وکٹوریہ میں آج کووڈ -19 کی حالیہ لہر کا مہلک ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز میں مکمل ویکسین کی اسی فیصد شرح کا ہدف رواں ہفتے پورا ہو جائے گا۔
اے سی ٹی میں سیکڑوں مقامات ایکسپوژر سائیٹس کی فہرست میں شامل کر دئیے گئے ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں آج کووڈ – 19 کے 1،571 نئے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
منتخب سرجری کا عمل روکا ہوا ہے اور رائل چلڈرن ہسپتال میں وزیٹرز کے لئے ریپڈ اینٹی جن کووڈ ٹیسٹنگ متعارف کروائی جارہی ہے ۔ممکنہ طورپر وبا کا شکار والدین نے نوازائیدہ وارڈ کا دورہ کیا ہے۔
ریاست کے وزیر صحت مارٹن فولے کا کہنا ہے کہ ہیوم ریجن کا علاقہ میچل شائر آج رات سے لاک ڈاون سے باہر آ رہا ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میںآج 444 کووڈ – 19 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امکان ہے کہ ریاست مکمل ویکسین کی اسی فیصد شرح کا ہدف اتوار تک پورا کر لے گی ۔
پرئیمئر ڈومنیک پورٹیٹ نے اشارہ دیا ہے کہ کل کابینہ کے اجلاس کے بعد روڈ میپ میں ترمیم کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے ریاست میں عائد لاک ڈان پابندیوں میں مزید نرمی پر غور کیا جائے گا ۔ جمعہ کے روز اعلان کیا جائیگا۔
ریاست میں رہنے والے 16 سال یا اس سے زائد عمرکی 2۔75 فیصد آبادی مکمل جبکہ 90 فیصد آبادی کم ازکم ایک ویکسین خوراک حاصل کر چکی ہے ۔
آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری
اے سی ٹی میں آج کووڈ 19 کے 51 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ، جن میں سے 16 مریض ہسپتال میں داخل ہیں ، آٹھ انتہائی نگہ داشت کے یونٹ میں ہیں جبکہ پانچ افراد کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے ۔
اس وقت اے ٹی سی 370 ایکسپوژر سائیٹس موجود ہیں حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس فہرست میں شامل مقامات سے با خبر رہنے کے لئے پر جائیں۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
وکٹوریہ بیرون ملک سے 1000 ہیلتھ ھئیر ورکر بھرتی کر رہا ہے تاکہ ریاست میں بڑھتی ہوئی کووڈ-19 مریضوں کی تعداد کے لئے نظام کو ہم آہنگ رکھا جا سکے۔
اے سی ٹی دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین کروانے والے شہروں میں سے ایک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ جہاں نومبر کے آخر تک ویکسین کی مکمل خوراک کی شرح 99 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک: