وکٹوریہ 2۔2 ملین تیز اینٹی جن ٹیسٹ خریداری کے لئے تیار ہے .
نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے نیا فنانشل ہارڈشپ بزنس سپورٹ قائم کیا گیا ہے ۔
کینبرا کی 12سال یا اس سے زائد عمر کی 66 فیصد آبادی نے مکمل ویکسین حاصل کرلی ہے ۔
کوئینز لینڈ میں کوئی نیا مقامی کووڈ-19 کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں کووڈٓ-19 کے 1420 نئے مقامی کیس سامنےآئے ہیں جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، جسکے بعد حالیہ آوٹ بریک سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے ۔
اسکولوں، ہنگامی خدمات اوردیگر میں توسیع سے قبل حکومت صحت کےنظام میں 2۔2 ملین اینٹی جن تیز رفتار ٹیسٹ کے آغاز کا اراادہ رکھتی ہے ۔
وزیر صحت مارٹن فولے کاکہنا ہے کہ گذشتہ روز 90000 ویکٹورینز کو ویکسین دی گئی جو قومی سطح پر دی گئی مجموعی ویکسین کا نصف ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج 594 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک نیا " قائم کیا گیا ہےتاکہ ان کاروباروں کو مالی معاونت فراہمکی جا سکے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں لیکن کووڈ بزنس سپورٹ اقدام کے لئے اہل نہیں ہیں ۔
پینل ایسے کاروبار کا "کیس بائی کیس " تناظر میں جائزہ لے گا جو سال 2021 کے لئے کووڈ – 19 بزنس گرانٹ ،مائیکرو بزنس گرانٹ اور جاب سیور ادائیگیوں کے اہل نہیں ہیں ۔
آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری
آج اے سی ٹی میں 28 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔
سینٹینری ہسپتال برائے زچہ(خواتین) و بچہ کی خصوصی نگہداشت نرسری میں ایک نومود بچے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس وقت اے سی ٹی میں کووڈ-19 کے 295 فعال کیس موجود ہیں ۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
برسبین آہستہ روی سے ویکسین کی پہلی خوراک کے ستر فیصد کے ہدف تک پہنچ رہاہے جس کے ساتھ پرئیمئر انستاسیہ پلاشے نے ایپویچ، لوگان ، بیوڈیزرٹ اور سن شائن کوسٹ کے رہائشیوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: