وفاقی حکومت نے ریاستوں کو بینالاقوامی طلبا کی واپسی کے لئے پلان بنانے کا کہہ دیا

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ کووڈ۔۱۹ وبا کے دوران بیرونِ ملک پھنسےآسٹریلوی شہریوں کی واپسی اولین ترجیح ہے لیکن طلبا کو آسٹریلیا واپس لانا بھی ضروری ہے۔

Minister for Education Dan Tehan at the National Press Club in Canberra, Friday, June 19, 2020. (AAP Image/Mick Tsikas) NO ARCHIVING

Minister for Education Dan Tehan at the National Press Club in Canberra, Friday, June 19, 2020. Source: AAP

وفاقی وزیرِتعلیم ڈین ٹیحن کا اسکائی نیوز سے کہنا ہے کہ ریاستوں اور علاقاجات کی حکومتوں کو کہا ہے کہ اسٹوڈنٹس کی واپسی کے لئے پلان تشکیل دیں۔

"ہماری موجودہ ترجیح آسٹریلین شہریوں کی واپسی ہے جس کا سلسلہ کرسمس تک جاری رہے گا۔

" لیکن ہم نے ریاستوں اور علاقاجات حکومتوں کو کہا ہے کہ وہ طلبا کی واپسی کے لئے پلان بنائیں۔"
آسٹریلیا میں بینالاقوامی طلبا کی پڑھائی کی صنعت چالیس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے اور ایک اندازے کے مطابق کرونا وائرس وبا کے دوران دس سے بارہ ہزار افراد اس صنعت میں بیروزگار ہوچکے ہیں۔

وزیرِتعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت ملازمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔

" اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سی ایسی صنعتیں ہیں جن میں زیادہ برا حال ہے۔"
جمعے کے دن وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ اب کوئینزلینڈ بیرونِ ملک سے واپس آنے والوں کی قرنظینہ اور اس سے منسلک خدمات کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ ابھی قطار میں سب سے آگے آسٹریلین شہری ہیں جبکہ بینالاقوامی طلبا ان کے بعد ہیں۔

"موجودہ مشکل صورتحال میں ہم شہریوں کو واپیس لارہے ہیں اور قرنطینہ عمل اس کا حصہ ہے، اس لئے اس موقع پر بینالاقوامی طلبا کو واپیس نہیں لایا جاسکتا۔"

 

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 16/11/2020 11:51am بجے
شائیع ہوا 16/11/2020 پہلے 12:02pm
ذریعہ: AAP, SBS