وکٹوریہ نے عالمی وبائی صورتحال کے لئے نئی پبلک ہیلتھ اصلاحات متعارف کروا دیں ۔
کوئینز لینڈ نے بین الاقوامی طلباء کے لئے منصوبہ متعارف کروا دیا ۔
ناردن ٹریٹری کا ہدف " نو کورنٹین پالیسی " ہے ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ پارلیمان میں وبائی امراض کے لئے نئے قوانین متعارف کروا رہی ہے جبکہ ریاست میں آج 1،510 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنے آئے ہیں اور چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ریاست کا پرئیمر چیف ہیلتھ افسران اور پبلک ہیلتھ ٹیم کی مشاورت پر غؤر کر کے وبائی مرض کااعلان کر سکیں گے ۔
ریاست کے وزیر صحت مارٹن فولے کا کہنا ہے کہ یہ قوانین حالیہ لائحہ عمل کی جگہ لے گا جس میں ہنگامی انتظامات کی حالت کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر چار ہفتے بعد وزیر کی توسیع درکار ہوتی ہے ۔
جرمانے کے لئے نئی رعایتی اسکین کا بھی اعلان کیا گیا ہے اورمالی مشکلات کا شکار افراد اپنے جرمانے میں کمی کی درخواست دے سکتے ہیں ۔
وکٹوریہ جمعہ 29 اکتوبر سے دوبارہ کھلنے کی تیاری کررہا ہے جب ریاست ویکسین کی اسی فیصد مکمل خوراک کا ہدف حاصل کر لے گی ۔
کوئینز لینڈ
کوئینزلینڈ کی پرئیمئر انستاشیہ پلاشے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی طلباء سال 2022 میں واپس آ سکتے ہیں ، آج ریاست میں کووڈ – 19 کے دو نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جنہیں کم خطرے والا قرار دیا گیا ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج کووڈ – 19 کے 282 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں اور ایک فرد ہلاک ہو گیا ہے ۔
ریاست میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 85 فیصد آبادی ویکسین کی مکمل خوراک حآصل کر چکی ہے ۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
آے سی ٹی میں آج کووڈ -19 کے 12 مقامی کیس سامنے آئے ہیں ۔
آین ٹی 18 جنوری سے ریاست میں مکمل ویکسین حاصل کرنے والے افراد کے لئے "نو کورنٹین پالیسی" لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک: