میلبرن لاک ڈان آج رات نصف شب سے ختم ہو جائے گا ۔
نیو ساوتھ ویلز کاربار کے لے مزید امداد کا اعلان کریگا۔
کوئینزلینڈ اپنی سب سے بڑی ویکسینشن مہم "سپر سٹر ڈے" کا اعلان کردیا ۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں آج کووڈ-19 کے 2،232 نئے مقامی کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
میلبرن کا چھٹا لاک ڈاون آج سرکاری طور پر ختم ہو رہا ہے ۔
ریاست بین الاقوامی مسافروں کے گھر میں قرنطینہ کی آزمائش آئندہ ہفتے سے شروع کر رہی ہے ۔
وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ وکٹوریہ نے ویکسین کی 70 فیصد ڈبل ڈوز کا ہدف عبور کر لیا ہے ۔
انہوں نے کہا " وکٹوریہ نے سب سے لمبا سفر طے کیا ہے اور آج رات سے اس سفر کا راستہ کھلنا شروع ہورہا ہے ۔
نیو ساوتھ ویلز
نیو ساوتھ ویلز میں آج 372 نئے مقامی کووڈ-19 کیس سامنے آئےہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے ۔ دو اضافی کیس بیرون ملک سے آئے مسافروں میں ریکارڈ ہوئے ہیں ۔
معاشی ریکوری منصوبے میں ریاست نے کاروباروں کے لئے مزید امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ سیاحت اورایوینٹس کے شعبے میں 530 ملین ڈالر کے معاشی امدادی منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
نیو ساوتھ ویلزکے 18 یا اس سے زائد عمر کے رہائشی50 ڈالر کے واوچر حاصل کرنے کے اہل ہیں جو ریاست میں ہوٹل میں قیام پر خرچ کیا جا سکتا ہے ۔
کوئینزلینڈ
کوئینز لینڈمیں آج کووڈ -19 کا ایک مقامی کیس ریکارڈ ہوا ہے ۔ جو ایسے اوبر ڈرائیور کاہے جو اس ماہ شروع میں میلبرن گیا تھا ۔
چیف ہیلتھ آفیسر جینٹ ینگ کا کہنا ہے کہ 30 سالہ شخص اتنا بیمار ہے کہ حکام کو اس سے معلومات جمع کرنے میں مشکل درپیش ہے ۔
اس کے ساتھ ہی 17 دسمبر کو ریاست مکمل طور پر کھولنے سے قبل کوئینز لینڈ 100کی ریاست اسکولوں میں سپر سٹر ڈے کے نام سے سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغآز کریگی
اے سی ٹی
اے سی ٹی میں آج 28 مقامی کیسریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ اس وقت آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری میں 425 فعال کووڈ-19 کیس موجود ہیں ۔ آج رات سے لاک داون پابندیوں میں مزید نرمی کی جا رہی ہے جب اے سی ٹی میں ویکسین کی ڈبل خوراک کی شرح 80 فیصد ہو جائے گی ۔
آسٹریلیا میں آج گذشتہ24 گھنٹے
تسمانیہ نے ویکسین کی ڈبل خوراک کا ہدف پورا کر لیا ۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک: