بچے کئی وجوہات کے باعث رضاعی نگہداشت میں جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، گھر میں خاندانی تشدد ہو سکتا ہے یا نظر اندازکیا جانا یا جسمانی استحصال کے باعث ایسا ہوتا ہے۔ مونیکا* اور ان کے شوہر کے تین رضاعی بچوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں،ان تینوں کی ایک ہی پیدائشی والدی ہیں۔ ان کی عمریں پانچ، ساڑھے تین اور ایک سال ہیں۔
رضاعی والدین بننے کے لیے ایک ایجنسی کے ذریعے درخواست دینے کے بعد، انہیں تین بچوں تک کی پرورش کی
منظوری مل گئی ۔
آسٹریلیا میں رضاعی دیکھ بھال کرنے والوں کی کمی ہے
رضاعی دیکھ بھال کی بہت سی مختلف قسمیں ہیں جن میں طویل مدتی دیکھ بھال سے کم مدت تک کی دیکھ بھال شامل ہے۔
اس کا آغاز ریاست یا سبرب میں جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ایک فوسٹر کیئر ایجنسی سے رابطہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، "ہم نے سوچا کہ ہم ایک بڑے خاندان کی طرح بن جائیں گے، لیکن ہم ایک چھوٹے لڑکے سے مل گئے اور اس وقت وہ سات ماہ کا تھا۔"

Source: Pexels/Karolina Grabowska
مونیکا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کو اسی طرح بنایا ہے جس طرح زیادہ تر دوسرے خاندان میں بچوں کی آمد ہوتی ہے- ایک وقت میں ایک۔
"جس بچے کو انہوں نے اپنایا اس کی بہن اس کی پیدائیش کے تقریباً 10 ماہ بعد پیدا ہوئی اور انہوں نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم بھی اس کی پرورش میں دلچسپی لیں گے"۔
مس کورٹا رائیر آیڈوپٹ چینج کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ آسٹریلیا میں رضاعی والدین کی کمی ہے۔

Children go into foster care for many reasons. For example, there might be family violence in the home or a history of neglect or physical abuse. Source: Pexels/ Josh Willink
پورے آسٹریلیا میں، درحقیقت تقریباً 46,000 بچے ایسے ہیں جنہیں 'آؤٹ آف ہوم کیئر' کہا جاتا ہے۔
'گھر سے باہر کی دیکھ بھال' حکومت کی دیکھ بھال ہے، جہاں بچے اپنے اصلی والدین سے دور رہ رہے ہیں اور حکومت ان کے لیے یا تو رضاعی نگہداشت، رشتہ داری کی دیکھ بھال، یا متبادل عارضی رہائش کا انتظام کرتی ہے جب ان کے لیے ابھی تک کوئی گھر نہیں ملا ہے۔
محترمہ کارٹر وضاحت کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بعض اوقات ایک مخصوص ثقافتی پس منظر سے رضاعی خاندان کی حقیقی ضرورت ہوتی ہے۔
Alanna Hughes Benevolent Society کے گھر سے باہر نگہداشت کے پروگرام Fostering Young Lives کی مینیجر ہیں، جو گریٹر سڈنی میں فوسٹر کیئر کی جگہیں فراہم کرتی ہے۔
"ہمارے پاس کسی ایک خاص وقت میں 200 تک بچے ہیں اور تقریباً 150 سے 160 دیکھ بھال کرنے والے گھرانے ہیں ان بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں،" وہ بتاتی ہیں۔
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے