- وکٹوریہ نے مقامی طور پر 61 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ،جس کے ساتھ اب پوری ریاست لاک ڈاؤن میں ہے۔ این ایس ڈبلیو نے وباء کے آغاز کے بعد سے کسی بھی ریاست کی طرف سے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
- کوئنزلینڈ نے مقامی طور پر صفر کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔
- اے سی ٹی نے آٹھ نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں اور کوئی بھی انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود نہیں تھا۔
نیو ساوتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 825 نئے کیسز اور 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
جن میں ایک 90 کی دہائی میں مرد جسے ویکسین نہیں دی گئی تھی ، 80 کی دہائی میں ایک مکمل طور پر ویکسین شدہ مرد اور 90 کی دہائی میں ایک عورت ، جسے ایک خوراک دی گئی تھی شامل ہیں۔
این ایس ڈبلیو پولیس نے 1500 افسران کو تعینات کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لاک ڈاؤن مخالف مظاہرے آج دوپہر نہ ہوں۔
ٹرینیں سڈنی کے بڑے ٹرین اسٹیشنوں کو چھوڑ رہی ہیں اور سی بی ڈی میں ٹیکسی اور رائیڈ شیئر آپریٹرز پر پابندی عائد ہے۔
تشویشی علاقوں میں رہنے والے ہر 16 سے 39 سال کی عمر کے ہر شخص کے لیے ترجیحی کووڈ-19 فائزر ویکسینیشن کی اپائنٹمنٹ دستیاب ہے۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ میں مقامی طور پر 61 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے چھ کیسز کا تعلق موجودہ کلسٹر سے نہیں ہے۔ 39 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
ریجنل وکٹوریہ میں نمایاں تعداد میں کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ لہذا ، آج دوپہر 1 بجے سے تمام ریجنل وکٹوریہ کے علاقے لاک ڈاؤن میں داخل ہو گئے ہیں۔
ریجنل علاقوں کے قواعد ویسے ہی ہوں گے جیسا کہ گریٹر میلبورن کے لیے ہیں ، سوائے کرفیو کی شرائط کے جو فی الحال ریجنل وکٹوریہ پر لاگو نہیں ہوں گے۔
اکسپوئر سائٹس اور ویکسینیشن مراکز کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
اے سی ٹی نے مقامی طور پر کوویڈ -19 کے آٹھ نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں اور اے سی ٹی سال کے اختتام سے قبل 12 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ویکسین رول آؤٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
کوئنزلینڈنےکووڈ-19 کےصفرمقامی کیسز کاایک اوردن ریکارڈ کیا ہےاورحکام نے 16 اوراس سےزیادہ عمر کےلوگوں کوویکسین لگانے پر مزید زور دیا ہے۔

Source: ALC
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: , , , , , , .
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے: