Latest

کووڈ 19 اپ ڈیٹ : ویسٹرن آسٹریلیا میں قوانین میں بڑی تبدیلیاں

یہ 2 ستمبر 2022 کے لئے آسٹریلیا میں آپ کی کووڈ اپ ڈیٹ ہے

 PUBLIC TRANSPORT

Commuters at a train station. Source: AAP / DAN HIMBRECHTS/AAPIMAGE

Key Points
  • پرائیویٹ صحت کے ملازمین کے لئے کوئینز لینڈ میں لازمی ویکسین لگوانے کی شرط کا خاتمہ
  • بی اے ۔1 اومی کرون اور اصل کو نشانہ بنانے والی ویکسین ٹی جی اے نے منظور کر لی
  • عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہفتہ وار کیسسز اور اموات میں کمی کی رپورٹ
جمعہ کے روز آسٹریلیا میں کووڈ سے متعلق کم از کم 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں 21 نیو ساؤتھ ویلز اور 17 وکٹوریہ میں شامل ہیں ۔

ویسٹرن آسٹریلیا وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ بشمول رائیڈ شئیر اور ٹیکسی میں لازمی ماسک کی شرط ختم کردی ہے ، نئی تبدیلیاں 9 ستمبر سے لاگو ہو ں گی ۔

تاہم زیادہ خطروں والی جگہ جیسا کہ اسپتال ، جیل اور ایج اینڈ ڈس ایبیلٹی سہولت گاہوں پر اب بھی ماسک پہننا ضروری ہے ۔

آج (2 ستمبر ) سے ایج اور ڈس ایبیلٹی سہولت گاہوں پر ملنے کے لئے جانے کے محدود اوقات کے قانون میں بھی نرمی کی گئی ہے ۔

کوئینز لینڈ نے پرائیوٹ ہیلتھ ورکرز کے لئے لازمی کووڈ ویکسین کی شرط ختم کر دی ہے ۔

تاہم ایج اور ڈس ایبلیٹی نگہ داشت کی سہولت گاہوں کے ملازمین کو اب بھی اپنی ویکسین اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ضرورت ہے ۔

نئے کیسسز ،اسپتال میں داخلے اور اموات سے متعلق معلومات کے لئے کلک کریں
 اے سمٹیمیٹک مریضوں کے لئے آیسولیشن کی مدت میں کٹوتی کے کابینہ کے فیصلے کا وزیر اعظم انتھونی البینیزے نے دفاع کیا ہے ۔

جناب البنیزے نے ' اے بی سی بریک فاسٹ ' کو بتایا کہ یہ ایک ضروری فیصلہ تھا جس کی تمام ریاستیں اور ٹیرٹریز نے حمایت کی ہے ۔

ٹی جی اے نے موڈرنا کی بائیویلنٹ کووڈ 19 ویکسین کی عارضی منظوری دے دی ہے جو اصل کووڈ 19 کے ساتھ اومی کورن کی قسم بی اے ۔1 کو بھی نشانہ بناتی ہے ۔

بوسٹر خوراک 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں ۔

ابتدائی تجزیں سے ظاہر ہے کہ بائیویلنٹ ویکسین ، اصل اسپائی ویکس ویکسین کے مقابلے میں کووڈ کی ذیلی اقسام بی اے 4 اور بی اے 5 کے خلاف بھی زیادہ مدافعت فراہم کرتی ہے ۔

عا لمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں کووڈ 19 کے عالمی کیسزمیں 16 فیصد جبکہ اموات یں 13 فیصد کمی دیکھی گئی ہے

 


Find a Long COVID clinic

Find a COVID-19 testing clinic

Register your RAT results here, if you're positive

Here is some help understanding

Read all COVID-19 information in your language on the

شئیر
تاریخِ اشاعت 2/09/2022 8:23pm بجے
ذریعہ: SBS