کووڈ-19 اپ ڈیٹ : وکٹوریہ میں کیسز کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی جبکہ نیو ساوتھ ویلز پابندیوں میں مزید نرمی کے لئے تیار

یہ 14 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا سے آپ کی کووڈ – 19 اپ ڈیٹ ہے ۔

Having surpassed the 70 per cent double-dose vaccination milestone, visitors are seen at the reopening of the Sea Life Aquarium at Darling Harbour in Sydney

Having surpassed the 70 per cent double-dose vaccination milestone, visitors are seen at the reopening of the Sea Life Aquarium at Darling Harbour in Sydney. Source: AAP Image/DAN HIMBRECHTS

وکٹوریہ میں کووڈ-19 کیسزکی یومیہ تعداد 2000 کا ہندسہ عبور کر گئی ۔

نیو ساوتھ ویلزنے کاروبار کے لئے مزید چھوٹ کا اعلان کر دیا ۔

ٹی جی اے 5 سے 11 سال کے بچوں کوویکسین  لگانے پر غور کر رہی ہے ۔


 

 وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج 2،297 نئے مقامی کووڈ-19 کیسز سامنے آئے ہیں اور 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اسپتال میں موجود 90 فیصد مریضوں نے  مکمل طور پر ویکسین حاسل نہیں کی ہے ۔

پرئیمئر ڈینیل اینڈریوز کا کہنا ہے کہ ریاست میں ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کرنے والوں کی تعداد 70 فیصد تک پہنچنے پر کیسز کی تعداد کا تعلق کم ہو جائے گا ۔

امکان ہے کہ یہ ہدف مقرر کردہ تاریخ 26 اکتوبر سے قبل حاصل کر لیا جائے گا جس کے بعد ممکنہ طور پر میلبرن میں طویل عرصے سے جاری چھٹے لاک ڈاون کا خآتمہ ہو جائے گا۔

پرئیمئر ڈینیل اینڈریوز نے مزید کہا ہے کہ ایک ہفتے پر منبی رجحان یہ بتانے کے لئے ناکافی ہیں کہ وبا اپنے عروج پر پہنچی ہے یا نہیں ۔

اپنی کے لئے کلک کریں

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج کووڈ-19 کے 406 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں مزید دو "ڈائن اینڈ ڈسکور" واؤچرز کا اعلان کیا گیا ہے جو جون 2022 تک قابل استعمال ہوں گے ۔

کھلی فضاء کی طرزپر کھانے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مزید 66 ملین ڈالر وقف کئے گئے ہیں۔

پرئیمئر ڈومنیک پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کاربوروں کو آزاد اور پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

نیو ساوتھ ویلز میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کی 1۔91 فیصد آبادی ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 5۔76 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں حآصل کر چکی ہے ۔

اپنے قریبی کی معلومات حاصل کریں

آسٹریلین کیپٹل ٹریٹری

آے سی ٹی میں آج کووڈ – 19 کے 46 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 30 کیسز پہلے سے معلوم کیسز سے متعلق ہیں ۔

اپنیک کروانے کے لئے کلک کریں۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینزلینڈ میں کووڈ-19 کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔

اولین اقوام کے لوگوں میں ویکسین کی شرح ہنوز کم ہے ۔کمیونٹی میں  صرف 5۔57 فیصد اہل آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے جبکہ 42 فیصد آبادی دونوں خوراکیں حاصل کر چکی ہے ۔

وفاقی وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا ہے کہ 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین کے لئے ٹی جی اے اور ویکسین ایڈوئزری باڈی(اے ٹی اے جی آئی ) دونوں کو منظوری دیناہوگی ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 
 


شئیر
تاریخِ اشاعت 14/10/2021 2:23pm بجے
شائیع ہوا 14/10/2021 پہلے 2:26pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS