کوویڈ 19 اپ ڈیٹ: جنوب مشرقی کوئینز لینڈ میں لاک ڈاؤن ختم لیکن ایک "غیر متوقع" کیس کے باعث کینز میں لاک ڈاؤن

یہ 8 اگست 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

Kiongozi wa Queensland Annastacia Palaszczuk, azungumza na waandishi wa habari

Kiongozi wa Queensland Annastacia Palaszczuk, atoa taarifa mpya kuhusu COVID-19 mjini Brisbane, Jumapili, 8 Augosti, 2021. Source: AAP/Danny Casey

  • ساؤتھ ایسٹ کوئینز لینڈ میں لاک ڈاؤن آج شام 4 بجے سے ختم  مگر ریاست کے شمال میں نئے مقامی کیسز کے باعث
  • کینز اور یارابہ میں آج شام 4 بجے سے تین روزہ لاک ڈاؤن ۔
  • این ایس ڈبلیو میں 262 نئے مقامی طور منتقلی کے کیسیز اور ایک ہلاکت ۔
  • وکٹوریہ میں مقامی طور پر کوویڈ 19 کے 11 نئے کیسز۔

کوئنزلینڈ

کوئنز لینڈ میں مقامی طور پر  نو نئے کیس رپورٹ کیے گئے جن میں سے سات انڈوروپلی کلسٹر سے منسلک ہیں ، ایک گولڈ کوسٹ پر اور ایک نیا کیس کیرنز میں رپورٹ ہوا ہے۔

سابقہ اعلان کے مطابق ساؤتھ ایسٹ کوئینز لینڈ میں لاک ڈاؤن آج شام 4 بجے سے ختم ، لیکن اگلے دو ہفتوں تک ماسک کے لازمی استعمال سمیت  کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی۔

کوئنزلینڈ کی پریمیئر ایناسٹاسیا پالاشیے کا کہنا ہے کہ کیرنز کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ یہ شخص ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور 10 دنوں سے کمیونٹی میں گھلتا ملتا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، کیرنز ریجنل کونسل اور یارابا ایبورجینل شائر کونسل میں آج سہ پہر 4 بجے سے تین روزہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

نیو ساوتھ ویلز

این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر  کورونا وائرس کے 262 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے اور ایک 80 سال کی عمر کی ایک خاتون فوت ہو گئی ہیں۔

ان نئے کیسوں میں سے کم از کم   72کمیونٹی میں رہیے ہیں۔

پریمیئر گلیڈس بیرجیکلیان کا کہنا ہے کہ پینرتھ ایل جی اے کے 12 مضافاتی علاقوں کو تشویش کے علاقوں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے  اور ان سبربس میں   اتوار کی شام 5 بجے سے اضافی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں ۔

وکٹوریہ

وکٹوریہ میں مقامی طور پر  کوویڈ 19 کے 11 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ، یہ سب موجودہ کلسٹر سے منسلک ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی مثبت ہونے کے باوجود قرنطینہ میں نہیں تھا۔

 سے اٹھارہ سے انتالیس  سال کی عمر کے وکٹورین پیر سے منتخب کردہ بڑے ویکسینیشن مراکز میں  اسٹرا زینیکا   ویکسین لگوا سکیں گے۔

آسٹریلیا کا پہلا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن مرکز وکٹوریہ میں پیر سے میلٹن کے سابق بننگز ویئر ہاؤس میں کھولا جائے گا۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے  کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور  کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔  خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات:  .

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: 


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

 


 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

  
 

شئیر
تاریخِ اشاعت 8/08/2021 3:40pm بجے
شائیع ہوا 8/08/2021 پہلے 4:04pm
تخلیق کار SBS/ALC Content
ذریعہ: SBS