Latest

کووڈ 19 اپ ڈیٹ : SA اور ACT کے ہسپتالوں اور معمرافراد کے نگہداشتی مراکز میں پابندیوں میں نرمی

یہ آسٹریلیا میں 26 ستمبر کے لیے COVID-19 پر آپ کی اَپ ڈیٹ ہے۔

MELBOURNE DAILY LIFE

South Australians are no longer required to check in on the mySAGOV app for visiting hospitals, aged care facilities, residential disability facilities and prisons. (file) Source: AAP / MORGAN HANCOCK/AAPIMAGE

Key Points
  • جنوبی آسٹریلیا کے ہسپتالوں اور جیلوں میں چیک ان کی ضرورت ختم
  • کوئنز لینڈ میں منکی وائیرس کے ایک نئے انفیکشن کی اطلاع
  • فائزر کے سربراہ کا کووڈ ٹسٹ دوبارہ مثبت
آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری (ACT) نے آج سے ہسپتالوں میں آنے والوں کی پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔
ایک دن میں دو سے ذائید ویزیٹرز کو ہسپتال آنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم، زائرین پر گنجائیش کی حد اور دیگر حفاظتی اقدامات کی تعمیل کرنا ضروری ہوگا۔
ضعیفوں کے نگہداشتی مراکز کا دورہ کرنے والے جنوبی آسٹریلیا کے باشندوں کو اب انفلوئنزا یا COVID-19 کے خلاف ویکسین لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہیں ماسک پہننا ہوگا۔
رہائشیوں کو ہسپتالوں،معذوروں اور ضعیفوں کے نگہداشتی مراکزکی سہولیات اور جیلوں میں جانے کے لیے mySAGOV ایپ پر چیک ان کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پورے آسٹریلیا میں ضعیفوں کے نگہداشتی مراکز میں 219 نئے آؤٹ بریکس میں 1,274 کووڈ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

NSW میں 67 کووڈ کیسز اور اس کے بعد وکٹوریہ (66)، کوئنز لینڈ (27)، مغربی آسٹریلیا (25)، جنوبی آسٹریلیا (25)، تسمانیہ (4)، شمالی علاقہ جات (3) اور ACT (2) کووڈ کیسز ریکارڈ ہوئے۔
کوئنز لینڈ نے ہفتے کے آخر میں مونکی پوکس (MPX) کا ایک نیا کیس رپورٹ کیا، جس سے ملک میں انفیکشن کی کل تعداد 135 ہو گئی۔
وکٹوریہ (67) اور NSW (52) نے ملک میں سب سے زیادہ MPX انفیکشن کی اطلاع دی ہے۔
ڈرگ مینوفیکچر فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا کا دوبارہ COVID-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مسٹر بورلا بالکل ٹھیک اور علامات سے پاک محسوس کر رہے ہیں۔
مسٹر بورال نے ٹویٹ کیا ، "میں نے ابھی تک نیا دوائیولنٹ بوسٹر نہیں لگوایا ہے کیونکہ میں اپنے پچھلے COVID کیس کے بعد سے تین ماہ انتظار کرنے کے لئے CDC کے رہنما خطوط پر عمل کر رہا تھا ، مجھے اگست کے وسط میں کووڈ ہوا تھا۔"
"جب کہ ہم بہتری کی طرف گامزن ہیں مگر وائرس اب بھی ہمارے ساتھ ہے."

طویل المدتی کلینکس:
کووڈ ۱۹ کے ٹسٹنگ کلینکس
ریٹ ٹسٹ مثبت آنے کی صورت میں نتیجہ یہاں رجسٹر کروائیں
بیرونِ ملک سفر سے پہلے تازہ ترین سفری
اگر آپ چاہتے ہیں تو جانئے کہ آپ کس طرح یہ مدد لے سکتے ہیں
_________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
تاریخِ اشاعت 12/09/2022 4:17pm بجے



Before you head overseas, Here is some help understanding Read all COVID-19 information in your language on the

شئیر
تاریخِ اشاعت 26/09/2022 2:12pm بجے
ذریعہ: SBS