کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: وکٹوریہ میں یومیہ سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ، این آر ایل گرینڈ فائنل اس ہفتے کے آخر میں منقعد ہو گا

یہ 2 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کووڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال ہے ۔

Victoria COVID-19

People are seen crossing Bourke Street in Melbourne. Source: AAP/DANIEL POCKETT

  • وکٹوریہ میں 1488 مقامی کیسز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم۔
  • این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 813 نئے کیسز ریکارڈ۔
  • اے سی ٹی نے 52 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔
  • کوئنزلینڈ نے ہوم قرنطینہ میں دو کیس ریکارڈ کئے ہیں۔

وکٹوریہ :

وکٹوریہ میں 1،488 مقامی کیسز اور دو اموات کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم۔ یہ ریاست کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس وقت ہسپتال میں کوڈ-19 کے 429 افراد موجود ہیں جن میں سے 97 انتہائی نگہداشت اور 54 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

متعدد طبی سہولیات کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں وارنمبول ، شیپارٹن ، گیسبورن ، ایسٹ بینڈیگو ، مکاٹا اور بالارات کے ریجنل علاقے شامل ہیں۔

ٹریرر ٹم پالاس نے $196.6 ملین ڈالر کے سپورٹ پیکج کا اعلان کیا ہے جو 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پابندیوں کو پورا کرنے کے لئے تاجروں سمیت اہل کاروباریوں کو ایک بار ادائیگی فراہم کرے گا۔

نیو ساوتھ ویلز :

این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 813 کیسز اور 10 اموات ریکارڈ کی ہیں۔  این ایس ڈبلیو کے  ہسپتالوں میں 1،005 لوگ موجود ہیں، جن میں سے 202 لوگ انتہائی نگہداشت اور 99 افراد کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے۔

این ایس ڈبلیو ہیلتھ کے ڈاکٹر جیریمی میک انلٹی نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت کے احکامات پر عمل کریں اور اتوار کو برسبین میں منعقد ہونے والے رگبی لیگ گرینڈ فائنل سے قبل گھروں میں غیر قانونی طور پر جمع نہ ہوں۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

  •  اے سی ٹی نے کوڈ-19 کے 52 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں جن میں سے کم از کم 29 انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
  • کوئنزلینڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو نئے کیسز ہوم قرنطینہ میں ہیں۔کیسز دو بچوں کے ہیں ، اور دونوں برسبین کے ایوی ایشن کلسٹر سے منسلک ہیں۔
  • کوئنزلینڈ کے وزیر صحت یوویٹ ڈی ایتھ نے کہا کہ کل این آر ایل گرینڈ فائنل کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کے ارد گرد پاپ اپ ویکسینیشن کلینک ہوں گے۔
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 2/10/2021 1:24pm بجے
شائیع ہوا 2/10/2021 پہلے 4:44pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS