Breaking

برسبین میں کووڈ۔۱۹ لاک ڈاون آج دوپہر سے ختم، چند پابندیاں جاری رہیں گی

کوئینزلینڈ ریاست میں کرونا وائرس کا صرف ایک مقامی کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔

People line up for COVID-19 testing at Gold Coast University Hospital.

People line up for COVID-19 testing at Gold Coast University Hospital. Source: AAP

کوئینزلینڈ حکومت برسبین کے تین روزہ لاک ڈاون میں توسیع نہیں کر رہی۔

نئے کیس کا تعلق موجودہ ایک کلسٹر سے ہے۔ دونوں کلسٹر کے کُل کیسز کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔

کوئینزلینڈ کی پریمئیر انیسٹیزیا پیلوشے کا کہنا ہے کہ آج سے گریٹر برسبین کا لاک ڈاون اپنے وقت کے مطابق دوپہر کو ختم ہوگا۔

پریمئیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے شہریوں کے لئے ایسٹر تہوار منانے کے لئے یہ خوشخبری ہے۔

گریٹر برسبین میں مقیم کئی خاندانوں نے ایسٹر کے انتظامات کئے ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش آئے۔ اگر آپ کا کوئی پلان ہے تو دوپہر سے سڑک کا استعمال کیجئے۔

پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریاست میں پینتیس ہزار ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔

پریمئیر کا کہنا ہے کہ کوئینزلینڈ میں ابھی بھی وبا کا خطرہ ہے اس لئے اگلے دو ہفتے تک ماسک پہننا لازمی ہوگا خاص طور پر شاپنگ سنٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے دوران ماسک پہننا ضروری ہوگا۔

ایسٹر کے بڑے اجتعماعات کو کووڈ۔۱۹ سیف پلان کے تحت منعقد کیا جاسکتا ہے۔
کوئینزلینڈ میں اس وقت بیاسی کرونا کیسز ہیں جن میں اڑسٹھ کا تعلق بیرون ملک سے آئے مسافروں سے ہے۔

چیف ہیلتھ آفیسر جینیٹ ینگ کا کہنا ہے کہ نئے کیسز قرنطینہ میں ہیں اس لئے ان سے کوئی خطرہ نہیں۔


نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 1/04/2021 11:07am بجے
شائیع ہوا 1/04/2021 پہلے 11:09am
تخلیق کار Maani Truu