- وکٹوریہ میں 1،220 مقامی کیسزرپورٹ ہوئے۔
- این ایس ڈبلیو حکام نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ این آر ایل گیم سے پہلے اجتماع کے قوانین پر عمل کریں۔
- اے سی ٹی نے 38 نئے مقامی کیسزریکارڈ کئے۔
- تسمانیہ میں نیا ایک مقامی کیس ریکارڈ ہوا۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ میں 1220 کیسسز جبکہ 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
پریمیئر ڈینیل اینڈریوز نے کہا کہ پابندیاں صحت کے نظام کی حفاظت اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کا احترام کرنے کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے لیے جو آزادی ہوگی وہ ہمارے صحت کے نظام کے لیے مشکل ترین وقت ہوگا"۔
کل پولیس نے میلبورن میں ویکسینیشن مخالف ریلی میں 109 افراد کو گرفتار کیا۔
رائل میلبورن ہسپتال میں آئی سی یو نرس یونٹ کی منیجر مشیل اسپینس نے بتایا کہ جولائی سے اب تک وکٹوریہ کے 90 افراد آئی سی یو میں ہیں اور ایک کو بھی مکمل طور پر ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
نیو ساوتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر حاصل کیے گئے 667 کیسز اور 10 اموات ریکارڈ کیں ، جبکے آج گریٹر سڈنی نے لاک ڈاؤن میں گئے 100 دن ہو گئے ہیں۔
وزیر صحت بریڈ ہیزارڈ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ این آر ایل گرینڈ فائنل گیم سے پہلے محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ "آپ کا گھر وائرس کی منتقلی کے لحاظ سے خطرناک ترین جگہوں میں سے ایک ہے"۔
11 اکتوبر سے ، این ایس ڈبلیو میں کوئی بھی فرد جو مثبت کیس کا قریبی رابطہ ہے اور ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکا ہے ، اسے 14 دن کے بجائے سات دن تک ٹیسٹ اور دوسروں سے الگ تھلگ ہونا پڑے گا۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے:
- اے سی ٹی میں مقامی طور پر حاصل کیے گئے 38 نئے کیس درج ہوے ، جن میں سے کم از کم 16 اپنی انفیکشن کی مدت کے دوران کمیونٹی میں تھے۔
- تسمانیہ میں ، ایک نوعمر لڑکے نے میلبورن سے لانیسسٹن جانے کے بعد کوویڈ 19 ٹیسٹ کروا کے مثبت نتیجہ حاصل کیا۔
- کوئینز لینڈ نے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں کیا۔ پینرتھ پینتھرز اور ساؤتھ سڈنی ریبٹ ا وحس کے درمیان این آر ایل گرینڈ فائنل آج شام لینگ پارک میں کھیلا جائے گا۔
- جنوبی آسٹریلیا میں کل دوپہر دو نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

Stay home Safe Life - SBS Radio Source: SBS Radio
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: