کووڈ اپ ڈیٹ : وکٹوریہ میں کووڈ-19 کیسز کا قومی ریکارڈ ٹوٹ گیا ، نیو ساوتھ ویلز کے پرئیمئر نے کیسز میں اضافے کے لئے متنبہ کیا ہے ۔

یہ 9 اکتوبر 2021 کے لئے آسٹریلیا میں آپ کی کووڈ-19 اپ ڈیٹ ہے۔

Victoria COVID-19 cases

Healthcare worker is seen working at a drive-through Covid19 testing facility in Melbourne. Source: AAP

  •  نیو ساوتھ ویلزمیں ویکسین کی پہلی خوراک کی شرح 90 فیصد تک پہنچنے والی ہے لیکن ریاست کے پرئیمیئر کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کووڈ کیسز میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہے۔
  • وکٹوریہ کا ریجنل علاقہ ملڈورا لاک ڈاون میں داخل ہو رہا ہے ۔
  • ڈیلٹا کووڈ 19 کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد نیو ساوتھ ویلز میں تحقیقات جاری ہیں۔

وکٹوریہ :

وکٹوریہ میں آج 19،65 نئے کووڈ 19 مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ریاست میں اس وقت 17،000 کووڈ فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 538 افراد ہسپتال میں ہیں 117,000 افراد انتہائی نگہ داشت میں اور83 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں ۔

ریجنل وکٹوریہ کے علاقے ملڈورا کے رہائشی آج سے ساات روزہ نئے لاک ڈاون میں داخل ہو رہے ہیں ۔

وکٹوریہ کی 57 فیصدآبادی اب مکمل ویکسین حاصل کر چکی ہے جبکہ 85 فیسڈ آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک حآصل کر لی ہے ۔

اپنے قریبیکے بارے میں جانئے

نیو ساوتھ ویلز :

نیو ساوتھ ویلز میں 580 نئے مقامی کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ریاست ویکسین کی پہلی خوراک کی 90 فیصد شرح کا ہدف پورا کرنے کے نزدیک ہے ۔ اس وقت نیو ساوتھ ویلز میں 183 افراد ہسپتال میں ہیں جن میں سے 163 افراد انتہائی نگہ داشت میں ہیں ۔

پرئیمئر ڈومنیک پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز گریٹر سڈنی کے لاک ڈاون سے باہر آنے کے بعد ریاست میں کووڈ 19 کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

بیرون ملک سے واپس آنے والے ایک شخص میں کووڈ-19 ڈیلٹا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ریاست میں تحقیقات جاری ہیں ۔

اپنی بک کروانے کے لئے کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے

کوئینز لینڈ میں آج کووڈ 19 کا کوئی نیا مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

اے سی ٹی میں کووڈ 19 کے 25 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 12 کیسز پچھلے کیسز سے متعلق ہیں جبکہ باقی کیسز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ۔

موذی مرض کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے ان آسٹریلینز کو کووڈ -19 ویکسین کی تیسری خوراک بھی دی جائے گی جن کی قوت مدافعت انتہائی کم ہے ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 


شئیر
تاریخِ اشاعت 9/10/2021 1:45pm بجے
شائیع ہوا 9/10/2021 پہلے 2:00pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS