Latest

ڈبلیو ایچ او کے مطابق طویل کووڈ بچوں کے روزمرہ کام کو متاثر کرتا ہے

یہ آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی اس ہفتے کی تازہ اپ ڈیٹ ہے۔

AUSTRALIA-SYDNEY-RESTRICTIONS-EASING

A teacher welcomes students outside a primary school in Sydney, Australia. (file) Credit: Xinhua News Agency/Xinhua News Agency via Getty Ima

Key Points
  • بچوں میں طویل کووڈ کی علامات میں تھکاوٹ، بدلی ہوئی بو اور بے چینی شامل ہیں۔
  • آسٹریلوی چیف میڈیکل آفیسر پال کیلی طویل کووڈ کے بارے میں سینٹ کی انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں۔
  • وکٹوریہ نہ اطلاع دی ہے کہ رواں ہفتے کووڈ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بچوں اور نوعمروں میں طویل یا پوسٹ کووڈ کے لیے کلینیکل کیس کی ایک نئی وضاحت جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل کووڈ سے متاثر ہونے والے نابالغ افراد اپنے صحت مند ساتھیوں کے مقابلے میں تھکاوٹ، بدلی ہوئی بو اور اضطراب کی شکایت زیادہ کرتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا، "علامات کا عام طور پر روزمرہ کے کام کاج پر اثر پڑتا ہے جیسے کھانے کی عادات، جسمانی سرگرمیاں، رویے، تعلیمی کارکردگی، سماجی افعال (دوستوں، ساتھیوں، خاندان کے ساتھ تعامل) اور ترقیاتی سنگ میلوں میں تبدیلی۔"

"شدید کووِڈ ایپی سوڈ سے ابتدائی صحت یابی کے بعد علامات دوبارہ سے بھی شروع ہو سکتی ہیں یا پھر ابتدائی بیماری ہی برقرار رہ سکتی ہیں۔ ان علامات میں وقت کے ساتھ ساتھ اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔"

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ بچوں میں علامات ابتدائی انفیکشن کے تین ماہ کے اندر شروع ہو سکتی ہیں اور بڑوں کی طرح کم از کم دو ماہ تک رہ سکتی ہیں۔

بالغوں میں طویل کووِڈ کی علامات میں تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری، سانس لینے میں دشواری، یادداشت، ارتکاز یا نیند کے مسائل، مسلسل کھانسی، سینے میں درد، بولنے میں دشواری، پٹھوں میں درد، بو یا ذائقہ کی کمی، افسردگی یا اضطراب اور بخار شامل ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 کے آخر تک 145 ملین افراد میں کووڈ-19 کے علامات اجاگر ہوئی تھیں۔

 جمعہ کے روز، آسٹریلیا کے چیف میڈیکل آفیسر پال کیلی اور ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر مائیکل کڈ نے طویل کووڈ کے بارے میں سینیٹ کی انکوائری کا سامنا کیا۔

پروفیسر کیلی نے کہا کہ حکومت طویل کووِڈ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

تاہم، اس نے ابھی تک کوئی ٹائم لائن فراہم نہیں کی جو بتا سکے کہ حکمت عملی کب تیار ہوگی۔

پروفیسر کیلی نے کہا کہ کووڈ ڈیٹا اکٹھا کرنا اس لیے بھی پیچیدہ اور چیلنجنگ ہے کیوں کہ طویل کووڈ کی ابھی تک کوئی واضع تعریف یا وضاحت موجود نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ہم یونائیٹڈ کنگڈم کی نائیس کی جانب سے دی گئی ڈیفینیشن یعنی وضاحت استعمال کر رہے ہیں جو تحقیق کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد دے رہی ہے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے کو ٹھیک سے سمجھنے کے علاوہ ہمیں آگے بڑھ کر مزید اقدامات اٹھانے چاہیے اور ایسے کام کرنے چاہیے جو ابھی تک کوئی اور نہیں کر رہا۔

جمعرات کو، پروفیسر کیلی نے کہا کہ انکو خدشہ ہے کہ اس سال کووڈ 19 کی مزید لہریں آئینگی۔

انہوں نے کہا ، "میرے خیال میں یہ وبائی مرض اپنے طویل اثرات چھوڑ کر جائے گا یہاں تک کہ جب ہم ایک بار شدید مرحلے سے گزر جائیں گے۔ تب بھی یہ اپنا اثر چھوڑے گا "

وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے آسٹریلیا 18,000 سے زیادہ افراد کو کھو چکا ہے، جن میں 14،500 ہلاکتیں 2022 میں ہوئیں۔

جمعہ کو، نیو ساؤتھ ویلز نے ہفتہ وار کووِڈ کیسز میں معمولی کمی کا اعلان کیا۔

نیو ساوتھ ویلز میں پچھلے ہفتے کیسز کی تعداد 6،440 تھی جو اس ہفتے گھٹ کر 6،033 ہو گئی ہے۔

تاہم وکٹوریہ میں اس ہفتے کیسز بڑھے ہیں اور پچھلے ہفتے 2,941 کے مقابلے میں اس ہفتے 3,344 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

طویل کووڈ کلینک کے مقامات

کووڈ 19 ٹیسٹنگ کلینک کے مقامات

اگر آپ مثبت ہیں تو اپنے RAT کے نتائج یہاں رجسٹر کرایں

بیرون ملک سفر کرنے سے قبل,

کووڈ کو سمجھنے کیلیے

کووڈ-19 کی تمام معلومات کو اپنی زبان میں پڑھیں

شئیر
تاریخِ اشاعت 17/02/2023 11:59pm بجے
شائیع ہوا 18/02/2023 پہلے 12:01am
پیش کار Nida Tahseen
ذریعہ: SBS