون پر ترجمانی ،  اور کسی جگہ پر جا کر ترجمانی کرنا شامل ہے۔

فوری طور پر فون مترجم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے نیچے دئے نمبر پر کال کی جاس کتی ہے۔

 TIS National : 131 450

ایک بار جب آپ اپنی زبان کے لئے ترجمان سے رابطے میں آجاتے ہیں تو کانفرنس کال شروع ہونے سے پہلے آپ کو تنظیم کا نام اور نمبر سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔

ٹی آئی ایس نیشنل کے ساتھ رجسٹرڈ بیشتر ایجنسیاں آپ کے لئے مفت خدمات دیتی ہیں لہذا آپ کو ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے مگر یہ معاوضوں کے عوض بھی تشریحی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ پیشگی ادائیگی والی فون سروس اس وقت آاہم ہے جب آپ کو کسی خاص موضوع کےماہر کی ضرورت ہو یا جب آپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہو کہ ترجمان معاملے کی پیچیدگی اور حساسیت کو انتہائی موزوں طریقے سے آگے پہنچائے۔

پر پیشگی بکنگ کے ڈریعے ترجمان کی بکنگ فارم سے فون کی ترجمانی کی خدمت طے کرسکتے ہیں۔ پیشگی بکنگ کی درخواست بات چیت سے 90 دن قبل دینا ہوتی ہے۔سائٹ پر ترجمانی کرنے والی خدمات عام طور پر ان تنظیموں کے ذریعہ بک کی جاتی ہیں جن کو اپنے انگریزی بولنے والے مؤکلوں سے آمنے سامنے ملاقات کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ خدمت آسٹریلیا میں کسی بھی جگہ کے لئے دستیاب ہے ، جو ترجمان کی دستیابی سے مشروط ہے۔
translating services, on-site translation
Source: Credit: Getty/Casarsa
ترجمے کی خدمات
محکمہ داخلہ آسٹریلیا میں آباد افراد کے لئے دس دستاویزات کا مفت ترجمہ کر سکتا ہے
زیادہ تر مستقل اور کچھ عارضی باشندے جن کو  پچھلے دو سالوں میں ویزا دیا گیا ہو وہ مفت ترجمانی  کی خدمت کے اہل ہیں۔  برجنگ ویزا ، سیاحتی ویزا اور ورکنگ چھٹی والے ویزا کے لوگ مفت سروس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ جب کہ ناٹی آسٹریلیا کی  مترجمین اور ترجمانوں کی نیشنل ایکریڈیشن  اتھارٹی ہے

آپ جس طرح کی دستاویزات کا ترجمہ کرواسکتے ہیں ان میں شناختی کارڈ ، میڈیکل ، کاروباری دستاویز ، روزگار اور تعلیم کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ شادی ، طلاق اور موت کے سرٹیفکیٹ ، اور تعلیمی  ریکارڈ کی نقل شامل ہیں۔
Indian wedding, marriage certificate, signing documents
Government delivers largest Partner Program in over 25 years. Source: Getty Images
 ترجمہ کی خدمات

مترجم کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترجمہ کرنے والا آسٹریلیا کی  مترجمین اور ترجمانوں کی نیشنل ایکریڈیشن اتھارٹی  ناٹی سے منظور شدہ ہو۔

 ناٹی کے سربراہ  مارک پینٹنگ کا کہنا ہے کہ آپ کسی مترجم کی اسناد کی تصدیق ان کے آن لائن تصدیقی اکاؤنٹ پر کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی شخص تسلیم شدہ ہونے کا دعوی کرتا ہے تو صارف ہماری ویب سائٹ پر اس کی اسناد کی تصدیق یا توثیق کرسکتا ہے۔ www.tisnational.gov.au
ترجمان کی مفت خدمات کے بارے میں مزید معلومات اس صفحے پر دیکھیں

یہ جاننے کے لئے کہ آیا آپ کا مترجم یا ترجمان  حکومتی منظور شدہ ہے  ناٹی کی ویب سائیٹ پر جائیں

www.naati.com.au 


 آسٹریلیا میں رہنے والی اپنی کمونیوٹی سے  اپنی زبان میں رابطے میں رہئیے

 ہم آپ کے لئیے وہ خبریں اور معلومات لے کر آتے ہیں جو آپ کے لئیے اہم ہیں۔

ہماری مفت موبائیل ایپ

"SBS Radio"

کو اپنے موبائیل پر انسٹال کیجئیے۔

ایس بی ایس اردو کی نشریات سڈنی، میلبورن، کینبیرا اور نیو کیسل کے علاوہ آسٹریلیا بھر میں قومی نشریاتی رابطے پر نشر ہوتی ہیں اے ایم ور ایف ایم فریکیونسیز کی فہرست (SBS national AM and FM frequencies) آپ ہمیں ڈیجیٹل ریڈیو، ڈیجیٹل ٹی وی اور موبائیل پر بھی سُن سکتے ہیں۔ لائیو پروگرام کے دوران ہمیں 0429 996 263 پر ٹیکسٹ کیجئیے یا اردو فیس بُک پر رابطہ کیجیئے

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/06/2020 1:37pm بجے
تخلیق کار Josipa Kosanovic
پیش کار Rehan Alavi