نئی ایس بی ایس ریڈیو ایپ کے ذریعے پوڈکاسٹ اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں براہِ راست نیوز ریڈیو، ایس بی ایس ریڈیو ۱، ایس بی ایس ریڈیو ۲ اور ایس بی ایس عربی ۲۴ سنیئے۔ ہمارے میوزک اسٹیشن، ایس بی ایس پوپ ایشیا، ایس بی ایس پاپ دیسی اور ایس بی ایس چِل کو اسٹریم کیجئے۔ اس کے علاوہ آپ ہماری انگریزی زبان میں پوڈکاسٹ کو بھی سن سکتے ہیں جن میں آئیز آن گیلیڈ اور این آئی ٹی وی کی ٹیک اِٹ بلیک شامل ہیں۔

Select languages under My Audio by tapping the settings icon. Source: SBS
اگر آپ کے پاس پہلے ہی سے ایس بی ایس ریڈیو ایپ ہے تو اسے فوری طور پر اپڈیٹ کیجئے۔ ایپ اسٹور[آئی فون کے لئے] اور گوگل پلے [اینڈرویڈ کے لئے] پر جائیے اور اسکرین پر لکھی ہدایات پر عمل کریں۔
اپنی زبان میں پروگرام کوایپ میں کیسے تلاش کروں؟
جب آپ ایپ کھولیں تو مواد کے لئے اپنی زبان کا انتخاب کریں۔
آپ مختلف زبانوں کا انتخاب " مائی آڈیو" ٹیب پر جاکر کرسکتے ہیں۔
اوپر کے حصے میں دائیں طرف سیٹینگز آئیکون کو ٹیپ کریں۔
اس کے بعد " لینگوئیج پریفرنس" کو کلک کرکے زبان کا انتخاب کریں۔
ایپ کے فیچرز
اسکرین پر نیچے کے حصے میں مینو کے ذریعے ایپ کے مختلف فیچرز کو استعمال کریں۔
"ہوم" ٹیب کے ذریعے نیا اور فیچر مواد تلاش کریں۔
"ریڈیو" ٹیب کے ذریعے ریڈیو کو براہِ راست سنئے۔ دائیں یا بائیں سوائپ کرکے اپنا پسندیدہ اسٹیشن سنئے۔
اسٹیشن پر کلک کرکے آپشن مینو میں اس کا شیڈول دیکھئے۔
پلےلسٹ دیکھنے کے لئے، "سی فُل لسٹ" کلک کریں۔
ایس بی ایس پوڈکاسٹس کی پوری لسٹ کے لئے "پوڈکاسٹ" پر ٹیپ کریں۔
"مائی آڈیو" پر آپ اپنے پسندیدہ پروگرام اور پوڈکاسٹ تلاش کرسکتے ہیں جن کو آپ فالو کررہے ہیں۔

Discover podcasts in over 60 languages Source: SBS
اپنے پسندیدہ شو کو فالو کیجئے
اپنے پسندیدہ پروگرام کا ایک بھی لمحہ نہ جانے دیجئے۔ شو کو فالو کرنے کے لئے ، ریڈیو یا پوڈکاسٹ ٹیب پر جائے اور فالو ٹیپ کریں۔
ٹیپ کرنے کے بعد وہ " مائی آڈیو" میں نظر آنے لگیں گے۔
سیٹینگز میں آپ نوٹیفیکیشن تبدیل کرسکتے ہیں۔